Luqmān · 31my dear son · library

Luqmān, 31:16

يَٰبُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثۡقَالَ حَبَّةࣲ مِّنۡ خَرۡدَلࣲ فَتَكُن فِي صَخۡرَةٍ أَوۡ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ أَوۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ يَأۡتِ بِهَا ٱللَّهُۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرࣱ

Mawdudi · Towards Understanding the Qur’an

31:16

(Luqman said): [27] “Son, Allah will bring forth [28] everything even if it be as small as the grain of a mustard seed even though it be hidden inside a rock or (anywhere) in the heavens or earth. Allah is Most Subtle, All-Aware.

source ↗

note 27 on 31:16

That is, nothing can escape Allah’s knowledge and His grasp. A seed in the rock may be hidden for you, but it is known to Allah. A particle in the heavens may be very distant for you, but for Allah it is very near. A thing lying in the layers of the earth may be lying in darkness for you but for him it is in full light. Therefore, you cannot do anything good or bad, anywhere or any time, which may remain hidden from Allah. He is not only aware of it, but when the time for accountability comes, He will place before you a full record of each act of yours.

source ↗

note 28 on 31:16

In this there is a subtle allusion to this that whoever will enjoin good and forbid evil, will inevitably have to face and undergo afflictions and hardships in the world.

source ↗

introduction to surah 31

Surah 31

Luqmān

(Makkan Period)

Title

Verses 13-19 of this sūrah contain the sage Luqman's advice to his son. Accordingly, the surah was named after him.

Period of Revelation

A careful study of the surah's contents indicates that it was revealed at a time when Islam's opponents had begun to adopt a variety of oppressive measures to arrest the spread of its message. At the time, however, this storm of hostility had not yet reached its peak. This seems to be indicated by verses 14-15, whereby those youths, who had freshly converted to Islam, were told that they ought to be dutiful to their parents, this being next only to their duty to God. At the same time, they were also directed to pay no heed to them if they prevented them from embracing Islam or compelled them to revert to their original polytheistic faith. The same directive is also found in Surah al-'Ankabūt (see verse 8). This shows that both sūrahs - Luqmān and al-'Ankabut – were revealed around the same time. However, the content and overall stylistic features of these sūrahs suggest that of the two, Surah Luqman was revealed prior to al-'Ankabut. This because the former does not betray that it was revealed in the context of the unbelievers' vehement opposition to Islam. Conversely, anyone who reads Surah al-'Ankabūt cannot fail to notice that it was revealed when the Muslims were being subjected to severe persecution.

Subject Matter and Themes

The surah impresses on people the utter falsehood and absurdity of polythesism. Conversely, it stresses how absolutely sound and reasonable monotheism is. It also invites people to abandon blindly following the ways of their forefathers and to consider, with unbiased minds, what the Prophet Muhammad (peace be on him) was teaching them on God's behalf. They were also asked to look around and observe the innumerable Signs in the Universe and within their own beings that bore witness to the truth of the Prophet's teachings.

In this regard, it also emphasises that the Islamic call to acknowledge God as the only Lord is not new at all. It had not just risen for the first time in the world nor was it new to the Arabian Peninsula. Monotheism was, therefore, neither bizarre nor alien to the Arabs. People known in the past for their knowledge, reason and wisdom had said much the same that the Prophet Muhammad (peace be on him) was saying. It was also significant that in Arabia itself there had lived some time previously a sage called Luqman whose wisdom and insight were proverbial among the Arabs. Thanks to this legendary fame, Luqmān's maxims had become commonplace and were often quoted in day-to-day conversation and had also found their way into oratory and poetry.

People are being asked in this sūrah to consider the beliefs Luqman expounded and the morals he sought to promote. The implicit suggestion is that they should examine whether or not the beliefs and morals expounded by him conform with what the Prophet Muhammad (peace be on him) was teaching them.

source ↗

مودودی · تفہیم القرآن

31:16

16. (اور لقمان [27] نے کہا تھا کہ )”کوئی چیز رائی کے دانہ برابر بھی ہو اور کسی چٹان میں یا آسمانوں یا زمین میں کہیں چھُپی ہوئی ہو ، اللہ اُسے نکال لائے گا۔ [28] وہ باریک بین اور باخبر ہے ۔

source ↗

note 27 on 31:16

لقمان کے دوسرے نصائح کا ذکر یہاں یہ بتانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ عقائد کی طرح اخلاق کے متعلق بھی جو تعلیمات نبی صلی اللہ علیہ و سلم پیش کر رہے ہیں وہ بھی عرب میں کوئی انوکھی باتیں نہیں ہیں۔

source ↗

note 28 on 31:16

یعنی اللہ کے علم سے اور اس کی گرفت سے کوئی چیز بچ نہیں سکتی ۔ چٹان کے اندر ایک دانہ تمہارے لیے مخفی ہو سکتا ہے ، مگر اُس کے لیے عیاں ہے ۔ آسمانوں میں کوئی ذرہ تم سے بعید ترین ہو سکتا ہے ،مگر اللہ کے لیے وہ بہت قریب ہے ۔ زمین کی تہوں میں پڑی ہوئی کوئی چیز تمہارے لیے سخت تاریکی میں ہے مگر اس کے لیے بالکل روشنی میں ہے ۔ لہٰذا تم کہیں کسی حال میں بھی نیکی یا بدی کا کوئی کام ایسا نہیں کر سکتے جو اللہ سے مخفی رہ جائے ۔وہ نہ صرف یہ کہ اس سے واقف ہے ، بلکہ جب محا سبہ کا وقت آئے گا تو وہ تمہاری ایک ایک حرکت کا ریکارڈ سامنے لا کر رکھ دے گا۔

source ↗

introduction to surah 31

نام : اس سورہ کے دوسرے رکوع میں وہ نصیحتیں نقل کی گئی ہیں جو لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو کی تھیں۔ اسی مناسبت سے اس کا نام لقمان رکھا گیا ہے ۔

زمانۂ نزول : اس کے مضامین پر غور کرنے سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ اس زمانے میں نازل ہوئی ہے جب اسلامی دعوت کو دبانے اور روکنے کے لیے جبر و ظلم کا آغاز ہو چکا تھا اور ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جانے لگے تھے لیکن ابھی طوفانِ مخالفت نے پوری شدت اختیار نہ کی تھی۔ اس کی نشان دہیآیت 14۔15 سے ہوتی ہے جس میں نئے نئے مسلمان ہونے والے نوجوانوں کو بتایا گیا ہے کہ والدین کے حقوق تو بے شک خدا کے بعد سب سے بڑھ کر ہیں۔ لیکن اگر وہ تمہیں اسلام قبول کرنے سے روکیں تو ان کی یہ بات ہرگز نہ مانو یہی بات سورۂ عنکبوت میں بھی ارشاد ہوئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں سورتیں ایک ہی دَور میں نازل ہوئی ہیں۔ لیکن دونوں کے مجموعی انداز بیان اور مضمون پر غور کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سورۂ لقمان پہلے نازل ہوئی ہے ، اس لیے کہ اس کے پس منظر میں کسی شدید مخالفت کا نشان نہیں ملتا، اور اس کے برعکس سورۂ عنکبوت کو پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ اس کے نزول کے زمانہ میں مسلمانوں پر سخت ظلم و ستم ہو رہا تھا۔

موضوع و مضمون: اس سورہ میں لوگوں کو شرک کی لغویت و نامعقولیت اور توحید کی صداقت و معقولیت سمجھائی گئی ہے ، اور انہیں دعوت دی گئی ہے کہ باپ دادا کی اندھی تقلید چھوڑ دیں، کھلے دل سے اس تعلیم پر غور کریں جو محمد صلی اللہ علیہ و سلم خداوندِ عالم کی طرف سے پیش کر رہے ہیں، اور کھلی آنکھوں سے دیکھیں کر ہر طرف کائنات میں اور خود ان کے اپنے نفس میں کیسے کیسے صریح آثار اس کی سچائی پر شہادت دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ کوئی نئی آواز نہیں ہے جو دنیا میں یا خود دیارِ عرب میں پہلی مرتبہ ہی اٹھی ہو اور لوگوں کے لیے بالکل نامانوس ہو۔ پہلے بھی جو لوگ علم و عقل اور حکمت و دانائی رکھتے تھے وہ یہی باتیں کہتے تھے جو آج محمد صلی اللہ علیہ و سلم کہہ رہے ہیں۔ تمہارے اپنے ہی ملک میں لقمان نامی حکیم گزر چکا ہے جس کی حکمت و دانش کے افسانے تمہارے ہاں مشہور ہیں، جس کی ضرب الامثال اور جس کے حکیمانہ مقولوں کو تم اپنی گفتگوؤں میں نقل کرتے ہو، جس کا ذکر تمہارے شاعر اور خطیب اکثر کیا کرتے ہیں۔ اب خود دیکھ لو کہ وہ کس عقیدے اور کن اخلاقیات کی تعلیم دیتا تھا۔

source ↗

ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

p. 456

{وَّ اتَّبِعۡ سَبِیۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَیَّ ۚ} ’’اور پیروی کرو اُس شخص کی جو میری طرف رخ کر چکا ہے‘‘

قرآن مجید میں جہاں بھی والدین کے حقوق کی بات ہوئی ہے وہاں ان کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کی گئی ہے جبکہ ان کی اطاعت کرنے کا حکم کہیں بھی نہیں دیا گیا ۔ بہر حال اگر والدین کی اطاعت ہو گی بھی تو اللہ کی اطاعت کے دائرے کے اندر رہ کر ہی ہو گی۔ البتہ جہاں تک اتباع اور پیروی کا تعلق ہے تو وہ صرف اسی شخص کی جائز ہے جو ہر طرف سے منہ موڑ کر ُکلی ّطور پر اللہ کی اطاعت میں آ چکا ہو۔ جب تک نبوت کا تسلسل قائم تھا تو یہ بات انبیاء کرام علیہم السلام پر صادق آتی تھی۔ اب ختم ِنبوت کے بعد اُمت میں سے جو شخص بھی اللہ کی اطاعت اور حضورﷺ کی اتباع کرتے ہوئے لوگوں کو دین کی طرف بلائے اس آیت کی رو سے اس کا اتباع کرنا اور اس کا ساتھ دینا ضروری ہے۔

{ثُمَّ اِلَیَّ مَرۡجِعُکُمۡ فَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۵﴾} ’’پھرمیری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہے ‘پھر میں تمہیں جتلا دوں گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے۔‘‘

آخر کار تم سب نے میرے پاس ہی آنا ہے‘ والدین کو بھی میرے حضورحاضر ہونا ہے اور ان کی اولاد کو بھی۔ان میں سے جس نے جو کیا ہوگا‘ وہ سب کچھ اسے دکھا دیا جائے گا۔

اب اگلی آیت میں حضرت لقمان کی دوسری نصیحت کا ذکر ہے۔ان کی پہلی نصیحت آیت ۱۳ میں بیان ہوئی ہے۔ اس کے بعد دو آیات میں والدین کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کی تفصیلات بیان ہوئی ہیں۔

آیت ۱۶ {یٰبُنَیَّ اِنَّہَاۤ اِنۡ تَکُ مِثۡقَالَ حَبَّۃٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ} ’’اے میرے بچے! اگر وہ (کوئی اچھا یا برا عمل) رائی کے دانے کے برابر بھی ہو‘‘

اپنی جسامت کے اعتبار سے رائی کا دانہ بہت چھوٹا ہوتا ہے۔ مراد اس سے بہت ہی چھوٹی یا حقیر چیز ہے۔ قرآن مجید میں کسی چھوٹی یا حقیر چیز کا ذکر کرنے کے لیے حَبَّۃٍ مِّنْ خَرْدَلٍ (رائی کے دانے) کے علاوہ بالعموم فَتِیْلاً یعنی کھجور کی گٹھلی کے ساتھ لگے ہوئے دھاگے (النساء:۴۹) اور نَقِیْرًا یعنی کھجور کی گٹھلی کے گڑھے (النساء:۱۲۴) جیسے الفاظ بھی آتے ہیں‘ لیکن رائی کا دانہ اپنی جسامت میں ان سب سے چھوٹا ہوتا ہے۔

{فَتَکُنۡ فِیۡ صَخۡرَۃٍ اَوۡ فِی السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِی الۡاَرۡضِ یَاۡتِ بِہَا اللّٰہُ ؕ} ’’پھر وہ ہو کسی چٹان میں یا آسمانوں میں یا زمین کے اندر‘ اُسے اللہ لے آئے گا۔‘‘

انسان اشرف المخلوقات ہے‘ اس کے اعمال چاہے اچھے ہوں یا برے وہ بھی انسان ہی کی طرح اہم ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ انسانی اعمال کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔ چنانچہ انسان کا کوئی بھی عمل چاہے وہ کسی پہاڑ کی کھوہ میں وقوع پذیر ہواہو‘ خلاء کی پہنائیوں میں یازمین کے پیٹ کی تاریکیوں میں سر انجام دیا گیا ہو‘ وہ اللہ سے چھپ نہیں سکتا۔

{اِنَّ اللّٰہَ لَطِیۡفٌ خَبِیۡرٌ ﴿۱۶﴾} ’’یقینا اللہ بہت باریک بین‘ ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔‘‘

یہی مضمون سورۃ الزلزال میں اس طرح بیان ہوا ہے: {فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾} ’’تو جو کوئی کرے گاذرّہ برابر بھلائی وہ اسے دیکھ لے گا‘ اور جو کوئی کرے گا

source ↗

p. 445

بیانُ القُرآن

source ↗

p. 446

تمہیدی کلمات

سورۂ لقمان کی ابتدائی آیات سورۃ البقرۃکی ابتدائی آیات سے بہت مشابہ ہیں۔ مشابہت کے ساتھ ساتھ دونوں سورتوں کی آیات میں لطیف فرق بھی ہے جس کے بارے میں مطالعہ کے دوران وضاحت کر دی جائے گی۔

source ↗

p. 447

آیات ۱تا ۱۱

آیت ۱ {الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾} ’’الف‘ لام ‘میم۔‘‘

سورۃ البقرۃ کی پہلی آیت بھی انہی تین حروف پر مشتمل ہے۔

آیت ۲ {تِلۡکَ اٰیٰتُ الۡکِتٰبِ الۡحَکِیۡمِ ۙ﴿۲﴾} ’’یہ حکمت بھری کتاب کی آیات ہیں۔‘‘

سورۃ البقرۃ سے تقابل کریں تو وہاں آیت ۲میں {ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚۖۛ فِیۡہِ ۚۛ } کے الفاظ ہیں۔

آیت ۳ {ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً لِّلۡمُحۡسِنِیۡنَ ۙ﴿۳﴾} ’’ہدایت اور رحمت محسنین کے حق میں۔‘‘

یعنی قرآن محسنین کے لیے سراسر ہدایت اور سراپا رحمت ہے۔ یاد رہے سورۃ البقرۃ کی آیت ۲میں اس کے

source ↗

p. 452

عقل سلیم کے ذریعے بڑی آسانی سے اس نتیجے پر پہنچ سکتا ہے کہ اس پوری کائنات کا خالق ایک ہے‘ اس کی تخلیق میں اس کے ساتھ کوئی اور شریک نہیں۔ وہ ایسی ہستی ہے جو تمام صفاتِ کمال سے بتمام و کمال متصف ّہے۔ اُسی نے اس کائنات کی تدبیر کی ہے اور وہی اس کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے ۔

اسی طرح ایک سلیم الفطرت انسان عقلی طور پر یہ حقیقت بھی سمجھ سکتا ہے کہ انسان کی زندگی صرف اس دنیا کی زندگی تک ہی محدود نہیں بلکہ اس کے بعد ایک دوسری زندگی کا ہونا بھی ناگزیر ہے۔اور یہ کہ جس خالق نے انسانوں کو پیدا کیا ہے وہ ان کا محاسبہ بھی کرے گا۔ ہر انسان کو اپنے کیے کی سزا یا جزا کے لیے اپنے خالق کے حضور ضرور حاضر ہونا پڑے گا۔ ان حقائق کے ادراک کو ’’ایمان‘‘تو نہیں کہا جا سکتا ‘لیکن معرفت یا حکمت کا نام دیا جاسکتا ہے۔ اس لیے کہ ’’ایمان‘‘ تو نبی کی دعوت کی تصدیق کا نام ہے‘ جس تک انسان خود بخود رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔ البتہ معرفت اور حکمت کے یہ دو مقامات (وجودِ باری تعالیٰ کا ادراک اور آخرت کا شعور) ایسے ہیں جن تک انسان اپنی عقل سلیم کی مدد سے بھی پہنچ سکتا ہے بشرطیکہ اس کی فطرت پر غفلت اور مادیت کے پردے نہ پڑ چکے ہوں۔

ایک سلیم الفطرت انسان کو اس مقامِ معرفت پر پہنچ کر آگے بڑھنے کے لیے کسی راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی اب تک اُس نے عقل کی مدد سے اپنے خالق کو پہچان تو لیا ہے لیکن اس کے خالق کا اس سے تقاضا کیا ہے اس بارے میں اسے کچھ معلوم نہیں۔ چنانچہ یہاں پہنچ کر وہ مدد کے لیے پکارتا ہے۔انسان کی فطرتِ سلیمہ کی اس پکار کو اللہ تعالیٰ نے الفاظ کا جامہ عطا کر کے ایک خوبصورت دعا کی صورت میں محفوظ فرما دیا ہے۔ یہ وہی دعا ہے جو ہم ہر نماز کی ہر رکعت کے اندر پڑھتے ہیں۔ لیکن ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ایک عام آدمی کی دعا نہیں ہے بلکہ یہ اُس انسان کی فطرت کی پکار ہے جواپنی سلامتی ٔطبع‘ سلامتی ٔفطرت اور سلامتی ٔعقل کی مدد سے اللہ کی معرفت حاصل کر چکا ہے۔ اس معرفت کے بعد اس کی روح گویا بے اختیار پکار اٹھتی ہے : {اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ﴿۱﴾} یعنی اُس نے اللہ کو خالق کائنات اور ربّ العالمین کے طور پر پہچان لیا ہے۔ وہ اللہ کو {الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۲﴾} ہستی کے طور پر بھی جان چکا ہے۔ اس کے بعد وہ {مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنِ ؕ﴿۳﴾} کی منطق کا قائل بھی ہو چکا ہے اور اپنی عقل سلیم ہی کی مدد سے اسے {اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ؕ﴿۴﴾} کا فلسفہ بھی سمجھ میں آچکا ہے ۔ لیکن اس سے آگے وہ کچھ نہیں جانتا۔ اسے اس حقیقت کا ادراک تو ہو گیا ہے کہ اسے اپنے رب ہی کی بندگی کرنا چاہیے اور اسی کی مرضی پر چلنا چاہیے‘ مگر اس کی بندگی کا طریقہ کیا ہے؟ اور اس کی مرضی ہے کیا؟ اس بارے میں اسے کچھ معلوم نہیں۔ چنانچہ یہاں وہ اُسی ذات کی طرف رجوع کرتا ہے جس کی معرفت سے اس کا سینہ منور ہوا ہے اور اُس سے راہنمائی کی درخواست کرتا ہے: {اِہۡدِ نَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ﴿۵﴾صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ ۙ۬ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا الضَّآلِّیۡنَ ٪﴿۷﴾} ’’(اے ہمارے ربّ!) ہمیں ہدایت بخش سیدھی راہ کی۔ راہ اُن لوگوں کی جن پر تیرا انعام ہوا‘ جو نہ تو مغضوب ہوئے اور نہ گمراہ۔‘‘

حضرت لقمان ایک ایسی ہی سلیم الفطرت شخصیت تھے جو وحی یا کسی نبی کی راہنمائی کے بغیر کائنات کے مذکورہ حقائق تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ وہ حبشی ٔالنسل تھے اور پیشے کے اعتبار سے بڑھئی تھے۔ ان کا تعلق مصر اور سوڈان کے سرحدی علاقے نوبیا (Noobia) سے تھا۔ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حکمت و

source ↗

p. 455

آیت ۱۵ {وَ اِنۡ جَاہَدٰکَ عَلٰۤی اَنۡ تُشۡرِکَ بِیۡ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلۡمٌ ۙ فَلَا تُطِعۡہُمَا} ’’اور اگر وہ تم پر دباؤڈالیں کہ تم میرے ساتھ شریک کرو اُس چیز کو جس کا تمہارے پاس کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مانو‘‘

یہاں والدین کے اپنی اولاد کو شرک پر مجبور کرنے کے حوالے سے ’’جہاد‘‘کا لفظ استعمال ہو اہے‘ جس کے معنی انتہائی کوشش کے ہیں۔ چنانچہ اس لفظ میں والدین کی طرف سے اپنا موقف منوانے کے لیے لڑنے جھگڑنے اور ہر طرح سے دباؤ ڈالنے کا مفہوم موجود ہے ۔ البتہ یہاں بہت واضح انداز میں بتا دیا گیا ہے کہ والدین کے تمام تر تقدس اور احترام کے باوجود انہیں اپنی حدود سے تجاوز کرنے اور اللہ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جائے گی۔ چنانچہ اگر والدین اپنی اولاد کو اللہ کے ساتھ شرک کرنے پر مجبور کرنے لگیں تو اولاد ان کے اس حکم کی تعمیل کسی قیمت پر نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے یہ اہم نکتہ بھی ذہن نشین کرلیجیے کہ یہ حکم صرف ُبت پرستی کی ممانعت تک محدود نہیں بلکہ لَا تُشْرِکْ بِاللّٰہِ کے الفاظ میں ہر قسم کے شرک کی مطلق ممانعت ہے‘بلکہ یوں سمجھنا چاہیے کہ اگر والدین اللہ تعالیٰ کے کسی بھی حکم کو توڑنے کا کہہ رہے ہوں تو گویا وہ شرک ہی کا حکم دے رہے ہیں۔ اس لیے کہ اللہ کے مقابلے میں کسی دوسرے کو مطاع ماننا گویا اسے معبود بنا لینے کے مترادف ہے۔ جیسے اگر کوئی شخص اپنے نفس کے اُکسانے پر حرام میں منہ مارتا ہے یعنی اللہ کے حکم کو چھوڑ کر اپنے نفس کی بات مانتا ہے تو گویا اس نے حرام دولت کو اور اپنے نفس کو معبود کا درجہ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں قرآن حکیم کا حکم بہت واضح ہے: {اَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِ وَکِیۡلًا ﴿ۙ۴۳﴾} ( الفرقان) ’’کیا تم نے دیکھا اس شخص کو جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا لیا ہے!تو (اے نبیﷺ!) کیا آپ ایسے شخص کی ذمہ داری لے سکتے ہیں؟‘‘

شرک جیسے حساس مسئلے کو بہت زیادہ احتیاط اور اہتمام کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شرک کا محدود مفہوم سامنے رکھ کر اس کے بہت سے دوسرے پہلوئوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ الحمد للہ! اس موضوع پر میں نے تفصیل سے اظہارِ خیال کیا ہے۔ ’’حقیقت و اقسامِ شرک‘‘ کے موضوع پر میری چھ گھنٹے کی تقاریر کی ریکارڈنگ موجود ہے ۔اس موضوع کو سمجھنے کے لیے ان تقاریر سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ ان تقاریر کو اسی موضوع کے تحت کتابی صورت میں شائع بھی کیا جا چکا ہے۔

{وَ صَاحِبۡہُمَا فِی الدُّنۡیَا مَعۡرُوۡفًا ۫} ’’اور دنیا میں ان کے ساتھ رہو بہتر انداز میں‘‘

ملاحظہ کیجیے اللہ تعالیٰ کے احکام کے اندر کس قدر خوبصورت تواز ن پایا جاتا ہے۔ ایک طرف والدین کے حقوق ادا کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے‘ جبکہ دوسری طرف ان کے حقوق کی حد بھی مقرر کر دی گئی ہے۔پھر ایسا بھی نہیں کہ اگر والدین کافر یا مشرک ہیں تو ان کے تمام حقوق ہی ساقط ہو جائیں‘ بلکہ ایسی صورت میں بھی ان کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کی گئی ہے۔ یعنی اگر والدین مشرک ہیں تو بھی ان کی خدمت کرو‘ ان کی ضروریات کا خیال رکھو اور ان کے مؤدّب بن کر رہو۔ البتہ اگر وہ شرک پر مجبور کریں یااللہ اور اُس کے رسولؐ کی نافرمانی کا حکم دیں تو ان کا یہ مطالبہ نہ مانا جائے اور اس حوالے سے بھی انکار کرتے ہوئے ان کے ساتھ بد تمیزی نہ کی جائے۔

source ↗

p. 457

ذرّہ برابر برائی وہ بھی اس کو دیکھ لے گا۔‘‘

نوٹ کیجیے ! حضرت لقمان نے اپنی وصیت میں شرک اور انسانی اعمال کے لازمی نتائج کے بعد بعث بعد الموت یا جنت و دوزخ کا تذکرہ نہیں کیا۔ اس لیے کہ یہ معلومات صرف وحی یا نبوت کی تعلیمات کے ذرائع سے ہی حاصل ہوسکتی ہیں۔ چنانچہ اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت لقمان نہ تو خود نبی تھے اور نہ ہی ان تک کسی نبی کی تعلیمات پہنچی تھیں۔ اس لیے ان کی نصیحتوں میں صرف وہی باتیں پائی جاتی ہیں جن تک کوئی صاحب ِحکمت شخص غور و خوض کے ذریعے پہنچ سکتا ہے ---- اب ان کی تیسری نصیحت ملاحظہ ہو:

آیت ۱۷ {یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ} ’’ اے میرے بچے! نماز قائم کرو‘‘

نماز اللہ کے ذکر کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ نمازکی اقامت یا پابندی سے مقصود بنیادی طور پر یہی ہے کہ اللہ پر ایمان کی کیفیت کو ہر وقت مستحضر رکھا جائے‘ورنہ انسان کانفس اسے غلط راستے پر ڈال دے گااور شیطان اسے ورغلانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ سورۃ العنکبوت کی آیت ۴۵ میں نماز کامقصد یہی بتایا گیا ہے کہ یہ غلط کاموں سے روکتی ہے: {اُتۡلُ مَاۤ اُوۡحِیَ اِلَیۡکَ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ ؕ اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ ؕ} ’’تلاوت کرتے رہا کریں اُس کی جو وحی کی گئی ہے آپ کی طرف کتاب میں سے اور نماز قائم کریں‘ یقینا نماز روکتی ہے بے حیائی سے اور برے کاموں سے‘‘۔ چنانچہ حضرت لقمان کی نصیحت کا مفہوم یہ ہے کہ بیٹا! اللہ کو محض پہچان لینا ہی کافی نہیں بلکہ اسے ہر وقت یاد رکھنا بھی ضروری ہے ‘ورنہ انسان کا سیدھے راستے سے بھٹکنے کا اندیشہ ہر وقت رہے گا۔ اب ہمیں یہ تو معلوم نہیں کہ حضرت لقمان کے ہاں نماز کی کیا صورت تھی مگر مراد اس سے یہی ہے کہ انسان کو اپنے شب و روز میں کوئی ایسا معمول ضرور اپنانا چاہیے جس سے اللہ کو ہر وقت یاد رکھا جائے۔

{وَ اۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ انۡہَ عَنِ الۡمُنۡکَرِِ} ’’اور نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو‘‘

یہ ان کی چوتھی نصیحت ہے۔ دراصل یہ انسان کی انسانیت‘ اس کی شرافت اور مروّت کا نا گزیر تقاضا ہے کہ وہ اپنے ابنائے جنس کی بھلائی کے لیے حسب استطاعت کوشاں رہے۔ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت جو کوئی انسان سر انجام دے سکتا ہے وہ یہی ہے کہ وہ معاشرے میں رہتے ہوئے بھلائی کا پرچار کرے اور برائیوں سے لوگوں کو روکے۔

{وَ اصۡبِرۡ عَلٰی مَاۤ اَصَابَکَ ؕ} ’’اور جو بھی تکلیف تمہیں پہنچے اس پر صبر کرو!‘‘

یہ گویا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے عمل کا لازمی اور منطقی نتیجہ ہے۔ اس لیے کہ حق ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے‘ اپنے اعمال اور رویے ّپر تنقید کسی کو بھی پسند نہیں۔ چنانچہ جب آپ حق کی بات کریں گے‘ لوگوں کے غلط طرز عمل پر تنقید کریں گے‘ کسی کو برائی سے رک جانے کی نصیحت کریں گے‘ تو لوگ آپ کو برا بھلا بھی کہیں گے اور آپ پر کیچڑ بھی اچھالنے کی کوشش کریں گے۔ حتیٰ کہ وہ آپ کی جان کے درپے بھی ہو جائیں گے۔اس لیے اگر آپ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا علم َبلند کر کے حق کا راستہ اپنانا ہے تو پھر آپ کو صبر کرنا بھی سیکھنا ہو گا اور مشکل سے مشکل حالات میں استقامت کا مظاہرہ بھی کرنا ہو گا۔

source ↗

p. 466

میں دو ٹوک نفی (categorical denial) موجود ہے کہ ان چیزوں کا علم صرف اللہ کو ہے‘ اُس کے سوا کوئی دوسرا اُن کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ یہ تین چیزیں ہیں: (۱) عِلمُ السَّاعۃ‘ (۲)اس چیز کا علم کہ کل کوئی کیا کرے گا ‘ اور(۳)کسی کو اپنی موت کی جگہ کا علم ہونا۔جبکہ باقی دو چیزوں (دوسری اور تیسری) کے ذکر میں ’’حصر‘‘ کا اسلوب نہیں ہے۔ یعنی ان کا ذکر کرتے ہوئے کسی دوسرے کے علم کی نفی نہیں کی گئی ۔ بلکہ بارش کے حوالے سے تو یہاں اللہ کی قدرت کا ذکر ہوا ہے‘ نہ کہ اُس کے علم کا ‘کہ اللہ بارش برساتا ہے ۔ اس سلسلے کے دوسرے فرمان (وَیَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِ) میں بھی اللہ کے علم کا ذکر ہے کہ وہ جانتا ہے جو کچھ رحموں کے اندر ہے‘ اور یہاں بھی ’’حصر‘‘ کا اسلوب نہیں ہے۔ یعنی کسی دوسرے کے علم کی یہاں بھی نفی نہیں کی گئی۔ چنانچہ قرآن کے ان الفاظ میں نہ تو کوئی اشکال ہے اور نہ ہی کسی اعتراض کی کوئی گنجائش موجود ہے۔ البتہ بعض لوگ اس حدیث پر اعتراض کرتے ہیں جواس آیت کی وضاحت میں وارد ہوئی ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی متفق علیہ ’’حدیث جبریل‘‘ میں مذکور ہے کہ نووارد شخص (جو دراصل حضرت جبرائیل علیہ السلام تھے)نے رسول اللہﷺ سے ایمان‘ اسلام اور احسان کے بارے میں سوالات کرنے کے بعد دریافت کیا : یَارَسُوْلَ اللّٰہِ مَتَی السَّاعَۃُ؟ ’’اے اللہ کے رسولﷺ! قیامت کب آئے گی؟‘‘ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((مَا الْمَسْئُوْلُ عَنْھَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ!)) ’’جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا!‘‘--- اس کے بعد رسول اللہﷺ نے قیامت کی چند علامات بیان فرمائیں اور پھر ارشاد فرمایا: ((فِیْ خَمْسٍ لَا یَعْلَمُھُنَّ اِلَّا اللّٰہُ)) ’’پانچ چیزوں کے بارے میں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا‘‘۔ پھر آپﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: {اِنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ ۚ وَ یُنَزِّلُ الۡغَیۡثَ ۚ وَ یَعۡلَمُ مَا فِی الۡاَرۡحَامِ ؕ وَ مَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌ مَّاذَا تَکۡسِبُ غَدًا ؕ وَ مَا تَدۡرِیۡ نَفۡسٌۢ بِاَیِّ اَرۡضٍ تَمُوۡتُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ خَبِیۡرٌ ﴿٪۳۴﴾ } (۱)

اس حدیث کے حوالے سے عام طور یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ آج کل ماں کے پیٹ کے اندر بچے کی جنس کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے‘ لہٰذا یہ دعویٰ درست نہیں کہ اس کے بارے میں اللہ کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا۔ لیکن غور کیا جائے تو معلوم ہوتاہے کہ یہ اعتراض بھی درست نہیں ۔ کیونکہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے؟ اب تک انسان اس کے صرف ایک پہلو یعنی بچے کی جنس (لڑکا یا لڑکی) کے بارے میں ہی معلوم کر سکا ہے‘ جبکہ اس کے بہت سے دوسرے پہلوؤں کے بارے میں کوئی کچھ نہیں جا ن سکتا۔ مثلاً ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہو سکتا کہ وہ بچہ کن صلاحیتوں کا مالک ہو گا؟ ذہین و فطین ہو گا یا کند ذہن‘ نیکو کار ہو گا یا بدکار ۔ اسی طرح بارش کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشین گوئیوں کی حقیقت ظن و تخمین سے زیادہ کچھ نہیں ہوتی۔ چنانچہ اس توجیہہ کی موجودگی میں حدیث کے الفاظ پر بھی اعتراض کی گنجائش نہیں رہتی ۔

بارک اللّٰہ لی ولکم فی القرآن العظیم ‘ ونفعنی وایّاکم بالآیات والذِّکر الحکیمoo

(۱) صحیح البخاری‘ کتاب الایمان‘ باب سؤال جبریل النبیﷺ عن الایمان والاسلام والاحسان وعلم الساعۃ… وصحیح مسلم‘ کتاب الایمان‘ باب بیان الایمان والاسلام والاحسان۔

source ↗

and 14 more in the library

Dr Israr Ahmed · in his lectures

Dora Tarjuma Quran 1984 · 087-Surah Al-Room Ayat 41 to Surah Luqman Ayat 19 [87 of 129] — 27:10 31:16

Muntakhab Nisab 1993 · 011 Muqam-e-Azimat aur Hikmat-e-Qurani (Surah Luqman Ruku 2) [1 of 6] — 00:11 31:12-19

Muntakhab Nisab 1993 · 014 Muqam-e-Azimat aur Hikmat-e-Qurani (Surah Luqman Ruku 2) [4 of 6] — 00:10 31:14-16

Muntakhab Nisab 1993 · 015 Muqam-e-Azimat aur Hikmat-e-Qurani (Surah Luqman Ruku 2) [5 of 6] — 00:25 31:16-17

Muntakhab Nisab 1993 · 038 Eman kay Samrat-o-Muzmirat (Surah At-Taghabun) [2 of 12] — 21:34 31:16

Muntakhab Nisab 2004 · 018-Khulasa Jame' Asbaaq — 22:34 31:16

Muntakhab Nisab 2004 · 007-Maqam-e-Azeemat (Surah Luqman:Ruku#2)-1 — 15:10 31:16

Muntakhab Nisab 2004 · 009-Maqam-e-Azeemat (Surah Luqman:Ruku#2)-3 — 01:09 31:16-17

Selected Quran Course 1994 · 08 Surah Luqman Ruku:2 - 01 — 00:25 31:13-19

Selected Quran Course 1994 · 10 Surah Luqman Ruku:2 - 03 — 00:12 31:16-19

found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds

excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers

← my dear son

ask the library

ask in English or Urdu. the library holds the works of Mawdudi, Dr Israr Ahmed, Iqbal and Shah Waliullah; answers come only from those works, and every one names its sources.

the library’s questions open soon.

until then, the book itself: the contents, the threads, and about.