ayah of the day·contents·threads·about·
al-Baqarah, 2:138
صِبۡغَةَ ٱللَّهِ وَمَنۡ أَحۡسَنُ مِنَ ٱللَّهِ صِبۡغَةࣰۖ وَنَحۡنُ لَهُۥ عَٰبِدُونَ
2:138
Say: “Take on Allah’s colour.” [137] And whose colour is better than Allah’s? It is Him that we serve.
note 137 on 2:138
This verse can be translated in two ways. One of these is: 'We have taken on Allah's colour.' The other is: 'Take on Allah's colour.' On the eve of the advent of Christianity the Jews followed the practice of bathing everyone who embraced their religion. This ritual bath signified that all his previous sins had been washed away and that he had adopted a different colour for his life. This practice was subsequently taken over by the Christians and is termed 'baptism'. Not only converts but even new-born babies were baptized. The Qur'anic remarks here refer to this institution. The Qur'an says in effect: 'Of what use is this formal baptism? What really is worth doing is to adopt the colour of God, and it is not water that gives one this colour but actual service and devotion to God.'
2:138
کہو:”اللہ کا رنگ اختیار کرو۔ [137] اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہو گا؟ اور ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں ۔“
note 137 on 2:138
اس آیت کے دو ترجمے ہو سکتے ہیں: ایک یہ کہ”ہم نے اللہ کا رنگ اختیار کر لیا“، دوسرے یہ کہ ”اللہ کا رنگ اختیار کرو“۔ مسیحیّت کے ظہُور سے پہلے یہُودیوں کے ہاں یہ رسم تھی کہ جو شخص اُن کے مذہب میں داخل ہوتا، اُسے غُسل دیتے تھے اور اِس غُسل کے معنی ان کے ہاں یہ تھے کہ گویا اس کے گناہ دُھل گئے اور اس نے زندگی کا ایک نیا رنگ اختیار کر لیا۔ یہی چیز بعد میں مسیحیوں نے اختیار کر لی۔ اس کا اصطلاحی نام ان کے ہاں اِسطباغ (بپتسمہ) ہے اور یہ اصطباغ نہ صرف اُن لوگوں کو دیا جاتا ہے جو اُن کے مذہب میں داخل ہوتے ہیں، بلکہ بچّوں کو بھی دیا جاتا ہے۔ اسی کے متعلق قرآن کہتا ہے ، اس رسمی اصطباغ میں کیا رکھا ہے؟ اللہ کا رنگ اختیار کرو، جو کسی پانی سے نہیں چڑھتا ، بلکہ اس کی بندگی کا طریقہ اختیار کرنے سے چڑھتا ہے۔
p. 222
آیات ۱۳۰ تا ۱۴۱
آیت ۱۳۰ {وَ مَنۡ یَّرۡغَبُ عَنۡ مِّلَّۃِ اِبۡرٰہٖمَ} ’’اور کون ہو گا جو ابراہیم ؑ کے طریقے سے منہ موڑے؟‘‘
رغبت کا لفظ عربی زبان میں دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ ’’رَغِبَ اِلٰی‘‘ کا مفہوم ہے کسی شے کی طرف رغبت ہونا‘ محبت ہونا‘ میلان ہونا‘ جبکہ ’’رَغِبَ عَنْ‘‘ کا مطلب ہے کسی شے سے متنفر ّہونا‘ کسی شے سے اِباء کرنا ‘اس کو چھوڑ دینا۔ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے : ((فَمَنْ رَّغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّیْ)) (۱۵) ’’پس جسے میری سنت ناپسند ہو تو وہ مجھ سے نہیں ہے۔‘‘
{اِلَّا مَنۡ سَفِہَ نَفۡسَہٗ ؕ} ’’سوائے اس کے جس نے اپنے آپ کو حماقت ہی میں مبتلا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہو!‘‘
اس کے سوا او ر کون ہو گا جو ابراہیم علیہ السلام کے طریقے سے منہ موڑے؟
{وَ لَقَدِ اصۡطَفَیۡنٰہُ فِی الدُّنۡیَا ۚ} ’’اور ہم نے تو انہیں دنیا میں بھی منتخب کر لیاتھا۔‘‘
{وَ اِنَّہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ لَمِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۳۰﴾} ’’اور یقینا آخرت میں بھی وہ ہمارے صالح بندوں میں
(۱۵) صحیح البخاری‘ کتاب النکاح‘ باب الترغیب فی النکاح۔ وصحیح مسلم‘ کتاب النکاح‘ باب استحباب النکاح…
p. 226
ایسا نہیں ہے کہ اُسے معلوم نہ ہو کہ آپؐ اس وقت کن حالات میں ہیں ‘ کیسی مشکلات میں ہیں‘ کس طرح کی نازک صورت حال ہے جو دن بدن شکل بدل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر طرح کے حالات میں آپ کا محافظ اور مددگار ہے۔
[حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شہادت کے وقت قرآن حکیم کے جس نسخے پر تلاوت فرما رہے تھے اُس میں ان الفاظ پر خون کا دھبہّ آج بھی موجود ہے۔ باغیوں نے آپؓ‘ کو قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید کیا تھا۔ آپؓ کی زوجہ محترمہ نائلہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو بچانا چاہا تو اُن کی انگلیاں کٹ گئیں اور خون ان الفاظ پر پڑا۔]
آیت ۱۳۸ {صِبۡغَۃَ اللّٰہِ ۚ } ’’ہم نے تو اختیار کر لیا ہے اللہ کے رنگ کو۔‘‘
’’مِلَّۃَ اِبْرَاھِیْمَ‘‘ کی طرح ’’صِبْغَۃَ اللّٰہِ‘‘ میں بھی مضاف کی نصب بتا رہی ہے کہ یہ مرکب اضافی مفعول ہے اور اس کا فعل محذوف ہے۔
{وَ مَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبۡغَۃً ۫ } ’’اور اللہ کے رنگ سے بہتر اورکس کا رنگ ہوگا؟‘‘
{ وَّ نَحۡنُ لَہٗ عٰبِدُوۡنَ ﴿۱۳۸﴾} ’’اور ہم تو بس اُسی کی بندگی کرنے والے لوگ‘ہیں۔‘‘
آیت ۱۳۹ {قُلۡ اَتُحَآجُّوۡنَنَا فِی اللّٰہِ } ’’(اے نبیﷺ اِن سے) کہیے کیا تم ہم سے جھگڑ رہے ہو (دلیل بازی کر رہے ہو) اللہ کے بارے میں؟‘‘
{وَ ہُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّکُمۡ ۚ } ’’حالانکہ وہی ہمارا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی۔‘‘
ربّ بھی ایک ہے اور اس کا دین بھی ایک ہے‘ہاں شریعتوں میں فرق ضرور ہوا ہے ۔
{وَ لَنَاۤ اَعۡمَالُنَا وَ لَکُمۡ اَعۡمَالُکُمۡ ۚ } ’’اور ہمارے لیے ہوں گے ہمارے عمل اور تمہارے لیے ہوں گے تمہارے عمل۔‘‘
{وَ نَحۡنُ لَہٗ مُخۡلِصُوۡنَ ﴿۱۳۹﴾ۙ} ’’اور ہم تو خالص اسی کے ہیں۔‘‘
ہم اُس کے لیے اپنے آپ کو اور اپنی بندگی کو خالص کر چکے ہیں۔
یہاں پے در پے آنے والے تین الفاظ کو نوٹ کیجیے۔ یہ مقام میرے اور آپ کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ آیت۱۳۶ ان الفاظ پر ختم ہوئی تھی: {وَ نَحۡنُ لَہٗ مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۳۶﴾} ’’ہم اُسی کے سامنے سرِتسلیم خم کرتے ہیں‘‘۔ ان میں تو ہم بھی شامل ہیں۔اس کے بعد آیت ۱۳۸ کے اختتام پر یہ الفاظ آئے: {وَّ نَحۡنُ لَہٗ عٰبِدُوۡنَ ﴿۱۳۸﴾} ’’اور ہم اس ہی کی بندگی کرتے ہیں‘‘۔ صرف اسلام نہیں‘ عبادت یعنی پوری زندگی میں اُس کے ہر حکم کی پیروی اور اطاعت درکار ہے۔اس سے آگے یہ بات آئی : {وَ نَحۡنُ لَہٗ مُخۡلِصُوۡنَ ﴿۱۳۹﴾ۙ} یہ عبادت اگر اخلاص کے ساتھ نہیں ہے تو منافقت ہے۔ اس عبادت سے کوئی دُنیوی منفعت پیش نظر نہ ہو۔ ؏ ’’سوداگری نہیں‘ یہ عبادت خدا کی ہے!‘‘
دین کو دنیا بنانے اور دنیا کمانے کا ذریعہ بنانے سے بڑھ کر گری ہوئی حرکت اور کوئی نہیں ہے۔ رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے :((مَنْ صَلّٰی یُرَائِیْ فَقَدْ اَشْرَکَ وَمَنْ صَامَ یُرَائِیْ فَقَدْ اَشْرَکَ وَمَنْ تَصَدَّقَ یُرَائِیْ فَقَدْ اَشْرَکَ)) (مسند احمد)
p. 119
سُورۃُ البقرۃ
تمہیدی کلمات
قرآن حکیم کی پہلی سورت سورۃ الفاتحہ ہے‘ جس کا مطالعہ ہم کر چکے ہیں۔ یہ بات آپ کے سامنے آ چکی ہے کہ یہ وہ پہلی سورت ہے جو رسول اللہﷺ پر پوری کی پوری نازل ہوئی۔ اس سے پہلے صرف متفرق آیات نازل ہوئی تھیں۔ یعنی سورۃ العلق‘ سورۃ القلم‘ سورۃ المزمل اور سورۃ المدثر کی ابتدائی آیات۔
یہ بات بھی آپ کے سامنے آ چکی ہے کہ قرآن حکیم میں مکی ّاور مدنی سورتوں کے مجموعوں کے اعتبار سے بھی سات گروپ ہیں۔ پہلا گروپ وہ ہے جس کا ہم سورۃ الفاتحہ سے آغاز کر چکے ہیں۔ اس گروپ میں جو مکی سورت ہے وہ صرف سورۃ الفاتحہ ہے۔ یہ حجم کے اعتبار سے بہت چھوٹی لیکن اپنے مقام و مرتبہ اور فضیلت کے اعتبار سے بہت بڑی ہے‘ یہاں تک کہ اسے ’’القرآن العظیم‘‘ بھی کہا گیا۔ گویا یہ اپنی جگہ پر خود ایک عظیم قرآن ہے۔ اس کے بعد مدنی سورتیں چار ہیں۔ یہ طویل ترین مدنی سورتیں ہیں اور دو دو سورتوں کے دو جوڑوں پر مشتمل ہیں۔ َمیں عرض کر چکا ہوں کہ قرآن حکیم کی اکثر سورتیں جوڑوں کی شکل میں ہیں ‘جبکہ کچھ منفرد بھی ہیں۔ سورۃ الفاتحہ منفرد ہے‘ اس کا کوئی جوڑا نہیں ہے‘ اگرچہ اس کی معنوی مناسبت قرآن مجید کی آخری سورت سورۃ الناس کے ساتھ جڑتی ہے‘ لیکن بہرحال اُس کا جوڑا سورۃ الفلق ہے۔ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ دونوں سورتوں پر مشتمل ایک جوڑا ہے‘ لہٰذا سورۃ الفاتحہ کا کوئی جوڑا نہیں ہے‘ یا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پورا قرآن ہی اس کا جوڑا ہے۔
سورۃ الفاتحہ کے بعد جو چار سورتیں ہیں یہ جوڑوں کی شکل میں ہیں۔ سورۃ البقرۃ اور سورۂ آل عمران ایک جوڑا ہے جبکہ سورۃ النساء اور سورۃ المائدۃ دوسرا جوڑا ہے۔اس کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ سورۃ البقرۃ اور سورۂ آل عمران دونوں کا آغاز حروفِ مقطعات ’’الٓــمّٓ‘‘ سے ہوتا ہے‘ جبکہ سورۃ النساء اور سورۃ المائدۃ دونوں میں بغیر کسی تمہید کے گفتگو شروع ہو جاتی ہے ۔ سورۃ النساء کا آغاز ہوتا ہے : {یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَۃٍ …} اور سورۃ المائدۃ شروع ہوتی ہے: {یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوۡفُوۡا بِالۡعُقُوۡدِ ۬ؕ } ۔ پہلے کوئی تمہیدی بات نہیں کی گئی۔
سورۃ البقرۃ ا ور سورۂ آل عمران کا یہ جو جوڑا ہے‘ ان دونوں کو رسول اللہﷺ نے ’’الزَّھراوَین‘‘ کا
p. 120
نام عطا فرمایا ہے ۔ ’’زَہرائ‘‘ کا مطلب ہے بہت تابناک ‘روشن۔ یہ لفظ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکے نام کا جزء بن چکا ہے اور انہیں فاطمۃ الزہراء کہا جاتا ہے۔ رسول اللہﷺ کی لخت ِجگر‘ نورِ چشم حضرت فاطمہ بہت ہی روشن چہرے والی خاتون تھیں۔ حضورﷺ کے الفاظ کے مطابق سورۃ البقرۃ اور سورۂ آل عمران ’’الزّھراوَین‘‘ یعنی دو انتہائی تابناک اور روشن سورتیں ہیں۔ اسی طرح قرآن مجید کی آخری دو سورتوں کو ’’المُعوَّذتَین‘‘ کا نام دیاگیا ہے۔
پہلے گروپ کی ان مدنی سورتوں کے مضامین کے بارے میں جان لیجیے کہ دو مضمون ہیں جو اِن میں متوازی چلتے ہیں۔ پہلا مضمون شریعت اسلامی کا ہے۔اس لیے کہ اس سے پہلے تقریباً دو تہائی قرآن نازل ہو چکا ہے۔ سورۃ البقرۃ پہلی مدنی سورۃ ہے‘ اس سے پہلے زمانی اعتبار سے پورا مکی قرآن نازل ہو چکا تھا‘ اگرچہ ترتیب میں وہ بعد میں آئے گا۔ اس میں شریعت کے احکام نہیں تھے۔ لہٰذا اب جبکہ مدینہ میں مسلمانوں کا ایک آزاد معاشرہ قائم ہوگیا‘ یا یوں کہہ لیجیے کہ مسلمانوں کی ایک چھوٹی سی حکومت قائم ہو گئی‘ جہاں اپنے قواعد‘ اپنے قوانین‘ اپنے اصولوں کے مطابق سارے معاملات طے کیے جا سکتے تھے‘ تب شریعت کا نزول شروع ہوا۔ سورۃ البقرۃ میں یوں سمجھئے کہ احکامِ شریعت کی ابتدا ہوتی ہے۔ کوئی بھی تعمیر کرنی ہو تو پہلے اس کا ابتدائی خاکہ بنتا ہے ‘اس کے بعد اس کے تفصیلی نقشے بنتے ہیں۔ تو ابتدائی خاکہ جو ہے شریعت ِمحمدی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کا وہ سورۃ البقرۃ میں ہے۔ پھر سورۃ النساء میں اس کے اندر مزید اضافہ ہوتا ہے‘ اور سورۃ المائدۃ میں شریعت کے تکمیلی احکام آتے ہیں۔ چنانچہ سورۃ المائدۃ تکمیل ِشریعت کی سورت ہے۔ اسی میں وہ آیت ہے : {اَلۡیَوۡمَ اَکۡمَلۡتُ لَکُمۡ دِیۡنَکُمۡ وَ اَتۡمَمۡتُ عَلَیۡکُمۡ نِعۡمَتِیۡ وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ} (آیت ۳)
دوسرا مضمون جو اِن سورتوں میں چلتا ہے وہ ہے اہل ِکتاب سے خطاب۔ مکی قرآن میں سارا خطاب مشرکین سے تھا‘ یعنی عرب کے وہ لوگ جو مکہ میں اور اس کے ارد گرد آباد تھے۔ وہاں کوئی یہودی یا کوئی نصرانی نہیں تھا‘ سب کے سب مشرکین عرب تھے۔ تو پورے مکی قرآن میں انہی سے ردّو قدح ہے‘ گفتگو ہے‘ بحث و نزاع ہے‘ ان کے اعتراضات کے جوابات ہیں اور ان پر اتمامِ حجت کیا گیا ہے۔ اگرچہ اہل کتاب کا تذکرہ حوالہ کے طور پر موجود ہے‘ حضرت موسٰی اور حضرت عیسٰی علیہما السلام کا ذکر موجود ہے‘ لیکن بنی اسرائیل سے ‘ یہودیوں سے‘ یا نصاریٰ سے کوئی خطاب نہیں ہوا۔ ان سے خطاب مدینہ میں آ کر شروع ہوا ہے‘ کیونکہ وہاں یہودی آبادتھے ۔ مدینہ میں یہود کے تین مضبوط قبیلے موجود تھے۔ تو یہ ہیں دو بنیادی مضمون اس پہلے گروپ کے۔ان میں آپ کو ایک اور تقسیم نظر آ جائے گی کہ اہل کتاب میں سے جن سے ’’یٰــبَنِیْ اِسْرَائِ‘یْلَ‘‘ کے الفاظ سے خطاب ہو رہا ہے یعنی یہود‘ ان سے ساری گفتگو سورۃ البقرۃ میں ہے‘ جبکہ جو نصاریٰ ہیں ان سے گفتگو سورۂ آل عمران میں ہے۔
سورۃ البقرۃ کی اہمیت و فضیلت کا اندازہ اس سے بھی ہوتا ہے کہ اسے حضورﷺ نے قرآن مجید کا ذروۂ سنام یعنی کلائمکس قرار دیا ہے۔ حدیث کے الفاظ ہیں : ((اَلْـبَقَرَۃُ سَنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُہٗ)) (مسند احمد) حجم کے
p. 121
اعتبار سے بھی قرآن کی سب سے بڑی سورت یہی ہے‘ ۲۸۶ آیات پر مشتمل ڈھائی پاروں پر پھیلی ہوئی ہے۔
سورۃ البقرۃ کو دو حصو ں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے اور اس اعتبار سے میں نے اس کا ایک نام تجویز کیا ہے ’’سُورۃُ الاُمَّـتَین‘‘ یعنی دو اُمتوں کی سورت۔ اس کے نصف اوّل میں اصل روئے سخن اُمت سابق یہود کی طرف ہے‘ جو اُس وقت تک اللہ کے نمائندہ تھے اور زمین پر وہی اُمت ِمسلمہ کی حیثیت رکھتے تھے۔ لیکن انہوں نے اپنی بداعمالی کی وجہ سے اپنے آپ کو اس مقام کا نااہل ثابت کیا‘ لہٰذا وہ معزول کیے گئے اور ایک نئی اُمت اُمت ِمحمدﷺ اس مقام پر فائز کی گئی۔تو نصف ِاوّل میں سابق اُمت سے گفتگو ہے اور ان پر گویا فردِ جرم عائد کی گئی ہے کہ تم نے یہ کیا‘ یہ کیا اور یہ کیا۔ ہم نے تم پر یہ احسانات کیے‘ ہم نے یہ بھلائیاں کیں ‘تمہارے اوپر ہماری یہ رحمتیں ہوئیں‘ لیکن تمہارا طرزِ عمل یہ ہے‘ جس کی بنا پر اب تم معزول کیے جا رہے ہو۔ یہ مضمون ہے پہلے نصف‘کا۔ اور اب جو دوسری اُمت قائم ہوئی ہے یعنی اُمت ِمحمدﷺ‘ اس سے خطاب ہے نصف ِثانی کے اندر۔ تو اس کی یہ ترتیب ذہن میں رکھیے۔ پہلا حصہ اٹھارہ رکوعوں پر مشتمل ہے اور اس کی آیات کی تعداد ۱۵۲ ہے۔ جبکہ دوسرا حصہ بائیس رکوعوں پر مشتمل ہے‘ لیکن تعدادِ آیات ۱۳۴ ہے۔ اِس طرح یہ دونوں حصے تقریباً برابر بن‘جاتے ہیں۔
نصف ِاوّل کے جو اٹھارہ رکوع ہیں ان کو بھی تین حصوں میں تقسیم کر لیجیے۔ پہلے چار رکوع تمہیدی ہیں۔ پھر دس رکوعوں میں بنی اسرائیل سے خطاب ہے۔ پھر چار رکوع تحویلی ہیں۔ تمہیدی رکوعوں میں سے پہلے دو رکوعوں میں تین قسم کے انسانوں کی ایک تقسیم بیان کر دی گئی جو دنیا میں ہمیشہ پائے جائیں گے۔ جب بھی کوئی نئی دعوت آئے گی تو کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو اسے تہہ دل سے قبول کریں گے اور اس کے لیے ’’ہر چہ بادا باد ما کشتی در آب انداختیم‘‘ کے مصداق سب کچھ کرنے کو تیار ہو جائیں گے۔ کچھ لوگ وہ ہوں گے جو اس کی مخالفت پر اوّل روز سے کمر کس لیں گے اور اسے ہرگز نہیں مانیں گے۔ اور کچھ وہ ہوں گے جو بین بین رہیں گے۔ ان کا طرزِ عمل یہ رہے گا کہ بات کچھ اچھی لگتی بھی ہے لیکن اس کے لیے قربانی دینا کٹھن ہے‘ اس کے تقاضے بڑے مشکل ہیں۔ بات اچھی ہے‘ قبول بھی کرتے ہیں‘ لیکن عملاً اس کے تقاضے پورے نہیں کرتے۔ ان کے لیے سورۃ النساء میں {لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ وَ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ ؕ} کے الفاظ آئے ہیں۔ یہ تفصیل پہلے دو رکوعوں میں آئی ہے۔
اس کے بعد دوسرے دو رکوعوں میں گویا مکی قرآن کا خلاصہ آ گیا ہے۔ ایک رکوع میں قرآن مجید کی دعوت کا خلاصہ اور ایک رکوع میں قرآن مجید کا فلسفہ بیان کردیا گیا۔ یہ مضامین اصل میں مکی سورتوں کے ہیں اور وہاں تفصیل سے زیربحث آ چکے ہیں۔ سورۃ البقرۃ کے نزول سے پہلے ان مضامین پر بہت مفصل ّبحثیں ہو چکی ہیں‘ لیکن چونکہ حکمت ِ خداوندی میں اس مصحف کی ترتیب میں سب سے پہلے سورۃ البقرۃ ہے‘ لہٰذا سورۃ البقرۃ میں ان مضامین کا خلاصہ درج کر دیا گیا‘ تاکہ آگے بڑھنے سے پہلے وہ مضامین ذہن نشین کر لیے جائیں۔
اب بسم اللہ کر کے ہم سورۃ البقرۃ کے مطالعہ کا آغاز کر رہے ہیں۔
p. 157
کی بعثت ہوئی اور انہیں تورات دی گئی۔ پھر یہ ایک بہت بڑی اُمت بنے۔ قرآن مجید کے نزول کے وقت تک ان پر عروج و زوال کے چار ادوار آ چکے تھے۔ دو مرتبہ ان پر اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بارشیں ہوئیں اور انہیں عروج نصیب ہوا‘ جبکہ دو مرتبہ دنیا پرستی‘ شہوت پرستی اور اللہ کے احکام کو پس ِپشت ڈال دینے کی سزا میں ان پر اللہ کے عذاب کے کوڑے برسے۔ اس کا ذکر سورئہ بنی اسرائیل کے پہلے رکوع میں آئے گا۔ اُس وقت جبکہ قرآن نازل ہو رہا تھا وہ اپنے اس زوال کے دور میں تھے۔ حال یہ تھا کہ محمد رسول اللہﷺ کی بعثت سے پہلے ہی ان کا ’’معبد ِثانی‘‘ (Second Temple) بھی منہدم کیا جا چکا تھا۔ حضرت سلیمانؑ نے جو ہیکل سلیمانی بنایا تھا‘ جس کو یہ ’’معبد ِاوّل‘‘ (First Temple) کہتے ہیں‘ اسے بخت نصر (Nebukadnezar) نے حضرت مسیحؑ سے بھی چھ سو سال پہلے گرا دیا تھا۔ اسے انہوں نے دوبارہ تعمیر کیا تھا جو ’’معبد ِثانی‘‘ کہلاتا تھا۔لیکن ۷۰عیسوی میں محمد عربیﷺ کی ولادت سے پانچ سو سال پہلے رومیوں نے حملہ کر کے یروشلم کو تباہ و برباد کر دیا ‘ یہودیوں کا قتل ِعام کیا اور جو ’’معبد ِثانی‘‘ انہوں نے تعمیر کیا تھااُسے بھی مسمار کر دیا‘جو اب تک گرا پڑا ہے‘ صرف ایک دیوارِ گریہ (Wailing Wall) باقی ہے جس کے پاس جا کر یہودی ماتم اورگریہ وزاری کر لیتے ہیں‘ اور اب وہ اسے سہ بارہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ چنانچہ ان کے ’’معبد ِثالث‘‘ (Third Temple) کے نقشے بن چکے ہیں‘ اس کا ابتدائی خاکہ تیار ہو چکا ہے ۔بہرحال جس وقت قرآن نازل ہو رہا تھا اُس وقت یہ بہت ہی پستی میں تھے۔ اس وقت ان سے فرمایاگیا: ’’اے بنی اسرائیل! ذرا یاد کرو میرے اس انعام کو جو میں نے تم پر کیا تھا‘‘۔ وہ انعام کیا ہے؟ میں نے تم کو اپنی کتاب دی‘ نبوت سے سرفراز فرمایا‘ اپنی شریعت تمہیں عطا فرمائی۔ تمہارے اندر دائود اور سلیمان علیہ السلام جیسے بادشاہ اٹھائے‘ جو بادشاہ بھی تھے‘ نبی بھی تھے۔
{وَ اَوۡفُوۡا بِعَہۡدِیۡۤ اُوۡفِ بِعَہۡدِکُمۡ ۚ} ’’اور تم میرے وعدے کو پورا کرو تاکہ میں بھی تمہارے وعدے کو پورا کروں۔‘‘
بنی اسرائیل سے نبی آخر الزماںحضرت محمد ﷺ پر ایمان لانے کا عہد لیا گیا تھا۔ تورات میں کتابِ استثناء یا سفر ِاستثناء (Deuteronomy) کے اٹھارہویں باب کی آیات ۱۸۔۱۹ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے خطاب کر کے یہ الفاظ فرمائے:
’’میں اُن کے لیے اُن ہی کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اُسے حکم دوں گا وہی وہ ان سے کہے گا۔ اور جو کوئی میری اُن باتوں کو جن کو وہ میرا نام لے کر کہے گا ‘نہ سنے تو میں اُن کا حساب اُس سے لوں گا۔‘‘
یہ گویا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اُمت کو بتایا جا رہا تھا کہ نبی آخر الزماں (ﷺ) آئیں گے اور تمہیں ان کی نبوت کو تسلیم کرنا ہے۔ قرآن مجید میں اس کا تفصیلی ذکر سورۃ الاعراف میں آئے گا۔ یہاں فرمایا کہ تم میرا عہد پورا کرو‘ میرے اس نبیؐ ‘کو تسلیم کرو ‘اُسؐ پر ایمان لاؤ ‘اس ؐکی صدا پر لبیک کہو تو میرے انعام و اکرام مزید بڑھتے چلے جائیں گے۔
p. 161
جیسا کہ عرض کیا جا چکا ہے‘سورۃ البقرۃ کے پانچویں رکوع سے چودہویں رکوع تک‘ بلکہ پندرہویں رکوع کی پہلی دو آیات بھی شامل کر لیجیے‘ یہ دس رکوعوں سے دو آیات زائد ہیں کہ جن میں خطاب کل کا کل بنی اسرائیل سے ہے۔ البتہ ان میں سے پہلا رکوع دعوت پر مشتمل ہے‘ جس میں انہیں نبی کریمﷺ پر ایمان لانے کی پرزور دعوت دی گئی ہے‘ جبکہ بقیہ نو رکوع اُس فردِ قراردادِ جرم پر مشتمل ہیں جو بنی اسرائیل پر عائد کی جا رہی ہے کہ ہم نے تمہارے ساتھ یہ احسان و اکرام کیا‘تم پر یہ فضل کیا‘ تم پر یہ کرم کیا‘ تمہیں یہ حیثیت دی‘ تمہیں یہ مقام دیا اور تم نے اس اس طور سے اپنے اس مشن کی خلاف ورزی کی جو تمہارے سپرد کیا گیا تھا اور اپنے مقام و مرتبہ کو چھوڑ کر دُنیا پرستی کی روش اختیار کی۔ ان نو رکوعوں میں بنی اسرائیل کی تاریخ کا تو ایک بہت بڑا حصہ ّاُس کے خدوخال (features) سمیت آ گیا ہے‘ لیکن اصل میں یہ اُمت ِمسلمہ کے لیے بھی ایک پیشگی تنبیہہ ہے کہ کوئی مسلمان اُمت جب بگڑتی ہے تو اُس میں یہ اور یہ خرابیاں آ جاتی ہیں۔ چنانچہ اس بارے میں رسول اللہﷺ کی احادیث بھی موجود ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’میری اُمت پر بھی وہ سب حالات وارد ہو کر رہیں گے جو بنی اسرائیل پر آئے تھے‘بالکل ایسے جیسے ایک جوتی دوسری جوتی سے مشابہ ہوتی ہے۔‘‘
ایک دوسری حدیث میں جو حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہﷺ کا ارشاد نقل ہوا ہے:
(۷) سنن الترمذی‘ کتاب الایمان‘ باب ما جاء فی افتراق ھذہ الامۃ۔
p. 162
’’میری اُمت پر بھی وہ سب حالات وارد ہو کر رہیں گے جو بنی اسرائیل پر آئے تھے‘بالکل ایسے جیسے ایک جوتی دوسری جوتی سے مشابہ ہوتی ہے۔‘‘
ایک دوسری حدیث میں جو حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہﷺ کا ارشاد نقل ہوا ہے:
’’تم لازماً اپنے سے پہلوں کے طور طریقوں کی پیروی کرو گے‘ بالشت کے مقابلے میں بالشت اور ہاتھ کے مقابلے میں ہاتھ۔ یہاں تک کہ اگر وہ گوہ کے بل میں گھسے ہوں گے تو تم بھی گھس کر رہو گے‘‘۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولؐ! یہود و نصاریٰ کی؟ آپؐ نے فرمایا: ’’تو اور کس کی؟‘‘
ترمذی کی مذکورہ بالا حدیث میں تو یہاں تک الفاظ آتے ہیں کہ: ((حَتّٰی اِنْ کَانَ مِنْھُمْ مَّنْ اَتٰی اُمَّــہٗ عَلَانِیَۃً لَــکَانَ فِیْ اُمَّتِیْ مَنْ یَصْنَعُ ذٰلِکَ)) یعنی اگر اُن میں کوئی بدبخت ایسا اٹھا ہو گا جس نے اپنی ماں سے علی الاعلان زنا کیا تھا تو تم میں سے بھی کوئی شقی ایسا ضرور اٹھے گا جو یہ حرکت کرے گا۔ اس اعتبار سے اِن رکوعوں کو پڑھتے ہوئے یہ نہ سمجھئے کہ یہ محض اَگلوں کی داستان ہے‘ بلکہ : ؎ ّ َ
’’خوشتر آں باشد کہ سر دلبراں
گفتہ آید در حدیث دیگراں‘‘
کے مصداق یہ ہمارے لیے ایک آئینہ ہے اور ہمیں ہر مرحلے پر سوچنا ہو گا‘ دروں بینی کرنی ہو گی کہ کہیں اسی گمراہی میں ہم بھی تو مبتلا نہیں؟
دوسرا اہم نکتہ پہلے سے ہی یہ سمجھ لیجیے کہ سورۃ البقرۃ کی آیات ۴۷۔۴۸ جن سے اس چھٹے رکوع کا آغاز ہو رہا ہے‘ یہ دو آیتیں بعینہٖ پندرہویں رکوع کے آغاز میں پھر آئیں گی۔ ان میں سے پہلی آیت میں تو شوشے بھر کا فرق بھی نہیں ہے‘ جبکہ دوسری آیت میں صرف الفاظ کی ترتیب بدلی ہے‘ مضمون وہی ہے۔یوں سمجھئے کہ یہ گویا دو بریکٹ ہیں اور نو (۹) رکوعوں کے مضامین ان دو بریکٹوں کے درمیان ہیں۔ اور سورۃ البقرۃ کا پانچواں رکوع جو اِن بریکٹوں سے باہر ہے‘ اس کے مضامین بریکٹوں کے اندر کے سارے مضامین سے ضرب کھا رہے ہیں۔ یہ حساب کا بہت ہی عام فہم سا قاعدہ ہے کہ بریکٹ کے باہر لکھی ہوئی رقم‘ جس کے بعد جمع یا تفریق وغیرہ کی کوئی علامت نہ ہو‘ وہ بریکٹ کے اندر موجود تمام اقدار (values) کے ساتھ ضرب کھائے گی۔ تو گویا اس پورے معاملے میں ہر ہر قدم پر رسول اللہﷺ پر ایمان لانے کی دعوت موجود ہے۔ یہ وضاحت اس لیے ضروری ہے کہ اس حصے میں بعض آیات ایسی آ گئی ہیں جن سے کچھ لوگوں کو مغالطہ پیدا ہوا یا جن سے کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر فتنہ پیدا کیا کہ نجاتِ اُخروی کے لیے محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان ضروری نہیں ہے۔اس فتنے نے ایک بار اکبر کے زمانے میں ’’دین ِالٰہی‘‘ کی شکل میں جنم لیا تھا کہ آخرت میں نجات کے لیے صرف خدا کو مان لینا ‘ آخرت کو مان لینا اور نیک اعمال کرنا کافی ہے‘ کسی رسول پر ایمان لانا ضروری نہیں ہے۔ یہ فتنہ صوفیاء میں بھی بہت بڑے پیمانے پر پھیلا اور ’’مسجد مندر ہکڑو نور‘‘ کے فلسفے کی تشہیر کی گئی۔ یعنی مسجد میں اور مندر میں ایک ہی نور ہے‘ سب مذاہب اصل میں ایک ہی ہیں‘ سارا فرق شریعتوں کا اور عبادات کی ظاہری شکل کا ہے۔ اور وہ رسولوں سے متعلق ہے۔ چنانچہ رسولوں کو بیچ میں سے نکال دیجیے تو یہ ’’دین ِالٰہی‘‘ (اللہ کا دین) رہ جائے گا۔ یہ ایک بہت بڑا فتنہ تھا
(۸) صحیح البخاری‘ کتاب احادیث الانبیائ‘ باب ما ذکر عن بنی اسرائیل۔ وصحیح مسلم‘ کتاب العلم‘ باب اتباع سنن الیھود والنصاریٰ۔
p. 173
گیا ہے اور اس کو ہاتھ سے دے کر چاہتے ہو کہ یہ ادنیٰ چیزیں تمہیں ملیں؟
{اِہۡبِطُوۡا مِصۡرًا فَاِنَّ لَکُمۡ مَّا سَاَلۡتُمۡ ؕ } ’’اترو کسی شہر میں تو تم کو مل جائے گا جو کچھ تم مانگتے ہو۔‘‘
لفظ ’’اِہۡبِطُوۡا‘‘ پر آیت ۳۸ کے ذیل میں بات ہو چکی ہے کہ اس کا معنی بلندی سے اترنے کا ہے۔ ظاہر بات ہے یہاں یہ لفظ آسمان سے زمین پر اترنے کے لیے نہیں آیا‘ بلکہ اس کا صحیح مفہوم یہ ہو گا کہ کسی بستی میں جا کر آباد ہو جاؤ! (settle down somewhere) اگر تمہیں زمین کی پیداوار میں سے یہ چیزیں چاہئیں تو کہیں آباد (settle) ہو جاؤ اور کاشت کاری کرو‘ یہ ساری چیزیں تمہیں مل جائیں گی۔
{وَ ضُرِبَتۡ عَلَیۡہِمُ الذِّلَّۃُ وَ الۡمَسۡکَنَۃُ ٭ } ’’اور ان پر ذلت ّو خواری اور محتاجی و کم ہمتی تھوپ دی‘گئی۔‘‘
{وَ بَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ ؕ} ’’اور وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹے۔‘‘
وہ اللہ کے غضب میں گھرگئے۔
بنی اسرائیل وہ اُمت تھی جس کے بارے میں فرمایا گیا: {وَ اَنِّیۡ فَضَّلۡتُکُمۡ عَلَی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۷﴾} (البقرۃ) اسی اُمت کا پھر یہ حشر ہوا تو کیوں ہوا؟اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی وجہ سے! انہیں کتاب دی گئی تھی کہ اس کی پیروی کریں اور اسے قائم کریں۔ سورۃ المائدۃ میں فرمایاگیا:
’’اگر یہ (اہل کتاب) تورات اور انجیل اور اُن دوسری کتابوں کو قائم کرتے جو اُن کی جانب ان کے ربّ کی طرف سے اتاری گئیں تو کھاتے اپنے اوپر سے اور اپنے قدموں کے نیچے سے۔‘‘
یعنی ان کے سروں کے اوپر سے بھی نعمتوں کی بارش ہوتی اور زمین بھی ان کے لیے نعمتیں اُگلتی۔ لیکن انہوں نے اس کو چھوڑ کر اپنی خواہشات‘ اپنے نظریات‘ اپنے خیالات‘ اپنی عقل اور اپنی مصلحتوں کو مقدم ّکیا‘ اور اپنے تمرد‘ اپنی سرکشی اور اپنی حاکمیت کو بالاتر کیا۔جو قوم دنیا میں اللہ کے قانون‘ اللہ کی ہدایت اور اللہ کی کتاب کی امین ہوتی ہے وہ اللہ کی نمائندہ (representative) ہوتی ہے‘ اور اگر وہ اپنے عمل سے غلط نمائندگی (misrepresent) کرے تو وہ اللہ کے نزدیک کافروں سے بڑھ کر مغضوب اور مبغوض ہو جاتی ہے۔اس لیے کہ کافروں کو دین پہنچانا تو اِس مسلمان اُمت کے ذمہ ّتھا۔ اگر یہ خود ہی دین سے منحرف ہو گئے تو کسی اور کو کیا دین پہنچائیں گے؟ آج اس مقام پر موجودہ اُمت ِمسلمہ کھڑی ہے کہ تعداد میں سوا ارب یا ڈیڑھ ارب ہونے کے باوجود ان کے حصے میں عزت نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ دُنیا کے سارے معاملات G-7 اور G-15 ممالک کے ہاتھ میں ہیں۔ سکیورٹی کونسل کے مستقل ارکان کو ویٹو کا حق حاصل ہے‘ لیکن کوئی مسلمان ملک نہ تو سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہے اور نہ ہی G-7‘ G-9 یا G-15 میں شامل ہے۔ گویا ؏’’کس نمی پُرسد کہ بھیا کیستی! ‘‘
ہماری اپنی پالیسیاں کہیں اور طے ہوتی ہیں‘ ہمارے اپنے بجٹ کہیں اور بنتے ہیں‘ ہماری صلح اورجنگ کسی اور کے اشارے سے ریموٹ کنٹرول
p. 176
کوئی نتیجہ نکال لینا صحیح نہیں ہے۔ لیکن اس کے علاوہ چھٹے رکوع کے آغاز میں یہ اصولی بات بھی بیان کی جا چکی ہے کہ سورۃ البقرۃ کا پانچواں رکوع چھٹے رکوع سے شروع ہونے والے سارے مضامین سے ضرب کھا رہا ہے‘ جس میں ٌمحمد رسول اللہﷺ اورآپؐ پر نازل ہونے والے قرآن پر ایمان لانے کی پُرزور دعوت بایں الفاظ موجود ہے:
’’اور ایمان لائو اس کتاب پر جو میں نے نازل کی ہے‘ جو تصدیق کرتے ہوئے آئی ہے اس کتاب کی جو تمہار ے پاس ہے ‘اور تم ہی سب سے پہلے اس کا کفر کرنے والے نہ بن جاؤ۔‘‘
اب فصاحت اور بلاغت کا یہ تقاضا ہے کہ ایک بات بار بار نہ دہرائی جائے۔ البتہ یہ بات ہر جگہ مقدر (understood) سمجھی جائے گی۔ اس لیے کہ ساری گفتگو اسی کے حوالے سے ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے اب یوں سمجھئے کہ آیت ِزیر مطالعہ میں ’’فِیْ اَیَّامِھِمْ‘‘ یا ’’فِیْ اَزْمِنَتِھِمْ‘‘ (اپنے اپنے دَور میں) کے الفاظ محذوف مانے جائیں گے۔گویا: ّ
یعنی نجاتِ اُخروی کے لیے اللہ تعالیٰ اور روزِ قیامت پر ایمان کے ساتھ ساتھ اپنے دَور کے نبی پر ایمان لانا بھی ضروری ہے۔ چنانچہ جب تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہیں آئے تھے تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ماننے والے جو بھی یہودی موجود تھے‘ جو اللہ پر ایمان رکھتے تھے‘ آخرت کو مانتے تھے اور نیک عمل کرتے تھے ان کی نجات ہو جائے گی۔ لیکن جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آنے کے بعد اُنؑ کو نہیں مانا تو اب وہ کافرقرار پائے۔ ٌمحمد رسول اللہﷺ کی بعثت سے قبل حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک تمام رسولوں پر ایمان نجات ِ اُخروی کے لیے کافی تھا‘ لیکن ٌمحمد رسول اللہﷺ کی بعثت کے بعد آپؐ پر ایمان نہ لانے والے کافر قرارپائیں گے۔
آیت زیر مطالعہ میں اصل زور اس بات پر ہے کہ یہ نہ سمجھو کہ کسی گروہ میں شامل ہونے سے نجات پا جائو گے‘نجات کسی گروہ میں شامل ہونے کی وجہ سے نہیں ہے‘ بلکہ نجات کی بنیاد ایمان اور عمل صالح ہے۔ اپنے دَور کے رسول پر ایمان لانا تو لازم ہے‘ لیکن اس کے ساتھ اگر عمل صالح نہیں ہے تو نجات نہیں ہو گی۔ قرآن مجید کے ایک مقام پر آیا ہے : {وَ لِکُلِّ اُمَّۃٍ اَجَلٌ ۚ } (الاعراف:۳۴) ’’اورہر اُمت کے لیے ایک خاص معین ّمدت ہے‘‘۔ ہر اُمت اس معینہ ّمدت ہی کی مکلف ہے۔ ظاہر ہے کہ جو لوگ ٌمحمد رسول اللہﷺ کی بعثت سے پہلے فوت ہو گئے ان پر تو آپﷺ پر ایمان لانے کی کوئی ذمہ د اری نہیں تھی۔ بعثت ِنبویؐ سے قبل ایسے موحدین مکہ مکرمہ میں موجود تھے جو کعبہ کے پردے پکڑ پکڑ کر یہ کہتے تھے کہ اے اللہ! ہم صرف تیری بندگی کرنا چاہتے ہیں ‘ لیکن جانتے نہیں کہ کیسے کریں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بہنوئی اور فاطمہؓ بنت خطاب کے شوہر حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ(جو عشرہ مبشرہ ّمیں سے ہیں) کے والد زید کا یہی معاملہ تھا۔ وہ یہ کہتے ہوئے دنیا سے چلے گئے کہ: ’’اے اللہ! میں صرف تیری بندگی کرنا چاہتا ہوں‘ مگر نہیں جانتا کہ کیسے کروں۔‘‘
and 70 more in the library
Dora Tarjuma Quran 1998 · 010-Surah Al-Baqara Ayat 108 to Ayat 141 [10 of 148] · 1999 — 52:43 2:138
Dora Tarjuma Quran 1998 · 012-Surah Al-Baqara Ayat 177 to Ayat 196 [12 of 148] · 1999 — 52:11 2:138
Dora Tarjuma Quran 1984 · 005-Surah Al-Baqara Ayat 130 to Ayat 152 [5 of 129] — 06:07 2:138
Muntakhab Nisab 1993 · 146 Mubahis-e-Sabr-o-Musabrat [17 of 43] — 22:36 2:138
found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds
excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers