Hūd · 11madyan's question · library

Hūd, 11:84

۞وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبࣰاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥۖ وَلَا تَنقُصُواْ ٱلۡمِكۡيَالَ وَٱلۡمِيزَانَۖ إِنِّيٓ أَرَىٰكُم بِخَيۡرࣲ وَإِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمࣲ مُّحِيطࣲ

Mawdudi · Towards Understanding the Qur’an

11:84

And to (the people of) Midian We sent their brother Shu'ayb. [94] He said: 'My people! Serve Allah; you have no god other than Him. And do not diminish the measure and weight. Indeed I see that you are prospering now, but I fear for you the chastisement of an encompassing day in the future.

source ↗

note 94 on 11:84

Please keep in view( E.Ns 69-76 of Surah Al-Aaraf).

source ↗

introduction to surah 11

Surah 11

Hud

(Makkan Period)

Period of Revelation

The contents of this surah give the impression that it was revealed about the same period as Yūnus. It is not unlikely that it was revealed immediately in the wake of Surah Yunus since the theme of both surahs is identical. The note of warning given in Hud, however, is even more severe than that in Yūnus.

According to a hadith, Abu Bakr once told the Prophet (peace be on him): 'I observe you ageing. What is the cause of it?' The Prophet (peace be on him) replied: "The surahs Hūd and its sisters have turned my hair grey. This shows how hard the time was which then faced the Prophet (peace be on him). For, on the one hand, the unbelieving Quraysh were fully active in their efforts to crush the Prophet's movement. On the other hand, God continually revealed stern warnings of severe punishment if his people did not respond to the truth.

Under such circumstances the Prophet (peace be on him) was consumed by an impending fear. He was overwhelmed with concern that the term granted to his people to mend their ways might suddenly expire and that the moment might suddenly arrive when God would decide to inflict His chastisement upon them. Hence, as one goes through the surah, one feels as if a fierce storm is about to burst through and break down the dykes that had so far contained it. One is also given the impression that the surah is a last warning to those oblivious of the dire consequences of this impending storm.

Subject Matter and Main Themes

As already stated, the subject on which this surah is focused is the same as that found in Yūnus. The contents can be divided into three headings: firstly, invitation to accept the truth; secondly, admonition; and finally, warning. What distinguishes the present surah from Yūnus is that the emphasis on the invitation to the truth in Hūd is less conspicuous; that the element of admonition consists less of arguments than of counsel and advice; and that the element of warning is both more elaborate and more emphatic.

The invitation consists of urging people to follow the Prophet (peace be on him), to give up associating others with God in His divinity, to turn exclusively to God in devotion, worship and service, and to make the fact of accountability to Him in the Hereafter the moving spirit of their lives.

The element of admonition in the surah is conveyed through a recounting of the tragic end of previous nations. Overly enamoured of the glittering attractions of worldly life, they wilfully rejected the call of God's Messengers. In view of this tragic past record, people are asked to think whether it is necessary for them to follow the same path which invariably led to the utter destruction of previous nations.

The warning element of the surah is conveyed by virtue of the fact that out of sheer grace God has granted them a reprieve from His punishment. If they continue to fail to mend their ways during the term allocated to them, they will, however, definitely be struck with chastisement. No one will have the power to avert such chastisement. For it will be awesome and will utterly obliterate all except a small group of people - the true men of faith.

The main focus of this surah was not communicated directly to the people. It was rather communicated by narrating the historical accounts of the people of Noah, the 'Ad, the Thamud, the people of Lot, the people of Midian, and the Pharaonites. The point that is especially highlighted in these accounts is that when God firmly decides to punish a people, He executes His decision relentlessly. After He has made such a decision, no leniency is shown to the guilty. Mercy is only shown to the righteous. God's wrath spares neither a Prophet's son nor even his own wife if they happen to be unrighteous. At this decisive stage in the encounter between faith and unbelief, the requirements of true faith are extremely exacting. Men of faith are required to disregard affinities of kinship, even those ties which mutually bind a father and his offspring or those which bind spouses. Each person is required to adhere to one bond only the bond of faith. In the same way that the Divine sword of justice disregards every affinity except that of truth, men of faith must decisively cut asunder all other ties. This was demonstrated fully after a few years by the Makkan Muslim migrants in the Battle of Badr.

source ↗

مودودی · تفہیم القرآن

11:84

اور مَدیَن والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب ؑ کو بھیجا۔ [94] اُس نے کہا ”اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے۔ اور ناپ تول میں کمی نہ کرو۔ آج میں تم کو اچھے حال میں دیکھ رہا ہوں، مگر مجھے ڈر ہے کہ کل تم پر ایسا دن آئے گا جس کا عذاب سب کو گھیر لے گا۔

source ↗

note 94 on 11:84

سورۂ اعراف رکوع۱۱ کے حواشی پیشِ نظر رہیں۔

source ↗

introduction to surah 11

زمانۂ نزول: اس سورے کے مضمون پر غور کرنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ اسی دور میں نازل ہوئی ہو گی جس میں سورۂ ”یونس“ نازل ہوئی تھی۔ بعید نہیں کہ یہ اس کے ساتھ متصلًا ہی نازل ہو ئی ہو، کیونکہ موضوع ِ تقریر وہی ہے ، مگر تنبیہ کا انداز اس سے زیادہ سخت ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا” میں دیکھتا ہوں کہ آپؐ بوڑھے ہوتے جارہے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے“؟ جواب میں حضورؐ نے فرمایا شَیَّبتْنی ھُود و اَخواتہا ،” مجھ کو سورہ ہود اور اس کی ہم مضمون سورتوں نے بوڑھا کر دیا ہے“۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وہ زمانہ کیسا سخت ہوگا جب کہ ایک طرف کفارِ قریش اپنے تمام ہتھیار وں سے اس دعوتِ حق کو کچل دینے کی کوشش کر رہے تھے اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ پے دَر پے تنبیہات نازل ہو رہی تھیں۔ ان حالات میں آپ کو ہر وقت یہ اندیشہ گھلائے دیتا ہو گا کہ کہیں اللہ کی دی ہوئی مہلت ختم نہ ہو جائے اور وہ آخری ساعت نہ آجائے جب کہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کو عذاب میں پکڑ لینے کا فیصلہ فرما دیتا ہے۔ فی الواقع اس سُورے کو پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک سیلاب کا بند ٹوٹنے کو ہے اور اُس غافل آبادی کو ، جو اس سیلاب کی زد میں آنے والی ہے، آخری تنبیہ کی جا ری ہے۔

موضوع اور مباحث: موضوع تقریر، جیسا کہ ابھی بیان کیا جا چکا ہے ، وہی ہے جو سورۂ یونس کا تھا۔ یعنی دعوت، فہمائش اور تنبیہ، لیکن فرق یہ ہے کہ سُورۂ یونس کی بہ نسبت یہاں دعوت مختصر ہے، فہمائش میں استدلال کم اور وعظ و نصیحت زیادہ ہے ، اور تنبیہ مفصل اور پُر زور ہے۔

دعوت یہ ہے کہ پیغمبر کی بات مانو، شرک سے باز آجاؤ، سب کی بندگی چھوڑ کر اللہ کے بندے بنو اور اپنی دنیوی زندگی کا سارا نظام آخرت کی جواب دہی کے احساس پر قائم کرو۔

فہمائش یہ ہے کہ حیاتِ دنیا کے ظاہری پہلو پر اعتماد کر کے جن قوموں نے اللہ کے رسولوں کی دعوت کو ٹھکرایا ہے وہ اس سے پہلے نہایت بُرا انجام دیکھ چکی ہیں، اب کیا ضرور ہے کہ تم بھی اسی راہ چلو جسے تاریخ کے مسلسل تجربات قطعی طور پر تباہی کی راہ ثابت کر چکے ہیں۔

تنبیہ یہ ہے کہ عذاب کے آنے میں جو تاخیر ہو رہی ہے یہ دراصل ایک مہلت ہے جو اللہ اپنے فضل سے تمہیں عطا کر رہا ہے ۔ اس مہلت کے اندر اگر تم نہ سنبھلے تو وہ عذاب آئے گا جو کسی کے ٹالے نہ ٹل سکے گا اور اہلِ ایمان کی مٹھی بھر جماعت کو چھوڑ کر تمہاری ساری قوم کو صفحۂ ہستی سے مٹا دے گا۔

اس مضمون کو ادا کرنے کے لیے براہِ راست خطاب کی بہ نسبت قوم نوح ، عاد ، ثمود ، قوم لوط، اصحاب مَدیَن اور قوم فرعون کے قصوں سے زیادہ کام لیا گیا ہے۔ ان قصوں میں خاص طور پر جو بات نمایاں کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ خدا جب فیصلہ چُکانے پر آتا ہے تو پھر بالکل بے لاگ طریقہ سے چکاتا ہے۔ اس میں کسی کے ساتھ ذرہ برابر رعایت نہیں ہوتی۔ اس وقت یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون کس کا بیٹا اور کس کا عزیز ہے۔ رحمت صرف اس کے حصہ میں آتی ہے جو راہِ راست پر آگیا ہو، ورنہ خدا کے غضب سے نہ کسی پیغمبر کا بیٹا بچتا ہے اور نہ کسی پیغمبر کی بیوی۔ یہی نہیں بلکہ جب ایمان و کفر کا دو ٹوک فیصلہ ہو رہا ہو تو دین کی فطرت یہ چاہتی ہے کہ خود مومن بھی باپ اور بیٹے اور شوہر اور بیوی کے رشتوں کو بھول جائے اور خدا کی شمشیر عدل کی طرح بالکل بے لاگ ہو کر ایک رشتۂ حق کے سوا ہر دوسرے رشتے کو کاٹ پھینکے ایسے موقع پر خون اور نسب کی رشتہ داریوں کا ذرہ برابر لحاظ کر جانا اسلام کی روح کے خلاف ہے۔ یہی وہ تعلیم تھی جس کا پورا پورا مظاہرہ تین چار سال بعد مکّہ کے مہاجر مسلمانوں نے جنگ بدر میں کر کے دکھا دیا۔

: ا

source ↗

ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

p. 86

آیت ۸۴ {وَ اِلٰی مَدۡیَنَ اَخَاہُمۡ شُعَیۡبًا ؕ} ’’اور مدین کی طرف(ہم نے بھیجا) ان کے بھائی شعیبؑ کو۔‘‘

اس قوم کے بارے میں ہم سورۃ الاعراف کے مطالعہ کے دوران پڑھ چکے ہیں کہ یہ لوگ بنی قطورہ میں سے تھے اور خلیج عقبہ کے دا ہنی (مشرقی) طرف کے علاقہ میں آباد تھے۔ اس علاقہ میں یہ لوگ ایک بڑی مضبوط قوم بن کر ابھرے تھے۔ یہ علاقہ اُس وقت کی دو بہت اہم بین الاقوامی شاہراہوں کے مقامِ انقطاع (intersection) پر واقع تھا۔ ایک شاہراہ شمالاً جنوباً تھی جو شام سے یمن جاتی تھی اور دوسری شرقاً غرباً تھی جو عراق سے مصر کو جاتی تھی۔ چنانچہ تمام تجارتی قافلے یہیں سے گزرتے تھے جس کی وجہ سے یہ علاقہ اس زمانے کا بہت بڑا تجارتی مرکز بن گیا تھا۔ نتیجتاً یہاں کے لوگ بہت خوشحال ہو گئے تھے ‘مگر ساتھ ہی ناپ تول میں کمی اور راہزنی جیسے قبیح جرائم میں بھی ملوث تھے۔

{قَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ} ’’آپؑ نے کہا : اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی بندگی کرو‘تمہارا کوئی معبود نہیں اُس کے سوا۔‘‘

{وَ لَا تَنۡقُصُوا الۡمِکۡیَالَ وَ الۡمِیۡزَانَ} ’’اور نہ کم کرو ماپ اور تول کو‘‘

{اِنِّیۡۤ اَرٰىکُمۡ بِخَیۡرٍ وَّ اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ عَذَابَ یَوۡمٍ مُّحِیۡطٍ ﴿۸۴﴾} ’’میں تمہیں آسودہ حال دیکھتا ہوں‘لیکن (اگر تم لوگ ان غلط کاریوں سے باز نہ آئے تو) مجھے اندیشہ ہے تم پر ایک ایسے دن کے عذاب کا جو تمہیں گھیر لے گا۔‘‘

آیت ۸۵ {وَ یٰقَوۡمِ اَوۡفُوا الۡمِکۡیَالَ وَ الۡمِیۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ} ’’اور اے میری قوم کے لوگو! پورا پورا دیا کرو پیمانہ اور تول ‘عدل اور انصاف کے ساتھ‘‘

{وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۸۵﴾} ’’اور مت کم دیا کرو لوگو ں کو ان کی چیزیں اور نہ ہی زمین میں فساد مچاتے پھرو۔‘‘

آیت ۸۶ {بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ۬ۚ} ’’اللہ کی عطا کردہ بچت ہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مؤمن ہو۔‘‘

source ↗

p. 49

بیانُ القُرآن

سُورۃ ھُود

source ↗

p. 50

سُورۃ ھُود

تمہیدی کلمات

سورۂ ہود کے دس رکوع ہیں ‘جن میں سے چھ رکوع انباء الرسل پر مشتمل ہیں۔ یہ سورت چونکہ سورۂ یونس کے ساتھ مل کر جوڑا بناتی ہے اس لیے سورۂ یونس کے بر عکس اس میں حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر بہت تفصیل کے ساتھ ہوا ہے جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر بالکل سرسری انداز میں ہے۔ (سورۂ یونس میں حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر سرسری انداز میں ہے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر تفصیل کے ساتھ ہے۔) ان دونوں پیغمبروں کے ذکر کے درمیان میں باقی رسولوں کا ذکر اس سورت میں بالکل سورۃ الاعراف والے انداز میں ہے ‘یعنی ایک ایک رکوع میں ایک ایک رسول کا تذکرہ ہے۔

source ↗

p. 51

حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی مکرمﷺ سے عرض کیا:’’یارسول اللہ! آپؐ پر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں‘‘۔ جواب میں حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: ((شَیَّـبَتْنِیْ ھُوْدٌ وَاَخَوَاتُھَا)) (۱) ’’مجھے سورئہ ہود اور اس کی ہم مضمون سورتوں نے بوڑھا کر دیا ہے‘‘۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جب ان سورتوں میں پے در پے تنبیہات نازل ہو رہی تھیں تو آپﷺ کو ہروقت یہ اندیشہ گھلائے دیتا ہوگا کہ کہیں اللہ کی دی ہوئی مہلت ختم نہ ہو جائے اور وہ آخری ساعت نہ آ جائے جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کو عذاب میں پکڑ لینے کا فیصلہ صادر فرما دیتا ہے۔

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

آیات ۱ تا ۸

(۱) رواہ الترمذی۔ مشکوٰۃ المصابیح‘ کتاب الرقاق‘ باب البکاء والخوف‘ الفصل الثانی۔

source ↗

p. 52

آیت ۱ {الٓرٰ ۟ کِتٰبٌ اُحۡکِمَتۡ اٰیٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَکِیۡمٍ خَبِیۡرٍ ۙ﴿۱﴾} ’’ا ‘ل ‘ر۔یہ وہ کتاب ہے جس کی آیات (پہلے) پختہ کی گئی ہیں‘ پھر ان کی تفصیل بیان کی گئی ہے اُس ہستی کی طرف سے جو حکیم اور خبیر ہے۔‘‘

اس کا ایک مفہو م یہ بھی ہو سکتا ہے کہ قرآن مجید میں شروع شروع میں جو سورتیں نازل ہوئی ہیں وہ حجم کے اعتبار سے تو چھوٹی ‘ لیکن بہت جامع اور گہرے مفہوم کی حامل ہیں ‘جیسے کوزے میں سمند ر کو بند کر دیا گیاہو ۔ مثلاً سورۃ العصر‘ جس کے بارے میں امام شافعیؒ فرماتے ہیں: لَوْلَمْ یُنَزَّلْ مِنَ الْقُرْآنِ سِوَاھَا لَـکَفَتِ النَّاسِ یعنی ’’ اگر اس سورت کے علاوہ قرآن میں کچھ بھی نازل نہ ہوتا تو بھی یہ سورت لوگوں کی ہدایت کے لیے کافی تھی‘‘ ۔ امام شافعیؒ سورۃ العصر کے بارے میں مزید فرماتے ہیں: لَوْ تَدَبَّرَ النَّاسُ ھٰذِہِ السُّوْرَۃَ لَـوَسِعَتْھُمْ ’’اگر لوگ اس سورت پر ہی تدبر کریں تو یہ ان کی ہدایت کے لیے کافی ہو جائے گی‘‘۔ چنانچہ قرآن مجید کی ابتدائی سورتیں اور آیات بہت محکم اور جامع ہیں اور بعد میں انہی کی تفصیل بیان ہوئی ہے۔ اور اس کتاب کا بنیادی پیغام یہ ہے:

آیت ۲ {اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰہَ ؕ اِنَّنِیۡ لَکُمۡ مِّنۡہُ نَذِیۡرٌ وَّ بَشِیۡرٌ ۙ﴿۲﴾} ’’کہ مت عبادت کرو کسی کی سوائے اللہ کے۔یقینا میں ہوںتمہارے لیے اُسی کی جانب سے خبردار کرنے والا اور بشارت دینے والا۔‘‘

انبیاء ورسل کے لیے قرآن میں بشیر اور نذیر کے الفاظ بار بار آتے ہیں۔ جیسے سورۃ النسا ء میں فرمایا: {رُسُلًا مُّبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ لِئَلَّا یَکُوۡنَ لِلنَّاسِ عَلَی اللّٰہِ حُجَّۃٌۢ بَعۡدَ الرُّسُلِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۶۵﴾} اورسورۃ الانعام میں فرمایا: {وَ مَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۚ} (آیت۴۸)

آیت ۳ {وَّ اَنِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ یُمَتِّعۡکُمۡ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّ یُؤۡتِ کُلَّ ذِیۡ فَضۡلٍ فَضۡلَہٗ ؕ} ’’اور یہ کہ اپنے رب سے استغفار کرو‘پھر اُس کی جناب میں توبہ کرو‘وہ تمہیں (دُنیوی زندگی میں) مال و متاع دے گا بہت اچھاایک وقت ِمعین ّتک اور ہر صاحب فضل کو اُس کے حصے کا فضل عطا کرے گا۔‘‘

یہاں ذِیْ فَضْلٍ سے مراد ہے ’مستحق ِفضل‘۔ یعنی جو بھی فضل کا مستحق ہو گا ‘اللہ تعالیٰ اُسے اپنا فضل ضرور عطا فرمائے گا۔

source ↗

p. 63

سیلاب کی صورت میں حضرت نوح علیہ السلام کی قوم پر عذاب آیا‘جس سے پوری قوم ہلاک ہو گئی۔ اُس وقت تک پوری نسل ِانسانی بس یہیں پر آباد تھی ‘چنانچہ سیلاب کے بعد نسل انسانی حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد ہی سے آگے چلی۔

حضرت نوح علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام سام تھا‘ وہ اپنی اولاد کے ساتھ عراق کے علاقے میں آباد ہو گئے۔ اس علاقے میں اُن کی نسل سے بہت سی قومیں پیداہوئیں۔ انہیں میں سے ایک قوم اپنے مشہور سردار ـ’’عاد‘‘ کے نام کی وجہ سے مشہور ہوئی۔ قومِ عاد جزیرہ نمائے عرب کے جنوب میں احقاف کے علاقے میں آباد تھی۔ اس قوم میں جب شرک عام ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی اصلاح کے لیے بہت سے نبی بھیجے۔ ان انبیاء کے آخر میں حضرت ہود علیہ السلام ان کی طرف رسول مبعوث ہوکر آئے ۔ آپؑ کی دعوت کو رد کر کے جب یہ قوم بھی عذابِ الٰہی کی مستحق ہو گئی تو حضرت ہود علیہ السلام اپنے اہل ِایمان ساتھیوں کو ساتھ لے کر عرب کے وسطی علاقے حجر کی طرف ہجرت کر گئے۔ یہاں پھر ا ن لوگوں کی نسل آگے بڑھی۔ ان میں سے قومِ ثمود نے خصوصی طور پر بہت ترقی کی۔ اس قوم کا نام بھی ثمود نامی کسی بڑی شخصیت کے نام پر مشہور ہوا۔ یہ لوگ فن ِتعمیر کے بہت ماہر تھے۔ چنانچہ انہوں نے میدانی علاقوں میں بھی عالی شان محلات تعمیر کیے اور Granite Rocks پر مشتمل انتہائی سخت پہاڑوں کو تراش کر خوبصورت مکانات بھی بنائے۔ اس قوم کی طرف حضرت صالح علیہ السلام مبعوث کیے گئے۔ یہ تینوں اقوام (قومِ نوحؑ‘قومِ عاد اور قومِ ثمود) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے پہلے کی ہیں۔

دوسری طرف عراق میں جو سامی ٔالنسل لوگ آباد تھے ان میں حضرت ابراہیم علیہ السلام مبعوث ہوئے۔ آپؑ کا تذکرہ قرآن میں کہیں بھی ’’انباء الرسل‘‘ کے انداز میں نہیں کیا گیا۔ یہاں سورئہ ہود میں بھی آپؑ کا ذکر’’ قصص النبیین‘‘ کی طرز پرآیا ہے ۔ پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عراق سے ہجرت کی اور بہت بڑا صحرائی علاقہ عبور کر کے شام چلے گئے۔ وہاں آپؑ نے فلسطین کے علاقے میں اپنے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کو آباد کیا جبکہ اس سے پہلے اپنے بڑے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو آپؑ مکہ میں آباد کر چکے تھے ۔ حضرت لوط علیہ السلام آپؑ کے بھتیجے تھے۔ شام کی طرف ہجرت کرتے ہوئے وہؑ بھی آپؑ کے ساتھ تھے ۔ حضرت لوط علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے رسالت سے نواز کر عامورہ اور سدوم کے شہروں کی طرف مبعوث فرمایا۔ یہ شہر بحیرۂ مردار (Dead Sea) کے کنارے پرآباد تھے۔ لہٰذا قومِ ثمود کے بعد انباء الرسل کے انداز میں حضرت لوط علیہ السلام ہی کاذکر آئے گا۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جو اولاد آپؑ کی تیسری بیوی قطورہ سے ہوئی وہ خلیج عقبہ کے مشرقی علاقے میں آباد ہوئی۔ اپنے کسی مشہور سردار کے نام پر اس قوم اور اس علاقے کا نام ’’مدین‘‘مشہور ہوا۔ اس قوم کی طرف حضرت شعیب علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا۔ انباء الرسل کے اس سلسلے میں حضرت شعیب علیہ السلام کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر آتا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مصر میں مبعوث کیا گیا جو جزیرہ نمائے عرب سے باہر جزیرہ نمائے سینا (Senai Peninsula) کے دوسری طرف واقع ہے ۔آپؑ کی بعثت بنی اسرائیل میں ہوئی تھی ‘جو حضرت یوسف علیہ السلام کی وساطت سے فلسطین سے ہجرت کر کے مصر میں آباد ہوئے تھے۔ (سورئہ یوسف میں اس ہجرت کی پوری تفصیل موجود ہے۔)

source ↗

p. 64

بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ نے بہت سے انبیاء ورسل دنیا کے مختلف علاقوں میں مبعوث فرمائے ۔ اُن تمام پیغمبروں کی تاریخ بیان کرنا قرآن کا موضوع نہیں ہے۔ قرآن تو کتاب ِہدایت ہے اور انبیاء ورسل کے واقعات بھی ہدایت کے لیے ہی بیان کیے جاتے ہیں۔ اس ہدایت کے تمام پہلو کسی ایک رسول ؑکے قصے میں بھی موجود ہوتے ہیں مگر مذکورہ چھ رسولوں( علیہم السلام) کا ذکر بار بار اس لیے قرآن میں آیا ہے کہ اُن کے ناموں سے اہل عرب واقف تھے اور ان کی حکایات و روایات میں بھی ان کے تذکرے موجود تھے۔

آیات ۵ ۲تا ۳۵

آیت ۲۵ {وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖۤ ۫ اِنِّیۡ لَکُمۡ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۙ۲۵﴾} ’’اور ہم نے بھیجا نوحؑ کو اُس کی قوم کی طرف (توآپؑ نے کہا) کہ میں تمہارے لیے ایک کھلا خبردار کر دینے والا ہوں۔‘‘

آیت ۲۶ {اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰہَ ؕ اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ عَذَابَ یَوۡمٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۶﴾} ’’کہ مت پوجو کسی کو سوائے اللہ کے۔ مجھے اندیشہ ہے تم پر ایک بڑے دردناک دن کے عذاب کا۔‘‘

آیت ۲۷ {فَقَالَ الۡمَلَاُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖ مَا نَرٰىکَ اِلَّا بَشَرًا مِّثۡلَنَا} ’’تو اُس کی قوم کے اُن

source ↗

p. 68

آیات ۶ ۳تا ۴۹

آیت ۳۶ {وَ اُوۡحِیَ اِلٰی نُوۡحٍ اَنَّہٗ لَنۡ یُّؤۡمِنَ مِنۡ قَوۡمِکَ اِلَّا مَنۡ قَدۡ اٰمَنَ فَلَا تَبۡتَئِسۡ بِمَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿ۚۖ۳۶﴾} ’’اور وحی کر دی گئی نوحؑ کی طرف کہ اب کوئی شخص ایمان نہیں لائے گا تمہاری قوم میں سے سوائے ان لوگوں کے جوایمان لا چکے ہیں‘تو جو کچھ وہ کر رہے ہیں آپؑ اس کی وجہ سے غمگین نہ ہوں۔‘‘

آیت ۳۷ {وَ اصۡنَعِ الۡفُلۡکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ وَحۡیِنَا} ’’اور (اب )آپؑ کشتی بنائیے ہماری نگاہوں کے سامنے اور ہماری ہدایات کے مطابق‘‘

اس حکم سے یوں لگتا ہے کہ کشتی کی تیاری کے ہر مرحلے پر حضرت نوح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایات مل رہی تھیں‘ مثلاً لمبائی اتنی ہو‘چوڑائی اتنی ہو‘لکڑیاں یوں تیار کرو ‘وغیرہ۔

{ وَ لَا تُخَاطِبۡنِیۡ فِی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ۚ} ’’اور جو ظالم ہیں ان کے بارے میں اب مجھ سے بات نہ کیجیے گا۔‘‘

source ↗

and 11 more in the library

Dr Israr Ahmed · in his lectures

Dora Tarjuma Quran 1998 · 042-Surah Hud Ayat 1 to Ayat 123 [42 of 148] · 1999 — 76:30 11:84

found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds

excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers

← madyan's question

ask the library

ask in English or Urdu. the library holds the works of Mawdudi, Dr Israr Ahmed, Iqbal and Shah Waliullah; answers come only from those works, and every one names its sources.

the library’s questions open soon.

until then, the book itself: the contents, the threads, and about.