ayah of the day·contents·threads·about·
al-Naḥl, 16:68–69
وَأَوۡحَىٰ رَبُّكَ إِلَى ٱلنَّحۡلِ أَنِ ٱتَّخِذِي مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتࣰا وَمِنَ ٱلشَّجَرِ وَمِمَّا يَعۡرِشُونَ
ثُمَّ كُلِي مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ فَٱسۡلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلࣰاۚ يَخۡرُجُ مِنۢ بُطُونِهَا شَرَابࣱ مُّخۡتَلِفٌ أَلۡوَٰنُهُۥ فِيهِ شِفَآءࣱ لِّلنَّاسِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰ لِّقَوۡمࣲ يَتَفَكَّرُونَ
16:68
Your Lord inspired the bee, [54] saying: "Set up hives in the mountains and in the trees and in the trellises that people put up,
16:69
then suck the juice of every kind of fruit and keep treading the ways of your Lord [55] which have been made easy." There comes forth from their bellies a drink varied in colours, wherein there is healing for men. [56] Verily there is a sign in this for those who reflect. [57]
note 54 on 16:68
The lexical meaning of the Arabic word wahi is secret inspiration which is felt only by the one who inspires and the other who is inspired with. The Quran has used this word both for the instinctive inspiration by Allah to His creation in general and for the revelation towards His Prophets in particular. Allah sends His wahi to the heavens with His command and they begin functioning in accordance with it (Surah Al-Momin, Ayat 12). He will send this to the earth with His command and it will relate the story of all that had happened on and in it. He sends wahi to the bee and inspires it with faculties to perform the all of its wonderful work instinctively (Ayat 68). The same is true of the bird that learns to fly, the fish that learns to swim, the newly born child that learns to suck milk, etc. Then, it is also wahi with which Allah inspires a human being with a spontaneous idea (Surah Al-Qasas, Ayat 7). The same is the case with all the great discoveries, inventions, works of literature and art, etc. which would not have been possible without the benefit of wahi. As a matter of fact, every human being at one time or the other feels its mental or spiritual influence in the form of an idea or thought or plan or dream, which is confirmed by a subsequent experience to be the right guidance from the unseen wahi.
note 55 on 16:69
“Follow the ways of your Lord” means work in accordance with the methods which have been taught to thee by Allah’s wahi for the smooth running of hive life. It is Allah’s wahi (instinctive inspiration) that has taught the bees how to build their wonderful factory with separate combs to rear brood, combs to turn nectar into honey, combs to store food, in short, separate combs to fulfill every aspect of hive life. It is wahi that has taught the bees how to organize themselves into a cooperative society for collective effort to run the factory with the queen and thousands of workers to perform a variety of specific tasks. All these things have been made so smooth for them by wahi that the bees never feel the necessity of ever thinking about it. They have been running smoothly their factory with their collective effort for thousands of years with perfect accuracy.
note 56 on 16:69
Though honey is a wholesome food with a sweet taste and has medicinal power as well, its latter quality has been mentioned only because the former is too obvious. It is used as a medicine to cure several diseases because it contains the juice and glucose of flowers and fruits in the best form. Besides this, it is also used in preparing and preserving other medicines because it does not rot. It also preserves other things from decay. That is why it has been used for centuries as a substitute for alcohol. And if the beehive is built at a place, which abounds in certain medicinal herbs, its honey does not remain mere honey, but becomes also the essence of that herb. It is expected that if bees are used methodically for extracting essence from herbs, that essence will prove to be much better than the one obtained in the laboratories.
note 57 on 16:69
This passage (Ayats 48-69) contains proofs of Tauhid and life after death. These were necessitated, for the disbelievers and the mushriks were bitterly opposed to the Prophet (peace be upon him) mainly because of these two doctrines. The acceptance of the first doctrine demolished the whole system of life based on shirk or atheism because to acknowledge Allah to be the sole Provider, the Helper and the Protector left no room for the worship of any god or goddess. The proof of Tauhid is based on the observance of the structure of the cattle, the bees, the date palms and vineyards and their usefulness to mankind. Naturally the question arises: Who has designed these in the manner and for the purpose they have been created? The only obvious answer is that it is the All-Wise and All-Beneficent Allah Who has designed all these things for the benefit of mankind to produce such varieties of food that are so wholesome and so tasty. The Prophet, therefore, rightly demanded: When you yourselves admit, and you cannot but admit, that it is Allah alone Who has provided milk, honey, dates, grapes and the like, He and none but He is worthy of your worship, praise, gratitude and allegiance. Why do you then insist on making offerings to your self made gods and goddesses?
16:68
اور دیکھو، تمہارے ربّ نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی [56] کہ پہاڑوں میں، اور درختوں میں، اور ٹٹیوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں، اپنے چھتّے بنا
16:69
اور ہر طرح کا رَس چُوس اور اپنے ربّ کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ۔ [57] اِس مکھی کے اندر سے رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے۔ [58]یقیناً اس میں بھی ایک نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔ [59]
note 56 on 16:68
وحی کے لغوی معنی ہیں خفیہ اور لطیف اشارے کے جسے اشارہ کرنے والے اور اشارہ پانے والے کے سوا کوئی اور محسوس نہ کر سکے۔ اسی مناسبت سے یہ لفظ اِلقاء (دل میں بات ڈال دینے) اور الہام (مخفی تعلیم و تلقین) کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو جو تعلیم دیتا ہے وہ چونکہ کسی مکتب و درسگاہ میں نہیں دی جاتی بلکہ ایسے لطیف طریقوں سے دی جاتی ہے کہ بظاہر کوئی تعلیم دیتا اور کوئی تعلیم پاتا نظرنہیں آتا ، اس لیے ا س کو قرآن میں وحی، الہام اور القاء کے الفاظ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اب یہ تینوں الفاظ الگ الگ اصطلاحوں کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ لفظ وحی انبیاء کے لیے مخصوص ہو گیا ہے۔ الہام کو اولیاء اور بندگانِ خاص کے لیے خاص کر دیا گیا ہے۔ اور القاء نسبتًہ عام ہے۔
لیکن قرآن میں یہ اصطلاحی فرق نہیں پایا جاتا ۔ یہاں آسمانوں پر بھی وحی ہوتی ہے جس کے مطابق ان کا سارا نظام چلتا ہے( وَاَوْحٰي فِيْ كُلِّ سَمَاءٍ اَمْرَهَاؕ۔ حٰمِ السجدہ)۔ زمین پر بھی وحی ہوتی ہے جس کا اشارہ پاتے ہی وہ اپنی سرگزشت سنانے لگتی ہے۔ (يَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا ٤ؕ بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰي لَهَا ٥ؕ ۔ الزلزال)۔ ملائکہ پر بھی وحی ہوتی ہے جس کے مطابق وہ کام کرتے ہیں ۔(اِذْ يُوْحِيْ رَبُّكَ اِلَي الْمَلٰىِٕكَةِ اَنِّيْ مَعَكُمْ ۔ الانفال) شہد کی مکھی کو اس کا پورا کام وحی (فطری تعلیم ) کے ذریعہ سے سکھایا جاتا ہے جیسا کہ آیت زیر بحث میں آپ دیکھ رہے ہیں۔ اور یہ وحی صرف شہد کی مکھی تک ہی محدود نہیں ہے ۔ مچھلی کو تیرنا، پرندے کو اُڑنا اور نوزائیدہ بچے کو دودھ پینا بھی وحی خداوندی ہی سکھایا کرتی ہے ۔ پھر ایک انسان کو غور و فکر اور تحقیق و تجسُس کے بغیر جو صحیح تدبیر، یا صائب رائے ، یا فکر و عمل کی صحیح راہ سُجھائی جاتی ہے وہ بھی وحی ہے (وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيهِ ۔ القصص)۔ اور اس وحی سے کوئی انسان بھی محروم نہیں ہے۔ دنیا میں جتنے اکتشافات ہوئے ہیں، جتنی مفید ایجادیں ہوئی ہیں، بڑے بڑے مدبرین ، فاتحین ، مفکرین اور مصنفین نے جو معرکے کے کام کیے ہیں ، اُن سب میں اس وحی کی کار فرمائی نظر آتی ہے۔ بلکہ عام انسانوں کو آئے دن اس طرح کے تجربات ہوتے رہتے ہیں کہ کبھی بیٹھے بیٹھے دل میں ایک بات آئی ، یا کوئی تدبیر سوجھ گئی، یا خواب میں کچھ دیکھ لیا، اور بعد میں تجربے سے پتہ چلا کہ وہ ایک صحیح رہنمائی تھی جو غیب سے انہیں حاصل ہوئی تھی۔
ان بہت سے اقسام میں سے ایک خاص قسم کی وحی وہ ہے جس سے انبیاء علیہم السلام نوازے جاتے ہیں اور یہ وحی اپنی خصوصیات میں دوسری اقسام سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ اس میں وحی کیے جانے والے کو پورا شعور ہوتا ہے کہ یہ وحی خدا کی طرف سے آرہی ہے۔ اُسے اس کے مِن جانب اللہ ہونے کا پورا یقین ہوتا ہے۔ وہ عقائد اور احکام اور قوانین اور ہدایات پر مشتمل ہوتی ہے۔ اور اسے نازل کرنے کی غرض یہ ہوتی ہے کہ نبی اس کے ذریعہ سے نوع انسانی کی رہنمائی کرے۔
note 57 on 16:69
رب کی ہموار کی ہوئی راہوں“ کا اشارہ اُس پورے نظام اور طریق کا ر کی طرف ہے جس پر شہد کی مکھیوں کا ایک گروہ کام کرتا ہے۔ ان کے چھتوں کی ساخت ، ان کے گروہ کی تنظیم، ان کے مختلف کارکنوں کی تقسیم کار، ان کی فراہمی غذا کے لیے پیہم آمدو رفت ، ان کا باقاعدگی کے ساتھ شہد بنا بنا کر ذخیرہ کرتے جانا، یہ سب وہ راہیں ہیں جو ان کے عمل کے لیے ان کے رب نے اس طرح ہموار کر دی ہیں کہ انہیں کبھی سوچنے اور غور فکر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ بس ایک مقرر نظام ہے جس پر ایک لگے بندھے طریقے پر شَکَر کے یہ بے شمار چھوٹے چھوٹے کارخانے ہزار ہا برس سے کام کیے چلے جارہے ہیں۔
note 58 on 16:69
شہد کا ایک مفید اور لذیذ غذا ہونا تو ظاہر ہے، اس لیے اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ البتہ اس کے اندر شفا ہونا نسبتًہ ایک مخفی بات ہے اِس لیے اس پر متنبہ کر دیا گیا۔ شہد اول تو بعض امراض میں بجائے خود مفید ہے ، کیونکہ اسکے اندر پھولوں اور پھلوں کا رس، اور ان کا گلوکوز اپنی بہترین شکل میں موجود ہوتا ہے۔ پھر شہد کا یہ خاصّہ کہ وہ خود بھی نہیں سڑتا اور دوسری چیزوں کو بھی اپنے اندر ایک مدت تک محفوظ رکھتا ہے، اسے اس قابل بنا دیتا ہے کہ دوائیں تیار کرنے میں اس سے مدد لی جائے۔ چنانچہ الکوہل کے بجائے دنیا کے فنِّ دوا سازی میں وہ صدیوں اسی غرض کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ مزید براں شہد کی مکھی اگر کسی ایسے علاقے میں کام کرتی ہے جہاں کوئی خاص جڑی بوٹی کثرت سے پائی جاتی ہو تو اس علاقے کا شہد محض شہد ہی نہیں ہوتا بلکہ اس جڑی بوٹی کا بہترین جوہر بھی ہوتا ہے اور اُس مرض کے لیے مفید بھی ہوتا ہے جس کی دوائیں اُس جڑی بوٹی میں خدا نے پیدا کی ہے۔ شہد کی مکھی سے یہ کام اگر باقاعدگی سے لیا جائے ، اور مختلف نباتی دواؤں کے جو ہر اس سے نکلوا کر ان کے شہد علیٰحدہ علیٰحدہ محفوظ کیے جائیں تو ہمارا خیال ہے کہ یہ شہد لیبارٹریوں میں نکالے ہوئے جوہروں سے زیادہ مفید ثابت ہو ں گے۔
note 59 on 16:69
اس پورے بیان سے مقصود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے دوسرے جُز کی صداقت ثابت کرتا ہے۔ کفار و مشرکین دو ہی باتوں کی وجہ سے آپ کی مخالفت کر رہے تھے۔ ایک یہ کہ آپ آخرت کی زندگی کا تصور پیش کرتے ہیں، جو اخلاق کے پورے نظام کا نقشہ بدل ڈالتا ہے۔ دوسرے یہ کہ آپ صرف ایک اللہ کو معبود اور مطاع اور مشکل کشا فریاد رس قرار دیتے ہیں جس سے وہ پورا نظامِ زندگی غلط قرار پاتا ہے جو شرک یا دہریت کی بنیاد پر تعمیر ہوا ہو۔ دعوت محمدی ؐ کے انہی دونوں اجزاء کو برحق ثابت کرنے کے لیے یہاں آثارِ کائنات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ بیان کا مدعا یہ ہے کہ اپنے گردوپیش کی دنیا پر نگاہ ڈال کر دیکھ لو، یہ آثار جو ہرطرف پائے جاتے ہیں نبی کے بیان کی تصدیق کر رہے ہیں یا تمہارے اوہام و تخیلات کی؟ نبی کہتا ہے کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ اُٹھائے جاؤ گے ۔ تم اسے ایک اَن ہونی بات قرار دیتےہو۔ مگر زمین ہر بارش کے موسم میں اس کا ثبوت فراہم کرتی ہے کہ اعادۂ خلق نہ صرف ممکن ہے بلکہ روز تمہاری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے ۔ نبی کہتا ہے کہ یہ کائنات بے خدا نہیں ہے۔ تمہارے دہریے اس بات کو ایک بے ثبوت دعویٰ قرار دیتے ہیں ۔ مگر مویشیوں کی ساخت، کھجوروں اور انگوروں کی بناوٹ اور شہد کی مکھیوں کی خلقت گواہی دے رہی ہے کہ ایک حکیم اور رب رحیم نے ان چیزوں کو ڈیزائن کیا ہے ، ورنہ کیونکر ممکن تھا کہ اتنے جانور اور اتنے درخت اور اتنی مکھیاں مِل جُل کر انسان کے لیے ایسی ایسی نفیس اور لذیذ اور مفید چیزیں اس باقاعدگی کے ساتھ پیدا کرتی رہتیں۔ نبی کہتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی تمہاری پرستش اور حمد و ثنا اور شکر و وفا کا مستحق نہیں ہے۔ تمہارے مشرکین اس پر ناک بھوں چڑھاتے ہیں اور اپنے بہت سے معبودوں کی نذر و نیاز بجا لانے پر اصرار کرتے ہیں۔ مگر تم خود ہی بتاؤ کہ یہ دودھ اور یہ کھجوریں اور یہ انگور اور یہ شہد ، جو تمہاری بہترین غذائیں ہیں، خدا کے سوا اور کسی کی بخشی ہوئی نعمتیں ہیں؟ کس دیوی یا دیوتا یا ولی نےتمہاری رزق رسانی کے لیے یہ انتظامات کیے ہیں؟
p. 252
شہد کی مکھی جن جن جڑی بوٹیوں اور پودوں کے پھولوں کا رس چوستی ہے اُن کے خواص اور اُن کی تاثیرات کو گویا وہ کشید کرتی ہے۔ اس طرح شہد میں مختلف ادویات کے اثرات بھی شامل ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس میں بہت سی بیماریوں کے لیے شفا ہے۔
{ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۶۹﴾} ’’یقینا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔‘‘
آیت۷۰ {وَ اللّٰہُ خَلَقَکُمۡ ثُمَّ یَتَوَفّٰىکُمۡ ۟ۙ وَ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرَدُّ اِلٰۤی اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ } ’’اور اللہ ہی نے تمہیں پیدا کیا ‘پھر وہی تمہیں وفات دے گا‘ اور تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ناکارہ عمر کو لوٹا دیے جاتے ہیں‘‘
ایسی عمر جس میں آدمی ناکارہ ہو کر دوسروں پر بوجھ بن جاتا ہے۔
{ لِکَیۡ لَا یَعۡلَمَ بَعۡدَ عِلۡمٍ شَیۡئًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ قَدِیۡرٌ ﴿٪۷۰﴾} ’’کہ نہ جانے علم رکھنے کے بعد کچھ بھی۔ یقینا اللہ جاننے والا ‘قدرت والاہے۔‘‘
بڑھاپے میں اکثر لوگوں کی قوتِ فکر متاثر ہو جاتی ہے ا ور زیادہ عمر رسیدہ لوگوں کو تو dementia ہو جاتا ہے جس سے ذہنی صلاحیتیں ختم ہو جاتی ہیں اور یاداشت جواب دے جاتی ہے ۔ اس کیفیت میں بڑے بڑے فلسفی اور دانشور بچوں جیسی باتیں کرنے لگتے ہیں۔
آیات ۷۱تا ۷۶
آیت۷۱ {وَ اللّٰہُ فَضَّلَ بَعۡضَکُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ فِی الرِّزۡقِ ۚ} ’’اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت دی ہے۔‘‘
p. 225
تمہیدی کلمات
سورۂ یونس سے شروع ہونے والے مکی سورتوں کے طویل سلسلے کی اب تک ہم چھ سورتوں کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ ان چھ سورتوں کو بھی ہم نے تین تین سورتوں کے مزید دو ذیلی گروپس میں تقسیم کیا تھا۔ پہلے گروپ میں شامل تین سورتیں ( یونس‘ ہود اور یوسف) نسبتاً طویل ہیں‘جبکہ دوسرے گروپ کی سورتیں ( الرعد‘ ابراہیم اور الحجر) نسبتاً چھوٹی ہیں۔ دوسرے گروپ کی اِن سورتوں میں پہلی دو یعنی سورۃ الرعد اور سورۂ ابراہیم میں نسبت زوجیت ہے جبکہ سورۃ الحجر بالکل منفرد نوعیت کی سورۃ ہے۔ اب سورۃ النحل سے مکی سورتوں کے اس طویل سلسلے کے تیسرے ذیلی گروپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس گروپ میں سورۃ النحل ‘ سورۂ بنی اسرائیل اور سورۃ الکہف شامل ہیں۔یہ تینوں سورتیں بھی نسبتاً طویل ہیں۔ ان میں سورۃ النحل منفرد ہے جبکہ سورۂ بنی اسرائیل اور سورۃ الکہف میں جوڑے کا تعلق ہے۔
سورۃ النحل کا زمانہ ٔنزول مکہ کا آخری دور معلوم ہوتا ہے ۔ اس سورۃ کی خاص اہمیت یہ ہے کہ اس میں اللہ کی نعمتوں کا ذکر بہت جامعیت کے ساتھ ہوا ہے اور اس کے مضامین کی سورۃ الانعام اور سورۃ الروم کے مضامین کے ساتھ گہری مشابہت پائی جاتی ہے۔
آیات ۱ تا ۹
p. 227
چنانچہ وحی بھی روح ہے‘ اس کولانے والے جبرائیل ؑامین بھی روح ہیں اور اس کا نزول بھی روحِ محمدیﷺپر ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں جگر مراد آبادیؔ کا یہ شعر ان کی کسی خاص کیفیت کا مظہر معلوم ہوتا ہے ؎
نغمہ وہی ہے نغمہ کہ جس کو
روح سنے اور روح سنائے!
آیت۳ {خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ ؕ تَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۳﴾} ’’اُس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ۔ وہ بہت بلند ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں۔‘‘
آیت ۴ {خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَۃٍ فَاِذَا ہُوَ خَصِیۡمٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۴﴾} ’’اُس نے پیدا کیا انسان کو گندے پانی کی بوند سے ‘ پھر یکایک وہ بن گیا کھلا جھگڑالو۔‘‘
انسان اپنے خود ساختہ نظریات کے حق میں خوب بحثیں کرتا ہے‘ عقلی و نقلی دلیلیں دیتا ہے اور زورِ خطابت سے زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتا ہے۔
آیت ۵ {وَ الۡاَنۡعَامَ خَلَقَہَا ۚ لَکُمۡ فِیۡہَا دِفۡءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنۡہَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿۪۵﴾} ’’اور چوپایوں کو بھی اُس نے پیدا کیا ‘ ان میں تمہارے لیے گرمی کا ساما ن اور کئی دوسرے فائدے بھی ہیں‘ اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو۔‘‘
بعض جانوروں کی اون سے تم لوگ لباس بنتے ہو‘ جو سردی کے موسم میں تمہیں گرمی پہنچاتا ہے‘بعض جانوروں کے بالوں سے بہت سی دوسری چیزیں بناتے ہو۔ اسی طرح یہ جانور اور بھی بہت سی صورتوں میں تمہارے لیے مفید اور مدد گار ہوتے ہیں ‘حتیٰ کہ تمہاری خوراک کی بیشتر ضروریات بھی انہی سے پوری ہوتی ہیں۔
آیت ۶ {وَ لَکُمۡ فِیۡہَا جَمَالٌ حِیۡنَ تُرِیۡحُوۡنَ وَ حِیۡنَ تَسۡرَحُوۡنَ ﴿۪۶﴾} ’’اور تمہارے لیے ان میں بڑی شان و شوکت ہے جب تم شام کو انہیں چرا کر لاتے ہو اور جب (صبح کے وقت) چرانے کے لیے لے جاتے ہو۔‘‘
دیہاتی ماحول میں مویشیوں کی حیثیت بہت قیمتی سرمائے کی سی ہوتی ہے ‘اسی لیے انہیں مال مویشی کہا جاتا ہے۔ یہ جانور جب صبح چرنے کے لیے جاتے ہیں یا شام کے وقت جنگل سے چر کر واپس آ رہے ہوتے ہیں تو اُن کے مالکوں کے لیے یہ بڑا خوش کن منظر ہوتا ہے۔ جانوروں کا گلّہ یا ریوڑ جتنا بڑا ہو گا ‘ اس کے مالک کی حیثیت اور شان و شوکت اسی قدر زیادہ سمجھی جائے گی۔
آ یت۷ {وَ تَحۡمِلُ اَثۡقَالَکُمۡ اِلٰی بَلَدٍ لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا بٰلِغِیۡہِ اِلَّا بِشِقِّ الۡاَنۡفُسِ ؕ } ’’اور وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں ایسی بستیوں کی طرف جن تک تم نہیں پہنچنے والے ہوتے مگر جان توڑ کر۔‘‘
ان میں ایسے جانور بھی ہیں جو سازو سامان کے نقل و حمل میں تمہارے کام آتے ہیں اور اُن کے بغیر تم یہ بھاری چیزیں اٹھا کر دور دراز علاقوں تک نہیں پہنچا سکتے ۔
and 24 more in the library
Dora Tarjuma Quran 1998 · 048-Surah An-Nahl Ayat 66 to Ayat 128 [48 of 148] · 1999 — 06:03 16:69
Dora Tarjuma Quran 1984 · 058-Surah An-Nahl Ayat 66 to Ayat 89 [58 of 129] — 02:54 16:69
found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds
excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers