ayah of the day·contents·threads·about·
al-A'rāf, 7:172
وَإِذۡ أَخَذَ رَبُّكَ مِنۢ بَنِيٓ ءَادَمَ مِن ظُهُورِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَأَشۡهَدَهُمۡ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمۡ أَلَسۡتُ بِرَبِّكُمۡۖ قَالُواْ بَلَىٰ شَهِدۡنَآۚ أَن تَقُولُواْ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ إِنَّا كُنَّا عَنۡ هَٰذَا غَٰفِلِينَ
7:172
And recall (O Prophet) [133] when your Lord brought forth descendants from the loins of the sons of Adam, and made them witnesses against their ownselves. asking them: 'Am I not your Lord?' They said: 'Yes, we do testify.' [134] We did so lest you claim on the Day of Resurrection: 'We were unaware of this.'
note 133 on 7:172
The preceding discourse concluded with the note that God made the Israelites enter into a covenant with their Lord. In the following passages all men are told that a covenant with God is not the exclusive privilege of Israel. In fact all human beings are bound in a covenant with God and a Day will come when they will be made to answer how well they were able to observe that covenant.
note 134 on 7:172
This event, according to several traditions, took place at the time of the creation of Adam. Apart from the prostration of the angels before Adam and the proclamation that man would be God's vicegerent on earth, all the future progeny of Adam were gathered, and were endowed with both existence and consciousness in order to bear witness to God's lordship. The best interpretation of this event is found in a statement by, 'Ubayy b. Ka'b, who has probably given the substance of what he had heard from the Prophet (peace be on him): God gathered all human beings, divided them into different groups, granted them human form and the faculty of speech, made them enter into a covenant, and then making them witnesses against themselves He asked them: 'Am I not your Lord?' They replied: 'Assuredly you are Our Lord.' Then God told them: 'I call upon the sky and the earth and your own progenitor, Adam, to be witness against you lest you should say on the Day of Judgement that you were ignorant of this. Know well that no one other than Me deserves to he worshipped and no one other than Me is your Lord. So do not ascribe any partner to Me. I shall send to you My Messengers who will remind you of this covenant which you made with Me. I shall send down to you My Books.' In reply all said: 'We witness that You are Our Lord and our Deity. We have no lord or deity other than You.' (Ahmad b. Hanbal, Musnad, vol. 5, p. 135 - Ed.) This event has also been interpreted by some commentators in a purely allegorical sense. They are of the opinion that the purpose of the Qur'an is merely to emphasize that the acceptance of God's lordship is innate in human nature. However, this was narrated in such a way as to suggest that the event did actually take place. We do not subscribe to this allegorical interpretation of the primordial covenant of man with God. For both the Qur'an and Hadith recount it not only as an actual happening, but also affirm that the covenant would be adduced as an argument against man on the Day of Judgement. There remains, therefore, no ground whatsoever to interpret the event in terms of mere allegory. In our own view the event did take place. God caused all human beings whom He intended to create until the Last Day to come into existence. He endowed upon them life, consciousness and the faculty of speech, and brought home to them that there is no god or lord besides Him, and that Islam alone is the right way to serve Him. If someone considers calling all human beings together in one assembly impossible, that shows, more than anything else the woeful paucity of his imagination. For if someone accepts that God has the power to create countless human beings in succession, there is no reason to suppose that He did not have the power to create them all at some given moment prior to the creation of the universe, or that He will be unable to resurrect them all at some given moment in the future. Again, it stands to reason that at a time when God wanted to designate man as His vicegerent on earth after endowing him with reason and understanding, He took from him an oath of allegiance. All this is so reasonable that the actual occurrence of the covenant should not cause any wonder. On the contrary, one should wonder if the event did not take place.
7:172
[133]اور اے نبی، لوگوں کو یاد دلاؤ وہ وقت جبکہ تمہارے رب نے بنی آدم کی پُشتوں سے ان کی نسل کو نکالا تھا اور انہیں خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا تھا ”کیا میں تمارا رب نہیں ہوں؟“ انہوں نے کہا ”ضرور آپ ہی ہمارے رب ہیں، ہم اس پر گواہی دیتے ہیں“ [134]۔ یہ ہم نے اس لیے کیا کہ کہیں تم قیامت کے روز یہ نہ کہہ دو کہ ”ہم اس بات سے بے خبر تھے“،
note 133 on 7:172
اوپر کا سلسلہ بیان اس بات پر ختم ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے بندگی و اطاعت کا عہد لیا تھا ۔ اب عام انسانوں کی طرف خطاب کر کے انہیں بتایا جا رہا ہے کہ بنی اسرائیل ہی کی کوئی خصوصیت نہیں ہے ، درحقیقت تم سب اپنے خالق کے ساتھ ایک میثاق میں بند ھے ہوئے ہو اور تمہیں ایک روز جواب دہی کرنی ہے کہ تم نے اس میثاق کی کہاں تک پابندی کی ۔
note 134 on 7:172
جیسا کہ متعدد احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ معاملہ تخلیق آدم کےموقع پر پیش آیا تھا ۔ اس وقت جس طرح فرشتوں کو جمع کر کے انسان اول کو سجدہ کریا گیا تھا اور زمین پر انسان کی خلافت کا اعلان کیا گیا تھا، اُسی طرح پوری نسلِ آدم کو بھی، جو قیامت تک پیدا ہونے والی تھی، اللہ تعالیٰ نے بیک وقت وجود اور شعور بخش کر اپنے سامنے حاضر کیا تھا اور ان سے اپنی ربوبیت کی شہادت لی تھی۔ اس آیت کی تفسیر میں حضرت اُبَیّ بن کَعب نے غالباً نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ کر کے جو کچھ بیان کیا ہے وہ اس مضمون کی بہترین شرح ہے ۔ وہ فرماتے ہیں:۔
”اللہ تعالیٰ نے سب کو جمع کیا اور (ایک ایک قسم یا ایک ایک دور کے) لوگوں کو الگ الگ گروہوں کی شکل میں مرتب کر کے انہیں انسانی صورت اور گویائی کی طاقت عطا کی، پھر ان سے عہد و میثاق لیا اور انہیں آپ اپنے اوپر گواہ بناتے ہوئے پو چھا کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے عرض کیا ضرور آپ ہمارے رب ہیں۔ تب اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تم پر زمین و آسمان سب کو اور خود تمہارے باپ آدم کو گواہ ٹھیراتا ہوں تا کہ تم قیامت کے روز یہ نہ کہہ سکو کہ ہم کو اس کا علم نہ تھا۔ خوب جان لو کہ میرے سوا کوئی مستحقِ عبادت نہیں ہے اور میرے سوا کوئی رب نہیں ہے۔ تم میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھیرانا۔ میں تمہارے پاس اپنے پیغمبر بھیجوں گا جو تم کو یہ عہد و میثاق جو تم میرے ساتھ باندھ رہے ہو، یاد دلائیں گے اور تم پر اپنی کتابیں بھی نازل کروں گا ۔ اس پر سب انسانوں نے کہا کہ ہم گواہ ہوئے، آپ ہی ہمارے رب اور آپ ہی ہمارے معبود ہیں، آپ کے سوا نہ کوئی ہمارا رب ہے نہ کوئی معبود“۔
اس معاملہ کو بعض لوگ محض تمثیلی انداز ِ بیان پر محمُول کرتے ہیں۔ ان کا خیال یہ ہے کہ دراصل یہاں قرآن مجید صرف یہ بات ذہن نشین کرنا چاہتا ہے کہ اللہ کی ربوبیت کا اقرار انسانی فطرت میں پیوست ہے، اور اس بات کو یہاں ایسے انداز سے بیان کیا گیا ہے کہ گویا یہ ایک واقعہ تھا جو عالمِ خارجی میں پیش آیا ۔ لیکن ہم اس تاویل کو صحیح نہیں سمجھتے ۔ قرآن اور حدیث دونوں میں اسے بالکل ایک واقعہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور صرف بیانِ واقعہ پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ قیامت کے روز بنی آدم پر حجت قائم کرتے ہوئے اس ازلی عہد و اقرار کو سند میں میں پیش کیا جائے گا۔ لہٰذا کوئی وجہ نہیں کہ ہم اُسے محض ایک تمثیلی بیان قرار دیں۔ہمارے نزدیک یہ واقعہ بالکلیہ اسی طرح پیش آیا تھا جس طرح عالمِ خارجی میں واقعات پیش آیا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فی الواقع اُن تمام انسانوں کو جنہیں وہ قیامت تک پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، بیک وقت زندگی اور شعور اور گویائی عطا کر کے اپنے سامنے حاضر کیا تھا، اور فی الواقع انہیں اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ کر دیا تھا کہ ان کا کوئی رب اور کوئی الٰہ اُس کی ذاتِ اقدس و اعلیٰ کے سوا نہیں ہے، اور ان کے لیے کوئی صحیح طریق زندگی اُس کی بندگی و فرماں برداری (اسلام) کے سوا نہیں ہے۔ اس اجتماع کو اگر کوئی شخص بعید از امکان سمجھتا ہے تو یہ محض اس کے دائرہ فکر کی تنگی کا نتیجہ ہے، ورنہ حقیقت میں تو نسلِ انسانی کی موجودہ تدریجی پیدائش جتنی قریب ازامکان ہے ، اتنا ہی ازل میں ان کا مجموعی ظہور، ابد میں ان کا مجموعی حشر و نشر بھی قریب از امکان ہے۔ پھر یہ بات نہایت معقول معلوم ہوتی ہے کہ انسان جیسی صاحبِ عقل و شعور اور صاحب ِ تصرف و اختیارات مخلوق کو زمین پر بحیثیت خلیفہ مامور کرتے وقت اللہ تعالیٰ اسے حقیقت سے آگاہی بخشے اور اس سے اپنی وفاداری کا اقرار (Oath of allegiance) لے۔ اس معاملہ کا پیش آنا قابلِ تعجب نہیں ، البتہ اگر یہ پیش نہ آتا تو ضرور قابلِ تعجب ہوتا ۔
p. 186
سے عہد نہیں لیا گیا تھا کتاب (تورات ) کی نسبت ‘ کہ نہیں منسوب کریں گے اللہ سے کوئی بات مگر حق‘ اور انہوں نے پڑھ بھی لیا جو کچھ اس میں تھا۔‘‘
{وَ الدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۶۹﴾} ’’اور یقینا آخرت کا گھر تو بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے تقویٰ کی روش اختیار کی‘ تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟‘‘
آیت ۱۷۰ {وَ الَّذِیۡنَ یُمَسِّکُوۡنَ بِالۡکِتٰبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ؕ اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُصۡلِحِیۡنَ ﴿۱۷۰﴾} ’’اورجن لوگوں نے کتاب کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھا اور نماز قائم کی‘ تویقیناایسے مصلحین کا اجرہم ضائع نہیں کریں گے۔‘‘
بنی اسرائیل میں نیک لوگ آخری وقت تک ضرور موجود رہے ہوں گے۔ ان کے بارے میں فرمایا جا رہا ہے کہ ان کا اجر ہم کسی صورت میں ضائع نہیں کریں گے۔
آیت ۱۷۱ {وَ اِذۡ نَتَقۡنَا الۡجَبَلَ فَوۡقَہُمۡ کَاَنَّہٗ ظُلَّۃٌ وَّ ظَنُّوۡۤا اَنَّہٗ وَاقِعٌۢ بِہِمۡ ۚ} ’’اور یاد کرو جبکہ ہم نے پہاڑ کو ان کے اوپر ایسے اٹھا دیا تھا جیسے سائبان ہو‘ اور انہیں لگتا تھا کہ اب یہ ان پر گرنے ہی والا ہے۔‘‘
{خُذُوۡا مَاۤ اٰتَیۡنٰکُمۡ بِقُوَّۃٍ وَّ اذۡکُرُوۡا مَا فِیۡہِ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۱﴾٪} ’’(ہم نے اُس وقت ان سے کہا تھا کہ) تھام لو اس کو مضبوطی سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے اور جو کچھ اس میں ہے اس کو یاد رکھو تا کہ تم (غلط روی سے) بچتے رہو۔‘‘
اب آخری تین رکوعوں میں فلسفہ ٔ دین کے اعتبار سے بہت اہم مضامین آ رہے ہیں۔
آیات ۱۷۲ تا ۱۷۴
آیت ۱۷۲ {وَ اِذۡ اَخَذَ رَبُّکَ مِنۡۢ بَنِیۡۤ اٰدَمَ مِنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ } ’’اور یاد کرو جب نکالا آپؐ کے رب نے تمام بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی نسل کو‘‘
یہ واقعہ عالم ِارواح میں وقوع پذیر ہو ا تھا جبکہ انسانی جسم ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ اہل ِعرب جو اُس وقت قرآن کے مخاطب تھے ‘اُن کی اُس وقت کی ذہنی استعداد کے مطابق یہ بہت ثقیل مضمون تھا۔ ایک صورت تو ایک صورت تو یہ تھی کہ
p. 104
کہ تم نے میرا انتہائی اہم پیغام کیوں نہیں پہنچایااور غیر ذمہ داری کا ثبوت دے کر تم نے میرا اتنا بڑا نقصان کیوں کر دیا؟ اسی طرح کا معاملہ ہے اللہ ‘ رسول اور متعلقہ قوم کا۔ اللہ نے رسول کو پیغام بر بنا کر ایک قوم کی طرف بھیجا۔ بالفرض اس پیغام کے پہنچانے میں اگر رسول سے کوتاہی ہوئی تو وہ اس کے لیے جوابدہ ہو گا۔ ہاں اگر اس نے کماحقہ پیغام پہنچا دیا تو وہ اپنی ذمہ داری سے بری ہوگیا۔ پھر اگر متعلقہ قوم نے اس پیغام پر عمل درآمد نہ کیا تو وہ اس کوتاہی کے لیے ذمہ دار ٹھہرے گی۔ چنانچہ آخرت میں اُمتوں کا بھی محاسبہ ہوگااور رسولوں کابھی۔ اللہ تعالیٰ ہر اُمت سے جواب طلبی کرے گا کہ میں نے تمہاری طرف اپنا رسول بھیجا تھا تا کہ وہ تمہیں میرا پیغام پہنچا دے‘ تم نے اس پیغام کو قبول کیا یا نہیں کیا؟ اور مرسلین سے بھی پوچھے گا کہ تم نے میرا پیغام پہنچایا یا نہیں؟ سورۃ المائدۃ کی آیت ۱۰۹ میں {مَا ذَاۤ اُجِبۡتُمۡ ؕ} کے سوال اور آیت ۱۱۶ کے درج ذیل الفاظ میں اسی جواب طلبی کا ذکر ہے: {وَ اِذۡ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِیۡ وَ اُمِّیَ اِلٰہَیۡنِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ} (آیت ۱۱۶) ’’اور جب اللہ پوچھے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم کیاتم نے کہا تھا لوگوں سے کہ مجھے اور میری ماں کو بھی الٰہ بنا لینا اللہ کے علاوہ؟‘‘
اب ذرا حجۃ الوداع (۱۰ ہجری) کے منظر کو ذہن میں لائیے۔حضرت محمد ٌرسول اللہﷺ میدانِ عرفات میں ایک جم ِغفیر سے مخا طب ہیں۔ اس تاریخی موقع کے پس منظر میں آپﷺ کی ۲۳ برس کی محنت شاقہ تھی‘ جس کے نتیجے میں آپﷺنے پورے جزیرہ نمائے عرب میں دین کو غالب کر دیا تھا۔ لہٰذا آپﷺ نے اس مجمع کو مخاطب کرکے فرمایا: ((اَلاَ ھَلْ بَلَّغْتُ؟)) لوگوسنو! کیا میں نے پہنچا دیا ؟اس پر پورے مجمع نے یک زبان ہو کر جواب دیا : نَشْھَدُ اَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ وَاَدَّیْتَ وَنَصَحْتَ۔ (۱) ایک روایت میں یہ الفاظ آتے ہیں: اِنَّا نَشْھَدُ اَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ الرِّسَالَۃَ وَاَدَّیْتَ الْاَمَانَۃَ وَنَصَحْتَ الْاُمَّۃَّ وَکَشَفْتَ الْغُمَّۃ کہ ہاں ہم گواہ ہیں کہ آپﷺ نے رسالت کا حق ادا کر دیا‘آپؐ نے امانت کا حق ادا کر دیا(یہ قرآن آپؐ کے پاس اللہ کی امانت تھی جو آپؐ نے ہم تک پہنچا دی)‘ آپؐ نے اُمت کی خیر خواہی کا حق ادا کر دیا اور آپؐ نے گمراہی اور ضلالت کے اندھیروں کا پردہ چاک کردیا۔ اس موقع پر حضورﷺ نے تین دفعہ یہ سوال کیااور تین دفعہ لوگوں سے اس کا جواب لیا اور تینوں دفعہ آپؐ نے انگشت شہادت آسمان کی طرف اٹھا کر پکارا: اَللّٰھُمَّ اشْھَدْ! اَللّٰھُمَّ اشْھَدْ! اَللّٰھُمَّ اشْھَدْ! کہ اے اللہ تو بھی گواہ رہ‘ یہ لوگ تسلیم کر رہے ہیں کہ میں نے تیرا پیغام انہیں پہنچا دیا۔ اس کے بعد آپؐ نے فرمایا : ((فَلْیُـبَـلِّغِ الشَّاھِدُ الْغَائِبَ)) (۲) کہ اب پہنچائیں وہ لوگ جو یہاں موجود ہیں ان لوگوں کو جو یہاں موجود نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ میرے کندھے سے یہ بوجھ اتر کر اب تمہارے کندھوں پر آ گیا ہے ۔ اگر میں صرف تمہاری طرف رسول بن کر آیا ہوتا تو اس مشن کی آج تکمیل ہو گئی ہوتی‘ مگر میں تو رسول ہوں تمام انسانوں کے لیے جو قیامت تک آئیں گے۔ چنانچہ اب اس دعوت اور تبلیغ کو ان لوگوں تک پہنچانا میری امت کے لوگوں کے ذمہ ہے۔
(۱) صحیح مسلم‘ کتاب الحج‘ باب حجۃ النبیﷺ۔ وسنن ابی داوٗد‘ کتاب المناسک‘ باب صفۃ حجۃ‘النبی ﷺ۔
(۲)صحیح البخاری‘ کتاب الحج‘ باب الخطبۃ ایام منٰی۔ وصحیح مسلم‘ کتاب القسامۃ والمحاربین والقصاص والدیات‘ باب تغلیظ تحریم الدماء والاعراض والاموال۔
p. 131
اس رکوع سے التذکیر بِاَ یَّامِ اللّٰہ کے اس سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے جسے تمہیدی کلمات میں اس سورت کے مضامین کا ’’عمود‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہاں اس سورت میں اس سلسلے کا بہت بڑا حصہ ’’انباء الرّسل‘‘ پر مشتمل ہے ۔ (’’انبائ‘‘ جمع ہے ’’نبأ‘‘ کی‘ جس کے معنی خبر کے ہیں ‘یعنی رسولوں کی خبریں۔)اس اصطلاح کے حوالے سے یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ قرآن مجید میں جہاں کہیں نبیوں کا ذکر آتا ہے اس کا مقصد ان کی سیرت کے روشن پہلوؤں مثلاًان کے مقام ومرتبہ‘تقویٰ ‘استقامت وغیرہ کو نمایاں کرناہوتا ہے‘جبکہ رسولوں کا ذکر بالکل مختلف انداز میں آتا ہے ۔ رسولوں کے ذکر کے ساتھ لازماً ان کی قوموں کا ذکر بھی آیا ہے اور کسی رسول کی دعوت کے جواب میں اُس کی قوم کے رویے اور ردّعمل کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔ پہلی قسم کے واقعات کوعام طور پر ’’قصص الانبیاء‘‘ کہا جاتا ہے ۔ اس کی مثال سورۂ یوسف ہے‘جس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے حالات بہت تفصیل سے بیان ہوئے ہیں‘ مگر کہیں بھی آپؑ کی طرف سے اس نوعیت کے اعلان کا ذکر نہیں ملتا کہ لوگو! مجھ پر ایمان لاؤ‘ میری بات مانو ‘ ورنہ تم پر عذاب آئے گا۔ اور نہ ہی ایسا کوئی اشارہ ملتا ہے کہ اُس قوم نے آپؑ کی دعوت کو ردّ کر دیا اور پھر ان پر عذاب آ گیا اور اُنہیں ہلاک کر دیا گیا ۔
دوسری قسم کے واقعات کے لیے ’’انباء الرسل ‘‘ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ رسولوں کے بارے میں ان واقعات کے مطالعہ سے اللہ تعالیٰ کے اس قانون کی نشاندہی ہوتی ہے کہ جب بھی کوئی رسول کسی قوم کی طرف آیا وہ اللہ کی عدالت بن کر آیا۔ جن لوگوں نے اُس کی دعوت کو مان لیا وہ اہل ایمان ٹھہرے اور عافیت میں رہے‘ جبکہ اس کا انکار کرنے والے ہلاک کر دیے گئے۔ ’’انباء الرسل‘‘ کے سلسلے میں عام طور پر چھ رسولوں ؑ (حضرت نوح‘ حضرت ہود‘ حضرت صالح‘ حضرت شعیب‘ حضرت لوط اور حضرت موسیٰ علیہم السلام)کے حالات قرآن مجید میں تکرار کے ساتھ آئے ہیں۔ اس سے یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ حضور خاتم النبیین ﷺ سے پہلے صرف یہی چھ رسول مبعوث ہوئے تھے‘بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ چھ رسول جزیرہ نمائے عرب کے مختلف علاقوں میں مبعوث ہوئے تھے اور اہل عرب جو قرآن مجید کے مخاطبین اوّل تھے‘ وہ ان رسولوں کے ناموں اور ان کی قوموں کے انجام سے بخوبی آگاہ تھے۔ یہ رسول ؑجن علاقوں میں مبعوث ہوئے اُن کی نشاندہی یہاں جزیرہ نما ئے عرب (Arabian Peninsula) کے نقشے کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ جزیرہ نمائے عرب کی چوڑائی نیچے جنوب میں کافی زیادہ ہے‘ جبکہ یہ چوڑائی اوپر شمال کی طرف بتدریج کم ہوتی جاتی ہے۔ اس جزیرہ نما علاقہ کے مشرقی جانب خلیج فارس (Persian Gulf) ہے جب کہ مغربی جانب بحیرۂ احمر (Read Sea) ہے جو شمال میں جاکر دو کھاڑیوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ ان میں سے ایک (شمال مغرب کی طرف )خلیج سویز ہے اور دوسری (شمال مشرق کی جانب) خلیج عقبہ۔ خلیج عقبہ کے اوپر (شمال) والے کونے سے خلیج فارس کے شمالی کنارے کی طرف سیدھی لائن لگائیں تو نقشے پر ایک مثلث (triangle) بن جاتی ہے‘ جس کا قاعدہ (base) نیچے جنوب میں یمن سے سلطنت ِعمان تک ہے اور اوپر والا کونہ شمال میں بحیرئہ مردار (Dead Sea) کے علاقے میں واقع ہے۔
p. 132
یہ مثلث اس علاقے پر محیط ہے جہاں عرب کی قدیم قومیں آباد تھیں اور یہی وہ قومیں تھیں جن کی طرف وہ چھ رسول مبعوث ہوئے تھے جن کا ذکر قرآن مجید میں بار بار آیا ہے ۔ ان میں سے جو رسول سب سے پہلے آئے وہ حضرت نوح علیہ السلام تھے۔ آپؑ کے زمانے کا تعین یقینی طور پر تو نہیں کیا جا سکتا‘ لیکن زیادہ تر مؤرخین کا خیال ہے کہ آپؑ کی بعثت حضرت آدم علیہ السلام سے کوئی دو ہزار سال بعد کے زمانے میں ہوئی تھی (واللہ اعلم)۔ اُس وقت تک کل نسل ِانسانی بس اسی علاقے میں آباد تھی۔ جب آپؑ کی قوم آپؑ کی دعوت پر ایمان نہ لائی تو پانی کے عذاب سے انہیں تباہ کر دیا گیا۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں وہ تباہ کن سیلاب آیا تھاجو’’طوفانِ نوح‘‘ سے موسوم ہے اور یہیں کوہِ جودی میں اَرارات کی وہ پہاڑی ہے جہاں حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی لنگر انداز ہوئی تھی۔پھر حضرت نوح علیہ السلام کے تین بیٹوں سے دوبارہ نسل ِ انسانی چلی۔ آپؑ کا ایک بیٹا جس کانام سا م تھا‘ اس کی نسل سے جو قومیں وجود میں آئیںانہیں سامی قومیں کہا جاتا ہے۔ انہی قوموںمیں ایک قومِ عاد تھی‘ جو جزیرہ نمائے عرب کے بالکل جنوب میں آباد تھی۔ آج کل یہ علاقہ بڑا خطرناک قسم کا ریگستان ہے ‘لیکن اُس زمانے میں قومِ عاد کا مسکن یہ علاقہ بہت سر سبز و شاداب تھا۔ اس قوم کی طرف حضرت ہود علیہ السلام کو رسول بنا کر بھیجا گیا۔ آپ ؑ کی دعوت کو اس قوم نے رد کیا تو یہ بھی ہلاک کر دی گئی۔ اس قوم کے بچے کھچے لوگ اور حضرت ہود علیہ السلام وہاں سے نقل مکانی کر کے جزیرہ نمائے عرب
p. 173
{یَاۡمُرُہُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہٰہُمۡ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ یُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ} ’’وہ انہیں نیکی کا حکم دیں گے ‘تمام برائیوں سے روکیں گے اور اُن کے لیے تمام پاک چیزیں حلال کر دیں گے‘‘
بنی اسرائیل پر کچھ چیزیں اُن کی شرارتوں کی وجہ سے بھی حرام کر دی گئی تھیں‘ جیسا کہ سورۃ النساء (آیت ۱۶۰) میں ہم پڑھ آئے ہیں۔ اس لیے فرمایا کہ نبی اُمی ﷺ اُن پر سے ایسی تمام بندشیں اٹھا دیں گے اور تمام پاکیزہ چیزوں کو ان کے لیے حلال کردیں گے۔
{ وَ یُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الۡخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنۡہُمۡ اِصۡرَہُمۡ وَ الۡاَغۡلٰلَ الَّتِیۡ کَانَتۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ} ’’اور حرام کر دیں گے اُن پر نا پاک چیزوں کو ‘ اور اُن سے اتارد یں گے اُن کے بوجھ اور طوق جو اُن (کی گردنوں) پر پڑے ہوں گے۔‘‘
خودساختہ معاشرتی پابندیاں اور رسومات بھی ایک طرح سے متعلقہ لوگوں کے لیے بوجھ اور طوق ہیں جو معاشرے کے اندر کسی خاص طبقہ کے مفادات یا نمود و نمائش کی خواہش کی وجہ سے رواج پاتی ہیں ‘ بعد میں غریب لوگوں کو انہیں نبھانا پڑتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے جب ان کی وجہ سے ایک عام آدمی کی زندگی انتہائی مشکل
ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ معاشرے کی بلند ترین سطح پر بھی بڑی بڑی قباحتیں اور لعنتیں جنم لیتی ہیں جن کے بوجھ تلے عوام الناس بری طرح پس جاتے ہیں۔ مثلاً بادشاہت کا جبر‘ جاگیرداری کا استحصالی نظام‘ سیاسی و معاشی غلامی‘ رنگ و نسل کی بنیاد پر انسانیت میں تفریق وغیرہ۔ تو اس آیت میں بشارت دی جا رہی ہے کہ نبی آخر الزماں ﷺ آئیں گے اور انسانیت کو غلط رسومات ‘ خود ساختہ عقائد اور نظام ہائے باطلہ کے بوجھوں سے نجات دلاکر عدل اور قسط کا نظام قائم کریں گے۔
اس کے بعد حضورﷺکے ساتھ تعلق کی شرائط مذکور ہیں جن میں سے ہر شرط پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موضوع کو تفصیلی طور پر سمجھنے کے لیے میرے کتابچے بعنوان: ’’نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں‘‘ کا مطالعہ مفید رہے گا۔
{فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ } ’’تو جو لوگ آپ (ﷺ )پر ایمان لائیں گے‘‘
یہ پہلی اور بنیادی شرط ہے۔ آپﷺ پر ایمان لانے کے دو بنیادی تقاضے ہیں۔ پہلا تقاضا ہے آپﷺ کی اطاعت اور دوسرا تقاضا ہے آپﷺ کی محبت۔ ان دونوں تقاضوں کے بارے میں دو احادیث ملاحظہ کیجیے۔ پہلی حدیث کے راوی حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہماہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ((لَا یُـؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یَـکُوْنَ ھَوَاہُ تَـبَعًا لِمَا جِئْتُ بِہٖ)) (۶) ’’تم میں سے کوئی شخص مؤمن نہیں ہے جب تک کہ اُس کی خواہش ِنفس تابع نہ ہوجائے اس چیز کے جو میں (ﷺ) لے کر آیا ہوں‘‘۔یعنی جو احکام اور شریعت حضورﷺ لے کر تشریف لائے ہیں‘ اگر کوئی شخص ایمان رکھتا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اسے اس سب کچھ کو تسلیم کر کے اس پر عمل کرنا ہو گا۔ دوسری حدیث متفق علیہ ہے اور اس کے راوی حضرت انس بن
(۶)الاربعون النوویۃ‘ ح:۴۱۔ قال النووی: حدیث حسن صحیح رویناہ فی کتاب الحجۃ باسناد صحیح۔ ومشکاۃ المصابیح‘ کتاب الایمان‘ باب الاعتصام بالکتاب والسُّنۃ‘ الفصل الثانی۔
p. 174
مالک رضی اللہ عنہ ہیں۔ وہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((لَا یُـؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَـیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَوَلَدِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ )) (۷) ’’تم میں سے کوئی شخص مؤمن نہیں ہوسکتاجب تک کہ میں اسے محبوب ترنہ ہوجاؤں اس کے باپ‘ بیٹے اور تمام انسانوں سے‘‘۔ چنانچہ یہ دونوں تقاضے پورے ہوں گے تو آپﷺ پر ایمان کا دعویٰ حقیقت بنے گا۔ یعنی غایت درجہ میں آپﷺ کا اتباع اور غایت درجے میں آپﷺ کی محبت۔
{وَ عَزَّرُوۡہُ وَ نَصَرُوۡہُ} ’’اور آپ (ﷺ) کی تعظیم کریں گے اور آپ (ﷺ)کی مدد کریں گے‘‘
جب مذکورہ بالا دو تقاضے (حضورﷺ کی محبت اور اطاعت) پورے ہوں گے تو ان کے لازمی نتیجے کے طور پر دلوں میں رسول اللہﷺ کی تعظیم پیدا ہو گی‘ اور آپﷺ کی عظمت دلوں پر راج کرے گی۔ پھرجب اور جہاں آپﷺ کا نام مبارک سنائی دے گا بے ساختہ زبان پر درود و سلام آ جائے گا۔
آپﷺ کا فرمان سامنے آنے پر منطق و دلائل کا سہارا چھوڑ کر سرتسلیم خم کر دیا جائے گا۔
حضورﷺ کے ادب و احترام کے سلسلے میں ایک مسلمان کویہ اصول ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے کہ کسی معاملے میں حضورﷺ کا فرمان سن لینے کے بعد اس معاملے میں رائے زنی کرنا ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔ مثلاً اگر کہیں کسی مسئلے پر بحث ہو رہی ہو ‘ دونوں طرف دلائل کو دلائل کاٹ رہے ہوں اور ایسے میں اگر کوئی کہہ دے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس ضمن میں یوں فرمایا ہے تو حدیث کے سنتے ہی فوراً بحث ختم اور زبانیں بند ہوجانی چاہئیں۔ بعد میں تحقیق کی جا سکتی ہے کہ آپﷺ سے منسوب کر کے جو فرمان سنایا گیا ہے درحقیقت وہ حدیث ہے بھی یا نہیں اوراگر حدیث ہے تو روایت و درایت کے اعتبار سے اس کا کیا مقام ہے۔ حدیث صحیح ہے یا ضعیف…! حدیث سن کر وقتی طور پر فوراًچپ ہو جانا اور سر تسلیم خم کر دینا آپﷺ کے ادب کے تقاضوں میں سے ایک اہم اور بنیادی تقاضا ہے۔
جہاں تک حضورﷺ کی مدد کرنے کے حکم ( وَنَصَرُوْہُ) کا تعلق ہے اس ضمن میں یہ نکتہ بہت اہم ہے کہ نبی مکرمﷺ کو کس کام میں مدددرکار ہے؟کیا آپﷺ کو اپنے کسی ذاتی کام کے لیے مدد چاہیے؟ آپﷺ نے اپنی کوئی ذاتی سلطنت اور حکومت تو قائم نہیں کی‘ جس کے قیام و استحکام کے لیے آپﷺ کو مدد کی ضرورت ہوتی۔آپﷺ کی کوئی ذاتی جاگیر یا جائیداد بھی نہیں تھی‘ جس کو سنبھالنے کے لیے آپﷺ کو کسی کی مدد درکار ہوتی۔ دراصل آپﷺ کو اپنے اس مشن کی تکمیل کے لیے مدد چاہیے تھی جس کے لیے آپﷺ مبعوث ہوئے تھے اور وہ تھا غلبۂ حق اور اقامت ِدین کا مشن: {ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَہٗ بِالۡہُدٰی وَ دِیۡنِ الۡحَقِّ لِیُظۡہِرَہٗ عَلَی الدِّیۡنِ کُلِّہٖ} (الصف:۹)۔ دین حق کے غلبے کے لیے کی جانے والی جاں گسل جدوجہد میں آپﷺ کو مددگاروں کی ضرورت تھی اور اس کے لیے آپﷺ کی طرف سے ’’مَنْ اَنْصَارِیْ اِلَی اللّٰہِ؟‘‘ کی صلائے عام تھی‘کہ مجھے اللہ کا دین غالب کرنا ہے‘ یہ میرا فرضِ منصبی ہے ‘کون ہے جو اس کام میں میرا ہاتھ بٹائے اور میرا مدد گار بنے؟چنانچہ آپﷺ نے اپنی محنت ‘ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی قربانیوں اور اللہ کی نصرت سے جزیرہ نما ئے عرب میں دین کو غالب کر کے اپنے اس مشن کی تکمیل کر دی ۔ آپﷺ کے بعد کچھ عرصہ دین
(۷)صحیح البخاری‘ کتاب الایمان‘ باب حب الرسول من الایمان۔ وصحیح مسلم‘ کتاب الایمان‘ باب وجوب محبۃ رسول اللّٰہﷺ اکثر من الاھل والولد والوالد والناس اجمعین…
and 27 more in the library
Dora Tarjuma Quran 1998 · 035-Surah Al-Araf Ayat 167 to Ayat 206 [35 of 148] · 1999 — 15:19 7:172
Dora Tarjuma Quran 1984 · 033-Surah Al-Araf Ayat 94 to Ayat 147 [33 of 129] — 07:59 7:172
Dora Tarjuma Quran 1984 · 035-Surah Al-Araf Ayat 172 to Ayat 188 [35 of 129] — 00:30 7:172
found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds
excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers