ayah of the day·contents·threads·about·
al-Ra'd, 13:17
أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءࣰ فَسَالَتۡ أَوۡدِيَةُۢ بِقَدَرِهَا فَٱحۡتَمَلَ ٱلسَّيۡلُ زَبَدࣰا رَّابِيࣰاۖ وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيۡهِ فِي ٱلنَّارِ ٱبۡتِغَآءَ حِلۡيَةٍ أَوۡ مَتَٰعࣲ زَبَدࣱ مِّثۡلُهُۥۚ كَذَٰلِكَ يَضۡرِبُ ٱللَّهُ ٱلۡحَقَّ وَٱلۡبَٰطِلَۚ فَأَمَّا ٱلزَّبَدُ فَيَذۡهَبُ جُفَآءࣰۖ وَأَمَّا مَا يَنفَعُ ٱلنَّاسَ فَيَمۡكُثُ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ كَذَٰلِكَ يَضۡرِبُ ٱللَّهُ ٱلۡأَمۡثَالَ
13:17
Allah sends down water from the heavens and the river-beds flow, each according to its measure, and the torrent carries along a swelling scum. [31] In like manner, from that metal which they smelt in the fire to make ornaments and utensils, [32] there arises scum like it. Thus does Allah depict truth and falsehood. As for the scum, it passes away as dross; but that which benefits mankind abides on the earth. Thus does Allah explain (the truth) through examples.
note 31 on 13:17
In this simile the knowledge which had been sent down by Allah to the Prophet (peace be upon him) has been likened to the rain from the sky, and the believers to the streams, rivulets and rivers. Just as the streams etc. fill themselves with rain water, each according to its capacity, so his followers gained knowledge from him, each according to his ability. On the other hand, the hue and cry that was raised by the opponents of the Islamic movement has been likened to the swelling foam etc. that begins to dance about on the surface of flood water, but soon vanishes away.
note 32 on 13:17
As it is but natural that scum should appear on the surface when ornaments are heated in the furnace for purification, likewise bad people would come to the surface and take prominent part in persecuting the good people who are passed through the furnace of persecution for their purification.
introduction to surah 13
Surah 13
al-Ra'd
(Thunder)
(Makkan Period)
Title
The title of this surah is derived from verse 13 which states that al-ra'd (thunder) 'celebrates Allah's praise and holiness; and the angels, too, for awe of Him'. It is obvious that the choice of al-Ra'd (thunder) for the title of the surah does not signify that the surah discusses the phenomenon of thunder. Here, as elsewhere, the title mainly serves the purpose of distinguishing one surah from another.
Period of Revelation
A perusal of verses 27 ff. and 38 ff. indicates that the surah was revealed around the same period when Surahs Yūnus, Hūd and al-A'raf were revealed. In other words, the present surah was revealed in the last period of the Prophet's life in Makka.
The contents of the surah clearly indicate that the Prophet (peace be on him) had by then spent quite a long time inviting people to Islam. During this period his enemies resorted to a wide variety of stratagems both to hurt him and to frustrate his mission. As a result of this continued hostility, the situation had become so grave that the Muslims wished that some miracle were performed that would enable their compatriots to perceive and embrace the truth. In this context, God explains to the Muslims that He does not direct people to the right way in that manner. He also explains that if God allows the unbelievers to go their own way for a while, leaving them unpunished, this does not warrant Muslims losing heart and throwing up their hands in despair. Verse 31 of the surah suggests that the unbelievers had continuously rejected the truth out of their sheer adamance and that they had reached such a stage of obstinacy that even if the dead rose from their graves and spoke to them, they would still have found some pretext to evade acceptance of the truth.
All these bits and pieces of internal evidence suggest that the surah must have been revealed in the last phase of the Makkan period of the Prophet's life.
Subject Matter
The opening verse of the surah sets out its theme. It unequivocally declares that the teaching of Muhammad (peace be on him) is the truth and those who do not believe in it are clearly in error. This theme permeates the whole surah. In a variety of ways the discourse focuses on showing the truth of Islam's major doctrines, God's unity, the Hereafter, and prophethood. The moral and spiritual benefits accruing from belief in these truths are explained and the disadvantages which ensue from rejecting them are also set out in detail. The surah also demonstrates that unbelief is tantamount to sheer stupidity and ignorance.
The purpose of the discourse is not confined to merely pursuing people intellectually. It also aims to create in people the impulse to embrace the truth. The invitation to the truth has not simply been made on the basis of logical reasoning and argumentation. An appeal to the hearts of people is also made and in a variety of ways. They are warned about God's severe chastisement if they reject the truth, and are promised rich rewards if they believe in the truth and act righteously. Earnest appeals emanating from sympathy and compassionate concern are made to people to give up their obduracy and embrace the true faith.
In the course of the discourse, the objections against Islam that were commonly made by its opponents are refuted without specifically mentioning any of them. Similarly, the doubts that people themselves entertained or which the opponents of Islam put in their minds regarding Islam are removed. Special attention is also paid to men of faith. A word of consolation and encouragement is offered to them for after a prolonged period of strenuous struggle they were on the verge of exhaustion and had begun to look for Divine intervention and support.
13:17
اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور ہر ندی نالہ اپنے ظرف کے مطابق اسے لے کر چل نکلا پھر جب سیلاب اُٹھا تو سطح پر جھاگ بھی آگئے۔ [31] اور ایسے ہی جھاگ اُن دھاتوں پر بھی اُٹھتے ہیں جنہیں زیور اور برتن وغیرہ بنانے کے لیے لوگ پگھلایا کرتے ہیں۔ [32] اِسی مثال سے اللہ حق اور باطل کے معاملے کو واضح کرتا ہے۔ جو جھاگ ہے وہ اُڑ جایا کرتا ہے اور جو چیز انسانوں کے لیے نافع ہے وہ زمین میں ٹھہر جاتی ہے۔ اس طرح اللہ مثالوں سے اپنی بات سمجھاتا ہے۔
note 31 on 13:17
اس تمثیل میں اُ س علم کو جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے ذریعے سے نازل کیاگیا تھا، آسمانی بارش سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اور ایمان لانے والے سلیم الفطرت لوگوں کو ان ندی نالوں کے مانند ٹھیرایا گیا ہے جو اپنے اپنے ظرف کے مطابق بارانِ رحمت سے بھر پور ہو کر رواں دواں ہو جاتے ہیں۔ ۔ اور اُس ہنگامہ و شورش کو جو تحریکِ اسلامی کی خلاف منکرین و مخالفین نے برپا کر رکھی تھی اُس جھاگ اور اُس خس و خاشاک سے تشبیہ دی گئی ہے جو ہمیشہ سیلاب کے اُٹھتے ہی سطح پر اپنی اچھل کود دکھانی شروع کر دیتا ہے۔
note 32 on 13:17
یعنی بھٹی جس کام کے لیے گرم کی جاتی ہے وہ تو ہے خالص دھات کو تپا کر کارآمد بنانا۔ مگر یہ کام جب بھی کیا جاتا ہے میل کچیل ضرور ابھر آتا ہے اور اس شان سے چرخ کھاتا ہے کہ کچھ دیر تک سطح پر بس وہی وہ نظر آتا رہتا ہے۔
introduction to surah 13
نام : آیت نمبر 13 کے فقرے وَیَسْبِحُ الرَّ عْدُ بَحَمْدِ ہٖ اَالْمَلٰٓئِکَۃُ مِنْ خِیْفَتِہٖ کے لفظ الرعد کو اس سورۃ کا نام قرار دیا گیا ہے۔ اس نام کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سورۃ میں بادل کی گرج کے مسئلے سے بحث کی گئی ہے، بلکہ یہ صرف علامت کے طور پر یہ ظاہر کرتا ہےکہ یہ وہ سورۃ ہے جس میں لفظ الرعد آیا ہے ، یا جس میں رعد کا ذکر آیاہے۔
زمانۂ نزُول: رکوع 4 اور رکوع 6 کے مضامین شہادت دیتے ہیں کہ یہ سورۃ بھی اسی دور کی ہے جس میں سورہ یونس، ہود، اوراَعراف نازل ہوئی ہیں، یعنی زمانۂ قیام مکہ کا آخری دور۔ اندازِ بیان سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کی دعوت دیتے ہوئے ایک مدت دراز گز ر چکی ہے، مخالفین زِک دینے اور آپ کے مشن کو ناکام کر نے کے لیے طرح طرح کی چالیں چلتے رہے ہیں، مومنین بار بار تمنائیں کر رہے ہیں کہ کاش کو ئی معجزہ دکھا کر ہی ان لوگوں کو راہِ راست پر لایا جائے، اور اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو سمجھا رہا ہے کہ ایمان کی راہ دکھانے کا یہ طریقہ ہمارے ہاں رائج نہیں ہے اور اگر دشمنانِ حق کی رسی دراز کی جا رہی ہے تو یہ ایسی بات نہیں ہے کہ جس سے تم گھبرا اُٹھو۔ پھر آیت 31 سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بار بار کفار کی ہٹ دھرمی کا ایسا مظاہرہ ہو چکا ہے جس کے بعد یہ کہنا بالکل بجا معلوم ہوتا ہے کہ اگر قبروں سے مردے بھی اُٹھ کر آجائیں تو یہ لوگ نہ مانیں گے بلکہ اس واقعے کی بھی کوئی نہ کوئی تاویل کر ڈالیں گے ۔ ان سب باتوًں سے یہی گمان ہوتا ہے کہ یہ سورہ مکہ کے آخری دور میں نازل ہوئی ہو گی۔
مرکزی مضمون: سورۃ کا مدعا پہلے ہی آیت میں پیش کر دیا گیا ہے، یعنی یہ کہ جو کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیش کر رہے ہیں وہی حق ہے، مگر یہ لوگوں کی غلطی ہے کہ وہ اسے نہیں مانتے۔ ساری تقریر اسی مرکزی مضمون کے گرد گھومتی ہے۔ اس سلسلے میں بار بار مختلف طریقوں سے توحید ، معاد اور رسالت کی حقانیت ثابت کی گئی ہے ، ان پر ایمان لانے کے اخلاقی و روحانی قوائد سمجھائے گئے ہیں، ان کو نہ ماننے کے نقصانات بتائے گئے ہیں، اور یہ ذہن نشین کیا گیا ہے کہ کفر سراسر ایک حماقت اور جہالت ہے۔ پھر چونکہ اس سارے بیان کا مقصد محض دماغوں کو مطمئن کرنا ہی نہیں ، دلوں کو ایمان کی طرف کھینچنا بھی ہے، اس لیے نرے منطقی استدلال سے کام نہیں لیا گیا ہے بلکہ ایک ایک دلیل اور ایک ایک شہادت کو پیش کرنے کے بعد ٹھہر کر طرح طرح سے تخویف ، ، ترہیب،ترغیب ، اور مشفقانہ تلقین کی گئی ہے تاکہ نادان لوگوں اپنی گمراہانہ ہٹ دھرمی سے باز آجائیں۔
دورانِ تقریر میں جگہ جگہ مخالفین کے اعتراضات کا ذکر کئے بغیر ان کے جوابات دیے گئے ہیں، اور ان شبہات کو رفع کیا گیا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے متعلق لوگوں کے دلوں میں پائے جاتے تھے یا مخالفین کی طرف سے ڈالے جاتے تھے۔ اس کے ساتھ اہلِ ایمان کو بھی جو کئی برس کی طویل اور سخت جدوجہد کی وجہ سے تھکے جا رہے تھے اور بے چینی کے ساتھ غیبی امداد کے منتظر تھے ، تسلی دی گئی ہے۔
p. 149
تمہیدی کلمات
سورۃ الرعد سے مکی مدنی سورتوں کے زیر مطالعہ گروپ کے دوسرے ذیلی گروپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس ذیلی گروپ میں اس سورت کے علاوہ سورۂ ابراہیم اور سورۃ الحجر شامل ہیں۔ یہ تینوں سورتیں نسبتاً چھوٹی ہیں‘ جبکہ پہلے ذیلی گروپ میں شامل تینوں سورتیں ان کے مقابلے میں طویل تھیں۔ سورۃ الرعد اور سورۂ ابراہیم کا آپس میں جوڑے کا تعلق ہے‘ان دونوں کے مضامین میں بھی مشابہت ہے اور طوالت میں بھی یہ تقریباً برابر ہیں‘ البتہ سورۃ الحجر منفرد ہے۔ جہاں تک سورۃ الرعد کے موضوع کا تعلق ہے یہ سورت ’’التذکیر بِآلَائِ اللّٰہ ‘‘ پر مشتمل ہے۔ اس میں اقوامِ گزشتہ کا تذکرہ کسی رسول یا قوم کا نام لیے بغیر بالکل سرسری انداز میں آیا ہے۔
آیات ۱ تا ۷
p. 157
{ وَ اَمَّا مَا یَنۡفَعُ النَّاسَ فَیَمۡکُثُ فِی الۡاَرۡضِ ؕ} ’’اور جو چیز لوگوں کے لیے مفید ہوتی ہے وہ ٹھہر جاتی ہے زمین میں۔‘‘
سیلاب کا پانی زمین میں جذب ہو کر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جبکہ جھاگ ضائع ہو جاتا ہے‘اسی طرح پگھلی ہوئی دھات کے اوپر پھولا ہواجھاگ اور میل کچیل فضول چیز ہے‘اصل خالص دھات اس جھاگ کے نیچے کٹھالی کی تہہ میں موجود ہوتی ہے جس سے زیور یا کوئی دوسری قیمتی چیز بنائی جاتی ہے۔
{ کَذٰلِکَ یَضۡرِبُ اللّٰہُ الۡاَمۡثَالَ ﴿ؕ۱۷﴾} ’ ’اسی طرح اللہ مثالیں بیان کرتا ہے۔‘‘
یہ آیت کارل مارکس کے dialectical materialism کے فلسفے کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ اس فلسفے کا جتنا حصہ درست ہے وہ اس آیت میں موجود ہے۔ دورِ جدید کے یہ جتنے بھی نظریے (theories) ہیں ان میں سے ہر ایک میں کچھ نہ کچھ سچائی موجود ہے۔ ڈارون کا نظریۂ ارتقاء ہویا فرائیڈ اور مارکس کے نظریات‘ان میں سے کوئی بھی سو فیصد غلط نہیں ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان نظریات میں غلط اور درست خیالات گڈ مڈہیں۔ جہاں تک مارکس کے نظریہ جدلیاتی مادیت (dialectical materialism) کا تعلق ہے اس کے مطابق کسی معاشرے میں ایک خیال یا نظریہ جنم لیتا ہے جس کو thesis کہا جاتاہے۔ اس کے ردِّعمل کے طور پر اینٹی تھیسس (antithesis) وجود میں آتا ہے ۔ پھر یہ تھیسس اور اینٹی تھیسس ٹکراتے ہیں اور ان کے ٹکرانے سے ایک نئی شکل پیدا ہو تی ہے جسے سِن تھیسس (synthesis) کہا جاتا ہے۔ یہ اگرچہ اس نظریہ کی بہتر شکل ہوتی ہے مگر یہ بھی اپنی جگہ کامل نہیں ہوتی‘ اس کے اندر بھی نقائص موجود ہوتے ہیں۔ چنانچہ اِسی سن تھیسس کی کوکھ سے ایک اور اینٹی تھیسس جنم لیتاہے۔ ان کا پھر آپس میں اسی طرح ٹکرائو ہوتا ہے اور پھر ایک نیا سن تھیسس وجود میں آتا ہے۔ یہ عمل (process) اسی طرح بتدریج آگے بڑھتا چلا جاتاہے۔ اس تصادم میں جو چیز فضول‘ غلط اور بیکارہوتی ہے وہ ضائع ہوتی رہتی ہے‘ مگر جو علم اور خیال معاشرے اور نسل انسانی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی شکل میں موجود رہتا ہے۔
دورِ جدید کے بیشتر نظریے (theories) ایسے لوگوں کی تخلیق ہیں جن کے علم اور سوچ کا انحصار کلی طور پر مادے پر تھا۔ یہ لوگ روح اور اس کی حقیقت سے بالکل نابلد تھے۔ بنیادی طور پر یہی وجہ تھی کہ ان لوگوں کے اخذ کردہ نتائج اکثر و بیشتر غلط اور گمراہ کن تھے۔بہر حال اس سارے عمل (process) میں غلط اور باطل خیالات و مفروضات خود بخود چھٹتے رہتے ہیں اور نسل انسانی کے لیے مفید علوم کی تطہیر (purification) ہوتی رہتی ہے۔ سورۃ الانبیاء کی آیت ۱۸ میں یہ حقیقت اس طرح واضح کی گئی ہے : {بَلۡ نَقۡذِفُ بِالۡحَقِّ عَلَی الۡبَاطِلِ فَیَدۡمَغُہٗ فَاِذَا ہُوَ زَاہِقٌ ؕ} ’’ہم دے مارتے ہیں حق کو باطل پر ‘تو وہ باطل کا بھیجا نکال دیتا ہے ‘ پھر وہ (باطل) غائب ہو جاتا ہے‘‘۔ حق و باطل اور خیر و شر کی اس کش مکش کے ذریعے سے گویا نسل ِانسانی تدریجاً تمدن اور ارتقاء کے مراحل طے کر تے ہوئے رفتہ رفتہ بہتری کی طرف آ رہی ہے۔
علامہ اقبال کے مطابق نسل ِانسانی کے لیے کامل بہتری یا حتمی کامیابی اللہ تعالیٰ کے اس پیغام کی تعمیل میں پوشیدہ ہے جس کا کامل عملی نمونہ اس دنیا میں پندرہ سو سال پہلے نبی آخر الزماںﷺ نے پیش کیا تھا۔ارتقاءِ فکر
p. 161
پر فریفتہ اور اس میں پوری طرح مگن ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنے اس طرزِ عمل پر بہت خوش اور مطمئن ہوتے ہیں‘ حالانکہ دنیا کی زندگی آخر ت کے مقابلے میں ایک متاعِ قلیل و حقیر کے سوا کچھ بھی نہیں۔
آیات ۲۷تا ۳۱
آیت ۲۷ {وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ } ’’اور کہتے ہیں یہ کافرلوگ کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص پر کوئی نشانی اس کے ربّ کی طرف سے؟‘‘
مشرکین مکہ کی ہٹ دھرمی ملاحظہ ہو‘بار بار ان کی اسی بات اور اسی دلیل کا ذکر ہو رہا ہے کہ محمد ٌرسول اللہﷺ پرکوئی حسی معجزہ ّکیوں نہیں اُتارا گیا؟
{قُلۡ اِنَّ اللّٰہَ یُضِلُّ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَہۡدِیۡۤ اِلَیۡہِ مَنۡ اَنَابَ ﴿ۖۚ۲۷﴾} ’’آپؐ کہہ دیجیے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کر تا ہے اور اپنی طرف ہدایت اُسی کو دیتا ہے جو خود (اس کی طرف) رجوع کرے۔‘‘
جو لوگ خود ہدایت کے طالب ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں‘ وہ انہیں نعمت ِہدایت سے سرفراز فرماتا ہے۔
آیت ۲۸ {اَلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ تَطۡمَئِنُّ قُلُوۡبُہُمۡ بِذِکۡرِ اللّٰہِ ؕ} ’’ وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہوتے ہیں۔‘‘
دل اور روح کے لیے تسکین کا سب سے بڑا ذریعہ اللہ کا ذکر ہے اس لیے کہ انسان کی روح اس کے دل کی مکین ہے اور روح کا تعلق براہِ راست اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ ہے۔ جیسا کہ سورۂ بنی اسرائیل کی آیت ۸۵ میں فرمایا گیا: {وَ یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الرُّوۡحِ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّیۡ } ’’اور (اے نبیﷺ!) یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں ‘آپ فرمائیں کہ روح میرے پروردگار کے امرمیں سے ہے‘‘۔لہٰذا جس
and 7 more in the library
Dora Tarjuma Quran 1998 · 044-Surah Al-Rad Ayat 1 to Ayat 43 [44 of 148] · 1999 — 14:17 13:17
Dora Tarjuma Quran 1984 · 051-Surah Yusuf Ayat 94 to Surah Al-Rad Ayat 18 [51 of 129] — 47:16 13:17
found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds
excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers