al-Baqarah · 2i am near · library

al-Baqarah, 2:186

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌۖ أُجِيبُ دَعۡوَةَ ٱلدَّاعِ إِذَا دَعَانِۖ فَلۡيَسۡتَجِيبُواْ لِي وَلۡيُؤۡمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمۡ يَرۡشُدُونَ

Mawdudi · Towards Understanding the Qur’an

2:186

(O Muhammad), when My servants ask you about Me, tell them I am quite near; I hear and answer the call of the caller whenever he calls Me. Let them listen to My call and believe in Me; [188] perhaps they will be guided aright. [189]

source ↗

note 188 on 2:186

Even though people can neither see God nor subject Him to any other form of sense perception this should not make them feel that God is remote from them. On the contrary, He is so close to each and every person that whenever any person so wishes he can communicate with his Lord. So much so that God hears and responds even to the prayers which remain within the innermost recesses of the heart. People exhaust themselves by approaching false and powerless beings whom they foolishly fancy to be their deities but who have neither the power to hear nor to grant their prayers. But God, the omnipotent Lord and the absolute Master of this vast universe, Who wields all power and authority, is so close to human beings that they can always approach Him without the intercession of any intermediaries, and can put to Him their prayers and requests.

source ↗

note 189 on 2:186

This announcement of God's closeness to man may open his eyes to the Truth, may turn him to the right way wherein lies his success and well-being.

source ↗

مودودی · تفہیم القرآن

2:186

اور اے نبیؐ ، میرے بندے اگر تم سے میرے متعلق پوچھیں، تو اُ نھیں بتا دو کہ میں  اُن سے قریب ہی ہوں۔پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے ، میں اُس کی پکار سنتا اور جواب دیتا ہوں۔ لہٰذا انھیں چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں [188]یہ بات تم اُنھیں سُنادو شاید کہ وہ راہِ راست پالیں۔ [189]

source ↗

note 188 on 2:186

یعنی اگر چہ تم مجھے دیکھ نہیں سکتے اور نہ اپنے حواس سے مجھ کو محسوس کر سکتے ہو ، لیکن یہ خیال نہ کرو کہ میں تم سے دُور ہوں۔ نہیں، میں اپنے ہر بندے سے اتنا قریب ہوں کہ جب وہ چاہے ، مجھ سے عرض معرُوض کر سکتا ہے، جتّٰی کہ دل ہی دل میں وہ جو کچھ مجھ سے گزارش کرتا ہے میں اُسے بھی سُن لیتا ہوں اور صرف سُنتا ہی نہیں، فیصلہ بھی صادر کرتا ہوں۔ جن بے حقیقت اور بے اختیار ہستیوں کو تم نے اپنی نادانی سے الٰہ اور ربّ قرار دے رکھا ہے ، اُن کے پاس تو تمہیں دَوڑ دَوڑ کر جانا پڑتا ہے اور پھر بھی نہ وہ تمہاری شنوائی کر سکتے ہیں اور نہ ان میں یہ طاقت ہے کہ تمہاری درخواستوں پر کو ئی فیصلہ صادر کر سکیں۔ مگر میں کائنات بے پایاں کا فرماں روا ئے مطلق، تمام اختیارات اور تمام طاقتوں کا مالک، تم سے اتنا قریب ہوں کہ تم خود بغیر کسی واسطے اور وسیلے اور سفارش کے براہِ راست ہر وقت اور ہر جگہ مجھ تک اپنی عرضیاں پہنچا سکتے ہو۔ لہٰذا تم اپنی اس نادانی کو چھوڑ دو کہ ایک ایک بے اختیار بناوٹی خدا کے در پر مارے مارے پھرتے ہو۔ میں جو دعوت تمہیں دے رہا ہوں ، اس پر لبیک کہہ کر میرا دامن پکڑ لو، میری طرف رُجوع کرو، مجھ پر بھروسہ کرو اور میری بندگی و اطاعت میں آجاؤ ۔

source ↗

note 189 on 2:186

یعنی تمہارے ذریعے سے یہ حقیقتِ حال معلوم کر کے اُن کی آنکھیں کھُل جائیں اور وہ اس صحیح رویّے کی طرف آجائیں ، جس میں ان کی اپنی ہی بھلائی ہے۔

source ↗

ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

p. 257

{ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَیۡہِ ؕ} ’’تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے۔‘‘

یعنی ایسی بات نہیں ہے کہ اس وصیت کو ایسا تقدس حاصل ہو گیا کہ اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی‘ بلکہ باہمی مشورے سے اور اصلاح کے جذبے سے وصیت میں تغیر و تبدل ہو سکتا ہے۔

{ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۸۲﴾٪} ’’یقینا اللہ تعالیٰ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے۔‘‘

آیات ۱۸۳ تا ۱۸۸

سورۃ البقرۃ کے نصف ِآخر کے مضامین کے بارے میں عرض کیا جا چکا ہے کہ یہ چار لڑیوں کی مانند ہیں جو آپس میں گتھی ہوئی ہیں۔ اب ان میں سے عبادات والی لڑی آ رہی ہے اور زیر مطالعہ رکوع میں ’’صوم‘‘ کی عبادت کا تذکرہ ہے۔ جہاں تک ’’صلوٰۃ‘‘ (نماز) کا تعلق ہے تو اس کا ذکر مکی سورتوں میں بے تحاشا آیا ہے‘ لیکن مکی دور میں ’’صوم‘‘ کا بطور عبادت کوئی تذکرہ نہیں ملتا۔

عربوں کے ہاں صوم یا صیام کے لفظ کا اطلاق اور مفہوم کیا تھا اور اس سے وہ کیا مراد لیتے تھے‘ اسے ذراسمجھ لیجیے! عرب خود تو روزہ نہیں رکھتے تھے‘ البتہ اپنے گھوڑوں کو رکھواتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اکثر عربوں کا پیشہ

source ↗

p. 261

لوگ خواہ مخواہ اپنے اوپر سختیاں جھیلتے ہیں‘ شدید سفر کے اندر بھی روزے رکھتے ہیں‘ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرنے کی اجازت دی ہے۔ رسول اللہﷺ نے ایک سفر میں ان لوگوں پر کافی سرزنش کی جنہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ آپؐ‘ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہمراہ جہاد و قتال کے لیے نکلے تھے کہ کچھ لوگوں نے اس سفر میں بھی روزہ رکھ لیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ سفر کے بعد جہاں منزل پر جا کر خیمے لگانے تھے وہ نڈھال ہو کر گر گئے اور جن لوگوں کا روزہ نہیں تھا انہوں نے خیمے لگائے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((لَـیْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِی السَّفَرِ)) (۲۱) ’’سفر میں روزہ رکھنا کوئی نیکی کا کام نہیں ہے‘‘۔ لیکن ہمارا نیکی کا تصور مختلف ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ خواہ ۱۰۵ بخار چڑھا ہوا ہو وہ کہیں گے کہ روزہ تو میں نہیں چھوڑوں گا۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی رعایت سے فائدہ نہ اٹھانا ایک طرح کا کفرانِ نعمت ہے۔

{ وَ لِتُکۡمِلُوا الۡعِدَّۃَ} ’’تاکہ تم تعداد پوری کرو‘‘

مرض یا سفر کے دوران جو روزے چھوٹ جائیں تمہیں دوسرے دنوں میں ان کی تعداد پوری کرنی ہو گی۔ وہ جو ایک رعایت تھی کہ فدیہ دے کر فارغ ہو جائو وہ اب منسوخ ہو گئی۔

{ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمۡ } ’’اور تاکہ تم بڑائی کرو اللہ کی اس پر جو ہدایت اُس نے تمہیں بخشی ہے‘‘

{ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۸۵﴾} ’’اور تاکہ تم شکر کر سکو۔‘‘

وہ نعمت ِعظمیٰ جو قرآن حکیم کی شکل میں تمہیں دی گئی ہے‘ تم اس کا شکر ادا کرو۔ اس موضوع پر میرے دو کتابچوں’’عظمت ِصوم‘‘ اور ’’عظمت ِصیام و قیامِ رمضانِ مبارک‘‘ کا مطالعہ مفید ثابت ہو گا۔ ان میں یہ سارے مضامین تفصیل سے آئے ہیں کہ روزے کی کیا حکمت ہے‘ کیا غرض و غایت ہے‘ کیا مقصد ہے اور آخری منزل کیا ہے۔ مطلوب تو یہ ہے کہ تمہارا یہ جو جسم ِحیوانی ہے‘ یہ کچھ کمزور پڑے اور روحِ ربانی جو تم میں پھونکی گئی ہے اسے تقویت حاصل ہو۔ چنانچہ دن میں روزہ رکھو اور اس حیوانی وجود کو ذرا کمزور کرو‘ اس کے تقاضوں کو دبائو۔ پھر راتوں کو کھڑے ہو جائو اور اللہ کا کلام سنواور پڑھو‘ تاکہ تمہاری روح کی آبیاری ہو‘ اس پر آبِ حیات کا ترشح ہو۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ خود تمہارے اندر سے تقرب ّالی اللہ کی ایک پیاس اُبھرے گی۔

آیت ۱۸۶ {وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ} ’’اور (اے نبیﷺ!) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو (ان کو بتا دیجیے کہ) میں قریب ہوں۔‘‘

میرے نزدیک یہ دنیا میں حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا منشور (Magna Carta) ہے کہ اللہ اور بندے کے درمیان کوئی فصل نہیں ہے۔ فصل اگر ہے تو وہ تمہاری اپنی خباثت ہے۔ اگر تمہاری نیت میں فساد ہے

(۲۱) صحیح البخاری‘ کتاب الصوم‘ باب قول النبیﷺ لمن ظلل علیہ واشتد الحر لَیْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِی السَّفَرِ۔ واللفظ لہ۔ وفی روایۃ المسلم : ((لَـیْسَ مِنَ الْـبِرِّ اَنْ تَصُوْمُوْا فِی السَّفَرِ)) کتاب الصیام‘ باب جواز السفر والفطر فی شھر رمضان للمسافر…

source ↗

p. 262

کہ حرام خوری تو کرنی ہی کرنی ہے تو اب کس منہ سے اللہ سے دعا کرو گے؟ لہٰذا کسی پیر کے پاس جاؤ گے کہ آپ دعا کر دیجیے‘ یہ نذرانہ حاضر ہے۔ بندے اور خدا کے درمیان خود انسان کا نفس حائل ہے اور کوئی نہیں‘ ورنہ اللہ تعالیٰ کا معاملہ تو یہ ہے کہ: ؎

ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں

راہ دکھلائیں کسے ‘ راہ روِ منزل ہی نہیں!

اُس تک پہنچنے کا واسطہ کوئی پوپ نہیں‘ کوئی پادری نہیں‘ کوئی پنڈت نہیں‘ کوئی پروہت نہیں‘ کوئی پیر نہیں۔ جب چاہو اللہ سے ہم کلام ہو جاؤ ۔ علامہ اقبال نے کیا خوب کہا ہے: ؎

کیوں خالق و مخلوق میں حائل رہیں پردے؟

پیرانِ کلیسا کو کلیسا سے اٹھا دو!

اللہ تعالیٰ نے واضح فرما دیا ہے کہ میرا ہر بندہ جب چاہے‘ جہاں چاہے مجھ سے ہم کلام ہو سکتاہے۔

{ اُجِیۡبُ دَعۡوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ} ’’میں تو ہر پکار نے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں جب بھی (اور جہاں بھی) وہ مجھے پکارے‘‘

’’اجابت‘‘ کے مفہوم میں کسی کی پکار کا سننا‘ اس کا جواب دینا اور اسے قبول کرنا‘ یہ تینوں چیزیں شامل ہیں۔ لیکن اس کے لیے ایک شرط عائد کی جا رہی ہے :

{ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لِیۡ} ’’پس انہیں چاہیے کہ وہ میرا حکم مانیں‘‘

{ وَ لۡیُؤۡمِنُوۡا بِیۡ } ’’اور مجھ پر ایمان رکھیں‘‘

یہ یک طرفہ بات نہیں ہے‘ بلکہ یہ دو طرفہ معاملہ ہے۔ جیسے ہم پڑھ چکے ہیں: {فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ} ’’پس تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا‘‘تم میرا شکر کرو گے تو میں تمہاری قدردانی کروں گا۔ تم میری طرف چل کر آئو گے تو میں دوڑ کر آؤں گا۔ تم بالشت بھر آئو گے تو میں ہاتھ بھر آؤں گا ۔لیکن اگر تم رُخ موڑ لو گے تو ہم بھی رُخ موڑ لیں گے۔ ہماری تو کوئی غرض نہیں ہے‘ غرض تو تمہاری ہے۔ تم رجوع کرو گے تو ہم بھی رجوع کریں گے۔ تم توبہ کرو گے تو ہم اپنی نظر ِکرم تم پر متوجہ کر دیں گے۔ سورۂ محمدؐ میں الفاظ آئے ہیں : {اِنۡ تَنۡصُرُوا اللّٰہَ یَنۡصُرۡکُمۡ } (آیت ۷) ’’اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا‘‘۔ لیکن اگر تم اللہ کے دشمنوں کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھاؤ‘ ان کے ساتھ تمہاری ساز باز ہواور کھڑے ہو جاؤ قنوتِ نازلہ میں اللہ سے مدد مانگنے کے لیے تو تم سے بڑا بے وقوف کون ہو گا؟پہلے اللہ کی طرف اپنا رُخ تو کرو‘ اللہ سے اپنا معاملہ تو درست کرو۔ اس میں یہ کوئی شرط نہیں ہے کہ پہلے ولی ٔکامل بن جاؤ‘ بلکہ اُسی وقت خلوصِ نیت سے توبہ کرو‘ سارے پردے ہٹ جائیں گے۔آیت کے آخرمیں فرمایا:

{ لَعَلَّہُمۡ یَرۡشُدُوۡنَ ﴿۱۸۶﴾} ’’تاکہ وہ صحیح راہ پر رہیں۔‘‘

اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے اور اس کے احکام پر چلنے کا یہ نتیجہ نکلے گا کہ وہ رشد و ہدایت کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔

آیت ۱۸۷ { اُحِلَّ لَکُمۡ لَیۡلَۃَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰی نِسَآئِکُمۡ ؕ} ’’حلال کر دیا گیا ہے تمہارے لیے

source ↗

p. 118

بیانُ القُرآن

source ↗

p. 119

سُورۃُ البقرۃ

تمہیدی کلمات

قرآن حکیم کی پہلی سورت سورۃ الفاتحہ ہے‘ جس کا مطالعہ ہم کر چکے ہیں۔ یہ بات آپ کے سامنے آ چکی ہے کہ یہ وہ پہلی سورت ہے جو رسول اللہﷺ پر پوری کی پوری نازل ہوئی۔ اس سے پہلے صرف متفرق آیات نازل ہوئی تھیں۔ یعنی سورۃ العلق‘ سورۃ القلم‘ سورۃ المزمل اور سورۃ المدثر کی ابتدائی آیات۔

یہ بات بھی آپ کے سامنے آ چکی ہے کہ قرآن حکیم میں مکی ّاور مدنی سورتوں کے مجموعوں کے اعتبار سے بھی سات گروپ ہیں۔ پہلا گروپ وہ ہے جس کا ہم سورۃ الفاتحہ سے آغاز کر چکے ہیں۔ اس گروپ میں جو مکی سورت ہے وہ صرف سورۃ الفاتحہ ہے۔ یہ حجم کے اعتبار سے بہت چھوٹی لیکن اپنے مقام و مرتبہ اور فضیلت کے اعتبار سے بہت بڑی ہے‘ یہاں تک کہ اسے ’’القرآن العظیم‘‘ بھی کہا گیا۔ گویا یہ اپنی جگہ پر خود ایک عظیم قرآن ہے۔ اس کے بعد مدنی سورتیں چار ہیں۔ یہ طویل ترین مدنی سورتیں ہیں اور دو دو سورتوں کے دو جوڑوں پر مشتمل ہیں۔ َمیں عرض کر چکا ہوں کہ قرآن حکیم کی اکثر سورتیں جوڑوں کی شکل میں ہیں ‘جبکہ کچھ منفرد بھی ہیں۔ سورۃ الفاتحہ منفرد ہے‘ اس کا کوئی جوڑا نہیں ہے‘ اگرچہ اس کی معنوی مناسبت قرآن مجید کی آخری سورت سورۃ الناس کے ساتھ جڑتی ہے‘ لیکن بہرحال اُس کا جوڑا سورۃ الفلق ہے۔ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ دونوں سورتوں پر مشتمل ایک جوڑا ہے‘ لہٰذا سورۃ الفاتحہ کا کوئی جوڑا نہیں ہے‘ یا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پورا قرآن ہی اس کا جوڑا ہے۔

سورۃ الفاتحہ کے بعد جو چار سورتیں ہیں یہ جوڑوں کی شکل میں ہیں۔ سورۃ البقرۃ اور سورۂ آل عمران ایک جوڑا ہے جبکہ سورۃ النساء اور سورۃ المائدۃ دوسرا جوڑا ہے۔اس کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ سورۃ البقرۃ اور سورۂ آل عمران دونوں کا آغاز حروفِ مقطعات ’’الٓــمّٓ‘‘ سے ہوتا ہے‘ جبکہ سورۃ النساء اور سورۃ المائدۃ دونوں میں بغیر کسی تمہید کے گفتگو شروع ہو جاتی ہے ۔ سورۃ النساء کا آغاز ہوتا ہے : {یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ …} اور سورۃ المائدۃ شروع ہوتی ہے: {یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوۡفُوۡا بِالۡعُقُوۡدِ ۬ؕ } ۔ پہلے کوئی تمہیدی بات نہیں کی گئی۔

سورۃ البقرۃ ا ور سورۂ آل عمران کا یہ جو جوڑا ہے‘ ان دونوں کو رسول اللہﷺ نے ’’الزَّھراوَین‘‘ کا

source ↗

p. 120

نام عطا فرمایا ہے ۔ ’’زَہرائ‘‘ کا مطلب ہے بہت تابناک ‘روشن۔ یہ لفظ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکے نام کا جزء بن چکا ہے اور انہیں فاطمۃ الزہراء کہا جاتا ہے۔ رسول اللہﷺ کی لخت ِجگر‘ نورِ چشم حضرت فاطمہ بہت ہی روشن چہرے والی خاتون تھیں۔ حضورﷺ کے الفاظ کے مطابق سورۃ البقرۃ اور سورۂ آل عمران ’’الزّھراوَین‘‘ یعنی دو انتہائی تابناک اور روشن سورتیں ہیں۔ اسی طرح قرآن مجید کی آخری دو سورتوں کو ’’المُعوَّذتَین‘‘ کا نام دیاگیا ہے۔

پہلے گروپ کی ان مدنی سورتوں کے مضامین کے بارے میں جان لیجیے کہ دو مضمون ہیں جو اِن میں متوازی چلتے ہیں۔ پہلا مضمون شریعت اسلامی کا ہے۔اس لیے کہ اس سے پہلے تقریباً دو تہائی قرآن نازل ہو چکا ہے۔ سورۃ البقرۃ پہلی مدنی سورۃ ہے‘ اس سے پہلے زمانی اعتبار سے پورا مکی قرآن نازل ہو چکا تھا‘ اگرچہ ترتیب میں وہ بعد میں آئے گا۔ اس میں شریعت کے احکام نہیں تھے۔ لہٰذا اب جبکہ مدینہ میں مسلمانوں کا ایک آزاد معاشرہ قائم ہوگیا‘ یا یوں کہہ لیجیے کہ مسلمانوں کی ایک چھوٹی سی حکومت قائم ہو گئی‘ جہاں اپنے قواعد‘ اپنے قوانین‘ اپنے اصولوں کے مطابق سارے معاملات طے کیے جا سکتے تھے‘ تب شریعت کا نزول شروع ہوا۔ سورۃ البقرۃ میں یوں سمجھئے کہ احکامِ شریعت کی ابتدا ہوتی ہے۔ کوئی بھی تعمیر کرنی ہو تو پہلے اس کا ابتدائی خاکہ بنتا ہے ‘اس کے بعد اس کے تفصیلی نقشے بنتے ہیں۔ تو ابتدائی خاکہ جو ہے شریعت ِمحمدی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا وہ سورۃ البقرۃ میں ہے۔ پھر سورۃ النساء میں اس کے اندر مزید اضافہ ہوتا ہے‘ اور سورۃ المائدۃ میں شریعت کے تکمیلی احکام آتے ہیں۔ چنانچہ سورۃ المائدۃ تکمیل ِشریعت کی سورت ہے۔ اسی میں وہ آیت ہے : {اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ} (آیت ۳)

دوسرا مضمون جو اِن سورتوں میں چلتا ہے وہ ہے اہل ِکتاب سے خطاب۔ مکی قرآن میں سارا خطاب مشرکین سے تھا‘ یعنی عرب کے وہ لوگ جو مکہ میں اور اس کے ارد گرد آباد تھے۔ وہاں کوئی یہودی یا کوئی نصرانی نہیں تھا‘ سب کے سب مشرکین عرب تھے۔ تو پورے مکی قرآن میں انہی سے ردّو قدح ہے‘ گفتگو ہے‘ بحث و نزاع ہے‘ ان کے اعتراضات کے جوابات ہیں اور ان پر اتمامِ حجت کیا گیا ہے۔ اگرچہ اہل کتاب کا تذکرہ حوالہ کے طور پر موجود ہے‘ حضرت موسٰی اور حضرت عیسٰی علیہما السلام کا ذکر موجود ہے‘ لیکن بنی اسرائیل سے ‘ یہودیوں سے‘ یا نصاریٰ سے کوئی خطاب نہیں ہوا۔ ان سے خطاب مدینہ میں آ کر شروع ہوا ہے‘ کیونکہ وہاں یہودی آبادتھے ۔ مدینہ میں یہود کے تین مضبوط قبیلے موجود تھے۔ تو یہ ہیں دو بنیادی مضمون اس پہلے گروپ کے۔ان میں آپ کو ایک اور تقسیم نظر آ جائے گی کہ اہل کتاب میں سے جن سے ’’یٰــبَنِیْ اِسْرَائِ‘یْلَ‘‘ کے الفاظ سے خطاب ہو رہا ہے یعنی یہود‘ ان سے ساری گفتگو سورۃ البقرۃ میں ہے‘ جبکہ جو نصاریٰ ہیں ان سے گفتگو سورۂ آل عمران میں ہے۔

سورۃ البقرۃ کی اہمیت و فضیلت کا اندازہ اس سے بھی ہوتا ہے کہ اسے حضورﷺ نے قرآن مجید کا ذروۂ سنام یعنی کلائمکس قرار دیا ہے۔ حدیث کے الفاظ ہیں : ((اَلْـبَقَرَۃُ سَنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُہٗ)) (مسند احمد) حجم کے

source ↗

p. 121

اعتبار سے بھی قرآن کی سب سے بڑی سورت یہی ہے‘ ۲۸۶ آیات پر مشتمل ڈھائی پاروں پر پھیلی ہوئی ہے۔

سورۃ البقرۃ کو دو حصو ں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے اور اس اعتبار سے میں نے اس کا ایک نام تجویز کیا ہے ’’سُورۃُ الاُمَّـتَین‘‘ یعنی دو اُمتوں کی سورت۔ اس کے نصف اوّل میں اصل روئے سخن اُمت سابق یہود کی طرف ہے‘ جو اُس وقت تک اللہ کے نمائندہ تھے اور زمین پر وہی اُمت ِمسلمہ کی حیثیت رکھتے تھے۔ لیکن انہوں نے اپنی بداعمالی کی وجہ سے اپنے آپ کو اس مقام کا نااہل ثابت کیا‘ لہٰذا وہ معزول کیے گئے اور ایک نئی اُمت اُمت ِمحمدﷺ اس مقام پر فائز کی گئی۔تو نصف ِاوّل میں سابق اُمت سے گفتگو ہے اور ان پر گویا فردِ جرم عائد کی گئی ہے کہ تم نے یہ کیا‘ یہ کیا اور یہ کیا۔ ہم نے تم پر یہ احسانات کیے‘ ہم نے یہ بھلائیاں کیں ‘تمہارے اوپر ہماری یہ رحمتیں ہوئیں‘ لیکن تمہارا طرزِ عمل یہ ہے‘ جس کی بنا پر اب تم معزول کیے جا رہے ہو۔ یہ مضمون ہے پہلے نصف‘کا۔ اور اب جو دوسری اُمت قائم ہوئی ہے یعنی اُمت ِمحمدﷺ‘ اس سے خطاب ہے نصف ِثانی کے اندر۔ تو اس کی یہ ترتیب ذہن میں رکھیے۔ پہلا حصہ اٹھارہ رکوعوں پر مشتمل ہے اور اس کی آیات کی تعداد ۱۵۲ ہے۔ جبکہ دوسرا حصہ بائیس رکوعوں پر مشتمل ہے‘ لیکن تعدادِ آیات ۱۳۴ ہے۔ اِس طرح یہ دونوں حصے تقریباً برابر بن‘جاتے ہیں۔

نصف ِاوّل کے جو اٹھارہ رکوع ہیں ان کو بھی تین حصوں میں تقسیم کر لیجیے۔ پہلے چار رکوع تمہیدی ہیں۔ پھر دس رکوعوں میں بنی اسرائیل سے خطاب ہے۔ پھر چار رکوع تحویلی ہیں۔ تمہیدی رکوعوں میں سے پہلے دو رکوعوں میں تین قسم کے انسانوں کی ایک تقسیم بیان کر دی گئی جو دنیا میں ہمیشہ پائے جائیں گے۔ جب بھی کوئی نئی دعوت آئے گی تو کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو اسے تہہ دل سے قبول کریں گے اور اس کے لیے ’’ہر چہ بادا باد ما کشتی در آب انداختیم‘‘ کے مصداق سب کچھ کرنے کو تیار ہو جائیں گے۔ کچھ لوگ وہ ہوں گے جو اس کی مخالفت پر اوّل روز سے کمر کس لیں گے اور اسے ہرگز نہیں مانیں گے۔ اور کچھ وہ ہوں گے جو بین بین رہیں گے۔ ان کا طرزِ عمل یہ رہے گا کہ بات کچھ اچھی لگتی بھی ہے لیکن اس کے لیے قربانی دینا کٹھن ہے‘ اس کے تقاضے بڑے مشکل ہیں۔ بات اچھی ہے‘ قبول بھی کرتے ہیں‘ لیکن عملاً اس کے تقاضے پورے نہیں کرتے۔ ان کے لیے سورۃ النساء میں {لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ وَ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ ؕ} کے الفاظ آئے ہیں۔ یہ تفصیل پہلے دو رکوعوں میں آئی ہے۔

اس کے بعد دوسرے دو رکوعوں میں گویا مکی قرآن کا خلاصہ آ گیا ہے۔ ایک رکوع میں قرآن مجید کی دعوت کا خلاصہ اور ایک رکوع میں قرآن مجید کا فلسفہ بیان کردیا گیا۔ یہ مضامین اصل میں مکی سورتوں کے ہیں اور وہاں تفصیل سے زیربحث آ چکے ہیں۔ سورۃ البقرۃ کے نزول سے پہلے ان مضامین پر بہت مفصل ّبحثیں ہو چکی ہیں‘ لیکن چونکہ حکمت ِ خداوندی میں اس مصحف کی ترتیب میں سب سے پہلے سورۃ البقرۃ ہے‘ لہٰذا سورۃ البقرۃ میں ان مضامین کا خلاصہ درج کر دیا گیا‘ تاکہ آگے بڑھنے سے پہلے وہ مضامین ذہن نشین کر لیے جائیں۔

اب بسم اللہ کر کے ہم سورۃ البقرۃ کے مطالعہ کا آغاز کر رہے ہیں۔

source ↗

p. 157

کی بعثت ہوئی اور انہیں تورات دی گئی۔ پھر یہ ایک بہت بڑی اُمت بنے۔ قرآن مجید کے نزول کے وقت تک ان پر عروج و زوال کے چار ادوار آ چکے تھے۔ دو مرتبہ ان پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بارشیں ہوئیں اور انہیں عروج نصیب ہوا‘ جبکہ دو مرتبہ دنیا پرستی‘ شہوت پرستی اور اللہ کے احکام کو پس ِپشت ڈال دینے کی سزا میں ان پر اللہ کے عذاب کے کوڑے برسے۔ اس کا ذکر سورئہ بنی اسرائیل کے پہلے رکوع میں آئے گا۔ اُس وقت جبکہ قرآن نازل ہو رہا تھا وہ اپنے اس زوال کے دور میں تھے۔ حال یہ تھا کہ محمد رسول اللہﷺ کی بعثت سے پہلے ہی ان کا ’’معبد ِثانی‘‘ (Second Temple) بھی منہدم کیا جا چکا تھا۔ حضرت سلیمانؑ نے جو ہیکل سلیمانی بنایا تھا‘ جس کو یہ ’’معبد ِاوّل‘‘ (First Temple) کہتے ہیں‘ اسے بخت نصر (Nebukadnezar) نے حضرت مسیحؑ سے بھی چھ سو سال پہلے گرا دیا تھا۔ اسے انہوں نے دوبارہ تعمیر کیا تھا جو ’’معبد ِثانی‘‘ کہلاتا تھا۔لیکن ۷۰عیسوی میں محمد عربیﷺ کی ولادت سے پانچ سو سال پہلے رومیوں نے حملہ کر کے یروشلم کو تباہ و برباد کر دیا ‘ یہودیوں کا قتل ِعام کیا اور جو ’’معبد ِثانی‘‘ انہوں نے تعمیر کیا تھااُسے بھی مسمار کر دیا‘جو اب تک گرا پڑا ہے‘ صرف ایک دیوارِ گریہ (Wailing Wall) باقی ہے جس کے پاس جا کر یہودی ماتم اورگریہ وزاری کر لیتے ہیں‘ اور اب وہ اسے سہ بارہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ چنانچہ ان کے ’’معبد ِثالث‘‘ (Third Temple) کے نقشے بن چکے ہیں‘ اس کا ابتدائی خاکہ تیار ہو چکا ہے ۔بہرحال جس وقت قرآن نازل ہو رہا تھا اُس وقت یہ بہت ہی پستی میں تھے۔ اس وقت ان سے فرمایاگیا: ’’اے بنی اسرائیل! ذرا یاد کرو میرے اس انعام کو جو میں نے تم پر کیا تھا‘‘۔ وہ انعام کیا ہے؟ میں نے تم کو اپنی کتاب دی‘ نبوت سے سرفراز فرمایا‘ اپنی شریعت تمہیں عطا فرمائی۔ تمہارے اندر دائود اور سلیمان علیہ السلام جیسے بادشاہ اٹھائے‘ جو بادشاہ بھی تھے‘ نبی بھی تھے۔

{وَ اَوۡفُوۡا بِعَہۡدِیۡۤ اُوۡفِ بِعَہۡدِکُمۡ ۚ} ’’اور تم میرے وعدے کو پورا کرو تاکہ میں بھی تمہارے وعدے کو پورا کروں۔‘‘

بنی اسرائیل سے نبی آخر الزماںحضرت محمد ﷺ پر ایمان لانے کا عہد لیا گیا تھا۔ تورات میں کتابِ استثناء یا سفر ِاستثناء (Deuteronomy) کے اٹھارہویں باب کی آیات ۱۸۔۱۹ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے خطاب کر کے یہ الفاظ فرمائے:

’’میں اُن کے لیے اُن ہی کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اُسے حکم دوں گا وہی وہ ان سے کہے گا۔ اور جو کوئی میری اُن باتوں کو جن کو وہ میرا نام لے کر کہے گا ‘نہ سنے تو میں اُن کا حساب اُس سے لوں گا۔‘‘

یہ گویا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُمت کو بتایا جا رہا تھا کہ نبی آخر الزماں (ﷺ) آئیں گے اور تمہیں ان کی نبوت کو تسلیم کرنا ہے۔ قرآن مجید میں اس کا تفصیلی ذکر سورۃ الاعراف میں آئے گا۔ یہاں فرمایا کہ تم میرا عہد پورا کرو‘ میرے اس نبیؐ ‘کو تسلیم کرو ‘اُسؐ پر ایمان لاؤ ‘اس ؐکی صدا پر لبیک کہو تو میرے انعام و اکرام مزید بڑھتے چلے جائیں گے۔

source ↗

p. 161

جیسا کہ عرض کیا جا چکا ہے‘سورۃ البقرۃ کے پانچویں رکوع سے چودہویں رکوع تک‘ بلکہ پندرہویں رکوع کی پہلی دو آیات بھی شامل کر لیجیے‘ یہ دس رکوعوں سے دو آیات زائد ہیں کہ جن میں خطاب کل کا کل بنی اسرائیل سے ہے۔ البتہ ان میں سے پہلا رکوع دعوت پر مشتمل ہے‘ جس میں انہیں نبی کریمﷺ پر ایمان لانے کی پرزور دعوت دی گئی ہے‘ جبکہ بقیہ نو رکوع اُس فردِ قراردادِ جرم پر مشتمل ہیں جو بنی اسرائیل پر عائد کی جا رہی ہے کہ ہم نے تمہارے ساتھ یہ احسان و اکرام کیا‘تم پر یہ فضل کیا‘ تم پر یہ کرم کیا‘ تمہیں یہ حیثیت دی‘ تمہیں یہ مقام دیا اور تم نے اس اس طور سے اپنے اس مشن کی خلاف ورزی کی جو تمہارے سپرد کیا گیا تھا اور اپنے مقام و مرتبہ کو چھوڑ کر دُنیا پرستی کی روش اختیار کی۔ ان نو رکوعوں میں بنی اسرائیل کی تاریخ کا تو ایک بہت بڑا حصہ ّاُس کے خدوخال (features) سمیت آ گیا ہے‘ لیکن اصل میں یہ اُمت ِمسلمہ کے لیے بھی ایک پیشگی تنبیہہ ہے کہ کوئی مسلمان اُمت جب بگڑتی ہے تو اُس میں یہ اور یہ خرابیاں آ جاتی ہیں۔ چنانچہ اس بارے میں رسول اللہﷺ کی احادیث بھی موجود ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’میری اُمت پر بھی وہ سب حالات وارد ہو کر رہیں گے جو بنی اسرائیل پر آئے تھے‘بالکل ایسے جیسے ایک جوتی دوسری جوتی سے مشابہ ہوتی ہے۔‘‘

ایک دوسری حدیث میں جو حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہﷺ کا ارشاد نقل ہوا ہے:

(۷) سنن الترمذی‘ کتاب الایمان‘ باب ما جاء فی افتراق ھذہ الامۃ۔

source ↗

p. 162

’’میری اُمت پر بھی وہ سب حالات وارد ہو کر رہیں گے جو بنی اسرائیل پر آئے تھے‘بالکل ایسے جیسے ایک جوتی دوسری جوتی سے مشابہ ہوتی ہے۔‘‘

ایک دوسری حدیث میں جو حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہﷺ کا ارشاد نقل ہوا ہے:

’’تم لازماً اپنے سے پہلوں کے طور طریقوں کی پیروی کرو گے‘ بالشت کے مقابلے میں بالشت اور ہاتھ کے مقابلے میں ہاتھ۔ یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے بل میں گھسے ہوں گے تو تم بھی گھس کر رہو گے‘‘۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولؐ! یہود و نصاریٰ کی؟ آپؐ نے فرمایا: ’’تو اور کس کی؟‘‘

ترمذی کی مذکورہ بالا حدیث میں تو یہاں تک الفاظ آتے ہیں کہ: ((حَتّٰی اِنْ کَانَ مِنْھُمْ مَّنْ اَتٰی اُمَّــہٗ عَلَانِیَۃً لَــکَانَ فِیْ اُمَّتِیْ مَنْ یَصْنَعُ ذٰلِکَ)) یعنی اگر اُن میں کوئی بدبخت ایسا اٹھا ہو گا جس نے اپنی ماں سے علی الاعلان زنا کیا تھا تو تم میں سے بھی کوئی شقی ایسا ضرور اٹھے گا جو یہ حرکت کرے گا۔ اس اعتبار سے اِن رکوعوں کو پڑھتے ہوئے یہ نہ سمجھئے کہ یہ محض اَگلوں کی داستان ہے‘ بلکہ : ؎ ّ َ

’’خوشتر آں باشد کہ سر دلبراں

گفتہ آید در حدیث دیگراں‘‘

کے مصداق یہ ہمارے لیے ایک آئینہ ہے اور ہمیں ہر مرحلے پر سوچنا ہو گا‘ دروں بینی کرنی ہو گی کہ کہیں اسی گمراہی میں ہم بھی تو مبتلا نہیں؟

دوسرا اہم نکتہ پہلے سے ہی یہ سمجھ لیجیے کہ سورۃ البقرۃ کی آیات ۴۷۔۴۸ جن سے اس چھٹے رکوع کا آغاز ہو رہا ہے‘ یہ دو آیتیں بعینہٖ پندرہویں رکوع کے آغاز میں پھر آئیں گی۔ ان میں سے پہلی آیت میں تو شوشے بھر کا فرق بھی نہیں ہے‘ جبکہ دوسری آیت میں صرف الفاظ کی ترتیب بدلی ہے‘ مضمون وہی ہے۔یوں سمجھئے کہ یہ گویا دو بریکٹ ہیں اور نو (۹) رکوعوں کے مضامین ان دو بریکٹوں کے درمیان ہیں۔ اور سورۃ البقرۃ کا پانچواں رکوع جو اِن بریکٹوں سے باہر ہے‘ اس کے مضامین بریکٹوں کے اندر کے سارے مضامین سے ضرب کھا رہے ہیں۔ یہ حساب کا بہت ہی عام فہم سا قاعدہ ہے کہ بریکٹ کے باہر لکھی ہوئی رقم‘ جس کے بعد جمع یا تفریق وغیرہ کی کوئی علامت نہ ہو‘ وہ بریکٹ کے اندر موجود تمام اقدار (values) کے ساتھ ضرب کھائے گی۔ تو گویا اس پورے معاملے میں ہر ہر قدم پر رسول اللہﷺ پر ایمان لانے کی دعوت موجود ہے۔ یہ وضاحت اس لیے ضروری ہے کہ اس حصے میں بعض آیات ایسی آ گئی ہیں جن سے کچھ لوگوں کو مغالطہ پیدا ہوا یا جن سے کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر فتنہ پیدا کیا کہ نجاتِ اُخروی کے لیے محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان ضروری نہیں ہے۔اس فتنے نے ایک بار اکبر کے زمانے میں ’’دین ِالٰہی‘‘ کی شکل میں جنم لیا تھا کہ آخرت میں نجات کے لیے صرف خدا کو مان لینا ‘ آخرت کو مان لینا اور نیک اعمال کرنا کافی ہے‘ کسی رسول پر ایمان لانا ضروری نہیں ہے۔ یہ فتنہ صوفیاء میں بھی بہت بڑے پیمانے پر پھیلا اور ’’مسجد مندر ہکڑو نور‘‘ کے فلسفے کی تشہیر کی گئی۔ یعنی مسجد میں اور مندر میں ایک ہی نور ہے‘ سب مذاہب اصل میں ایک ہی ہیں‘ سارا فرق شریعتوں کا اور عبادات کی ظاہری شکل کا ہے۔ اور وہ رسولوں سے متعلق ہے۔ چنانچہ رسولوں کو بیچ میں سے نکال دیجیے تو یہ ’’دین ِالٰہی‘‘ (اللہ کا دین) رہ جائے گا۔ یہ ایک بہت بڑا فتنہ تھا

(۸) صحیح البخاری‘ کتاب احادیث الانبیائ‘ باب ما ذکر عن بنی اسرائیل۔ وصحیح مسلم‘ کتاب العلم‘ باب اتباع سنن الیھود والنصاریٰ۔

source ↗

and 73 more in the library

Dr Israr Ahmed · in his lectures

Dora Tarjuma Quran 1998 · 012-Surah Al-Baqara Ayat 177 to Ayat 196 [12 of 148] · 1999 — 30:08 2:186

Dora Tarjuma Quran 1984 · 100-Surah Al-Mumen Ayat 51 to Ayat 85 [100 of 129] — 09:28 2:186

Khitab-e-Jumah · 026-New World Order Aur Pakistan · 1994 — 00:31 2:186

found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds

excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers

← i am near

ask the library

ask in English or Urdu. the library holds the works of Mawdudi, Dr Israr Ahmed, Iqbal and Shah Waliullah; answers come only from those works, and every one names its sources.

the library’s questions open soon.

until then, the book itself: the contents, the threads, and about.