al-Takwīr · 81for what sin · library

al-Takwīr, 81:8–9

وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ

بِأَيِّ ذَنۢبࣲ قُتِلَتۡ

Mawdudi · Towards Understanding the Qur’an

81:8

and when the girl-child buried alive shall be asked:

source ↗

81:9

for what offence was she killed? [9]

source ↗

note 9 on 81:9

The style of this verse reflects an intensity of rage and fury inconceivable in common life. The parents who buried their daughters alive, would be so contemptible in the sight of Allah that they would not be asked: Why did you kill the innocent infant? But disregarding them the innocent girl will be asked: For what crime were you slain? And she will tell her story how cruelly she had been treated by her barbarous parents and buried alive. Besides, two vast themes have been compressed into this brief verse, which though not expressed in words, are reflected by its style and tenor. First that in it the Arabs have been made to realize what depths of moral depravity they have touched because of their ignorance in that they buried their own children alive; yet they insist that they would persist in the same ignorance and would not accept the reform that Muhammad (peace be upon him) was trying to bring about in their corrupted society. Second, that an express argument has been given in it of the necessity and inevitability of the Hereafter. The case of the infant girl who was buried alive, should be decided and settled justly at some time, and there should necessarily be a time when the cruel people who committed this heinous crime, should be called to account for it, for there was none in the world to hear the cries of complaint raised by the poor soul. This act was looked upon with approval by the depraved society; neither the parents felt any remorse for it, nor anybody in the family censured them, nor the society took any notice of it. Then, should this monstrosity remain wholly unpunished in the Kingdom of God?

source ↗

introduction to surah 81

Surah 81

Al-Takwir

(The Folding Up)

(Makkan Period)

Title

The Surah's title is derived from the word kuwwirat, the past participle form, which occurs in the opening verse, and literally means something "folded up". Thus, it is the Surah that speaks of the phenomenon of the folding up of the objects of the universe.

Period of Revelation

It emerges from its subject matter and themes that this Surah must have been revealed in the early days of the Makkan period.

Subject Matter and Themes

The Hereafter and Messengership are the Surah's two main themes. Verses 1-6 spell out the scenario of the Last Day: the sun shall be folded up; the stars shall scatter away; the mountains shall be set in motion; people shall abandon even their most precious belongings; savage beasts shall be brought together and seas shall be set to boiling point. Verses 7-13 describe the next phase: when souls shall be restored to dead bodies; when records of deeds shall be presented; when everyone shall be called to account for his/her misdeeds, and the heavens shall be laid bare, as Hell and Paradise appear before everyone's eyes. After presenting this graphic account of the Last Day man is asked to reflect on his preparations for the Hereafter.

The issue of Messengership is taken up in the latter part of the Surah. The Makkans are told that the Prophet's message is not the raving of some mad person. Nor is it the handiwork of the devil. On the contrary, this message is from the Supreme, Most Exalted Lord. The Prophet (peace be upon him) saw the message bearer on the clear horizon, in daylight. They are asked as to whither they turn away, rejecting the divine message.

source ↗

مودودی · تفہیم القرآن

81:8

اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

source ↗

81:9

کہ وہ کس قُصور میں مار ی گئی؟ [9]

source ↗

note 9 on 81:9

اس آیت کے اندازِ بیان میں ایسی شدید غضبناکی پائی جاتی ہے جس سے زیادہ سخت غضبناکی کا تصوّر نہیں کیا جا سکتا۔ بیٹی کو زندہ گاڑنے والے ماں باپ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ایسے قابل نفرت ہوں گے کہ ان کو مخاطب کر کے یہ نہ پوچھا جائے گا کہ تم نے اِس معصوم کو کیوں قتل کیا، بلکہ ان سے نگاہ پھیر کر معصوم بچی سے پوچھا جائے گا کہ تو بے چاری آخر کس قصور میں ماری گئی، اور وہ اپنی داستان سنائے گی کہ ظالم ماں باپ نے اس کے ساتھ کیا ظلم کیا اور کس طرح اسے زندہ دفن کر دیا۔ اس کے علاوہ اس مختصر سی آیت میں دو بہت بڑے مضمون سمیٹ دیے گئے ہیں جو الفاظ میں بیان کیے بغیر خود بخود اس کے فَحویٰ سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ ایک یہ کہ اس میں اہل عرب کو یہ احساس دلا یا گیا ہے کہ جاہلیت نے ان کو اخلاقی پستی کی کس انتہا پر پہنچا دیا ہے کہ وہ اپنی ہی اولاد کو اپنے ہاتھوں زندہ در گور کرتے ہیں، پھر بھی انہیں اصرار ہے کہ اپنی اِسی جاہلیت پر قائم رہیں گے اور اُس اصلاح کو قبول نہ کریں گے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے بگڑے ہوئے معاشرے میں کرنا چاہتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ اِس میں آخرت کے ضروری ہونے کی ایک صریح دلیل پیش کی گئی ہے۔ جس لڑکی کو زندہ دفن کر دیا گیا، آخر اس کی کہیں تو دادرسی ہونی چاہیے، اور جن ظالموں نے یہ ظلم کیا ، آخر کبھی تو وہ وقت آنا چاہیے جب ان سے اِس بے دردانہ ظلم کی باز پرس کی جائے۔ دفن ہونے والی لڑکی کی فریاد دنیا میں تو کوئی سننے والا نہ تھا۔ جاہلیت کے معاشرے میں اِس فعل کو بالکل جائز کر رکھا گیا تھا۔ نہ ماں باپ کو اس پر کوئی شرم آتی تھی۔ نہ خاندان میں کوئی ان کو ملامت کرنے والا تھا۔ نہ معاشرے میں کوئی اس پر گرفت کرنے والا تھا۔ پھر کیا خدا کی خدائی میں یہ ظلمِ عظیم بالکل ہی بے داد رہ جانا چاہیے؟

عرب میں لڑکیوں کو زندہ دفن کر نے کا یہ بے رحمانہ طریقہ قدیم زمانے میں مختلف وجوہ سے رائج ہو گیا تھا۔ ایک، معاشی خستہ حالی جس کی وجہ سے لوگ چاہتے تھے کہ کھانے والے کم ہوں اور اولاد کو پالنے پوسنے کا بار اُن پر نہ پڑے۔ بیٹوں کو تو اس امید پر پال لیا جاتا تھا کہ بعد میں وہ حصول معیشیت میں ہاتھ بٹائیں گے، مگر بیٹیوں کو اس لیے ہلاک کر دیا جاتا تھا کہ انہیں جوان ہونے تک پالنا پڑے گا اور پھر انہیں بیاہ دینا ہو گا۔ دوسرے ،عام بد امنی جس کی وجہ سے بیٹوں کو اس لیے پالا جاتا تھا کہ جس کے جتنے زیادہ بیٹے ہوں گے اس کے اتنے ہی حامی و مدد گار ہوں گے، مگر بیٹیوں کو اس لیے ہلاک کر دیا جاتا تھا کہ قبائلی لڑائیوں میں الٹی ان کی حفاظت کرنی پڑتی تھی اور دفاع میں وہ کسی کام نہ آسکتی تھیں۔ تیسرے عام بد امنی کا ایک شاخسانہ یہ بھی تھا کہ دشمن قبیلے جب ایک دوسرے پر اچانک چھاپے مارتے تھے تو جو لڑکیاں بھی ان کے ہاتھ لگتی تھیں انہیں لے جا کر وہ یا تو لونڈیاں بنا کر رکھتے تھے یا کہیں بیچ ڈالتے تھے۔ ان وجوہ سے عرب میں یہ طریقہ چل پڑا تھا کہ کبھی تو زچگی کے وقت ہی عورت کے آگے گڑھا کھود رکھا جاتا تھا کہ اگر لڑکی پیدا ہو تو اسی وقت اسے گڑھے میں پھینک کر مٹی ڈال دی جائے۔ اور کبھی اگر ماں اس پر راضی نہ ہوتی یا اس کے خاندان والے اس میں مانع ہوتے تو باپ بادلِ نا خواستہ اسے کچھ مدت تک پالتا اور پھر کسی وقت صحرا میں لے جا کر زندہ دفن کر دیتا۔ اس معاملہ میں جو شقادت برتی جاتی تھی اس کا قصہ ایک شخص نے خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مرتبہ بیان کیا۔ سُنَنِ دارِمی کے پہلے ہی باب میں یہ حدیث منقول ہے کہ ایک شخص نے حضورؐ سے اپنے عہد جاہلیت کا یہ واقعہ بیان کیا کہ میری ایک بیٹی تھی جو مجھ سے بہت مانوس تھی۔ جب میں اس کو پکارتا تو دوڑی دوڑی میرے پاس آتی تھی۔ ایک روز میں نے اس کو بلایا اور اپنے ساتھ لے کر چل پڑا۔ راستہ میں ایک کنواں آیا۔ میں نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے کنویں میں دھکا دے دیا۔آخری آواز جو اس کی میرے کانوں میں آئی وہ تھی ہائے ابّا۔ ہائے ابّا۔ یہ سُن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رو دیے اور آپ کے آنسو بہنے لگے۔ حاضرین میں سے ایک نے کہا اے شخص تو نے حضورؐ کو غمگین کر دیا۔ حضورؐ نے فرمایا کہ اسے مت روکو، جس چیز کا اِسے سخت احساس ہے اُس کے بارے میں اِسے سوال کرنے دو۔ پھر آپ نے اس سے فرما یا کہ اپنا قصہ پھر بیان کر۔ اس نے دوبارہ اسے بیان کیا اور آپ سن کر اس قدر روئے کہ آپ کی داڑھی آنسووں سے تر ہو گئی۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ جاہلیت میں جو کچھ ہو گیا اللہ نے اسے معا ف کر دیا، اب نئے سرےسے اپنی زندگی کا آغاز کر۔

یہ خیال کرنا صحیح نہیں ہے کہ اہلِ عرب اِس انتہائی غیر انسانی فعل کی قباحت کا سرے سے کوئی احساس ہی نہ رکھتے تھے۔ ظاہر بات ہے کہ کوئی معاشرہ خواہ کتنا ہی بگڑ چکا ہو، وہ ایسے ظالمانہ افعال کی برائی کے احساس سے بالکل خالی نہیں ہو سکتا۔ اسی وجہ سے قرآن پا ک میں اِس فعل کی قباحت پر کوئی لمبی چوڑی تقریر نہیں کی گئی ہے، بلکہ رونگٹے کھرے کر دینے والے الفاظ میں صرف اتنی بات کہہ کر چھوڑ دیا گیا ہے کہ ایک وقت آئے گا۔ جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ تو کس قصور میں ماری گئی۔ عرب کی تاریخ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو زمانہ جاہلیت میں اس رسم کی قباحت کا احساس تھا۔ طَبرانی کی روایت ہے کہ فَرَزْدَق شاعر کے دادا صَعْصَعہ بن ناجیتہ المُجاشعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ، میں نے جاہلیت کے زمانے میں جو کچھ اچھے اعمال بھی کیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ میں نے ۳۶۰ لڑکیوں کو زندہ دفن ہونے سے بچا لیا اور ہر ایک کی جان بچانے کے لیے دو دو اونٹ فدیے میں دیے۔ کیا مجھے اس پر اجر ملے گا؟حضورؐ نے فرمایا ہاں تیرے لیے اجر ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ نے تجھے اسلام کی نعمت عطا فرمائی۔

درحقیقت یہ اسلام کی برکتوں میں سے ایک بڑی برکت ہے کہ اس نے نہ صرف یہ کہ عرب سےاس انتہائی سنگدلانہ رسم کا خاتمہ کیا، بلکہ اِس تخیل کو مٹایا کہ بیٹی کی پیدائش کوئی حادثہ اور مصیبت ہے جسے بادلِ ناخواستہ برداشت کیا جائے۔ اس کے بر عکس اسلام نے یہ تعلیم دی کہ بیٹیوں کو پرورش کرنا ، انہیں عمدہ تعلیم و تربیت دینا اور انہیں اس قابل بنا نا کہ وہ ایک اچھی گھر والی بن سکیں، بہت بڑا نیکی کا کام ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس معاملہ میں لڑکیوں کے متعلق لوگوں کے عام تصوُّر کو جس طرح بدلا ہے اس کا اندازہ آپؐ کے ان بہت سے ارشادات سے ہو سکتا ہے جو احادیث میں منقول ہیں۔ مثال کے طور پر ذیل میں ہم آپؐ کے چند ارشادات نقل کرتے ہیں:

مَن ابتُلِیَ من ھٰذہ البنات بِشیٍٔ فاحسن الیھنّ کن لہٗ سِتْرًا من النّار۔(بخاری ۔مسلم)

جو شخص اِن لڑکیوں کی پیدائش سے آزمائش میں ڈالا جائے اور پھر وہ اِن سے نیک سلوک کرے تو یہ اس کے لیے جہنم کی آ گ سے بچاؤ کا ذریعہ بنیں گی۔

من عال جاریتین حتّٰی تبلُغَا جاء یوم القیٰمۃ اناو ھٰکذا وضم اصابعہٗ (مسلم)

جس نے دو لڑکیوں کو پرورش کیا یہاں تک کہ وہ بالغ ہوگئیں تو قیامت کے روز میرے ساتھ وہ اس طرح آئے گا، یہ فرما کر حضورؐ نے اپنی انگلیوں کو جوڑ کر بتایا۔

من عال ثلٰث بنات او مثلھن من الا خوات فا دّ بھن و رحمھن حتّٰی یغیْھن اللہ اوجب اللہ لہ الجنّۃ۔ فقال رجل یا رسول اللہ او اثنتین ۹ قال او اثنتین حتّی لو قالو او واحدۃ لقال واحدۃ۔ (شرح السّنۃ)

جس شخص نے تین بیٹیوں ، یا بہنوں کو پرورش کیا، ان کو اچھا ادب سکھایا اور ان سے شفقت کا برتاؤ کیا یہاں تک کہ وہ اس کی مدد کی محتاج نہ رہیں تو اللہ اس کے لیے جنت واجب کردیگا۔ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ اور دو ۔حضورؐ نے فرمایا اور دو بھی۔ حدیث کے راوی ابن عباس کہتے ہیں کہ اگر لوگ اس وقت ایک کے متعلق پوچھتے تو حضورؐ اس کے بارے میں بھی یہی فرماتے۔

من کانت لہ انثٰی فلم یئد ھا ولم یھنھا ولم یؤثر ولدہ علیھا ادخلہ اللہ الجِنّۃ۔ (ابو داؤد)

جس کے ہاں لڑکی ہو اور وہ اسے زندہ دفن نہ کرے، نہ ذلیل کر کے رکھے، نہ بیٹے کو اُس پر ترجیح دے اللہ اسے جنّت میں داخل کرے گا۔

من کان لہ ثلاث بنات و صبر علیھنّ وکسا ھُن من جِدَتِہٖ کن لہ حِجاَ بًا مّن النار (بخاری فی الادب المفرد۔ ابن ماجہ)

جس کے ہاں تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے اور اپنی وسعت کے مطابق ان کو اچھے کپڑے پہنائے وہ اس کے لیے جہنم کی آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنیں گی۔

ما من مسْلم تد رکہ ابنتان فیحسن صحبتھما الا اد خلتا ہ الجنّۃ۔ (بخاری، ادب المفرد)

جس مسلمان کے ہاں دو بیٹیاں ہوں اور وہ ان کو اچھی طرح رکھے وہ اسے جنت میں پہنچائیں گی۔

انّ النّبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لسُر ا قۃ بن جُعْشم الا اد لک علی اعظم الصدقۃ او من اعظم الصد قۃ قال بلیٰ یا رسول اللہ قال ابنتک المردودۃ الیک لیس لھا کا سب غیرک۔ (ابن ماجہ۔ بخاری فی الادب المفرد)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سُراقہ بن جُعْشم سے فرمایا میں تمہیں بتاؤں کہ سب سے بڑا صدقہ (یا فرمایابڑے صدقوں میں سے ایک) کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا ضرور بتائیے یا رسول اللہ۔ فرمایا تیری وہ بیٹی جو (طلاق پا کر یا بیوہ ہو کر) تیری طرف پلٹ آئے اور تیرے سوا کوئی اس کے لیے کمانے والا نہ ہو۔

یہی وہ تعلیم ہے جس نے لڑکیوں کے متعلق لوگوں کا نقطئہ نظر صرف عرب ہی میں نہیں بلکہ دنیا کی اُن تمام قوموں میں بد ل دیا جو اسلام کی نعمت سے فیض یاب ہوتی چلی گئیں۔

source ↗

ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

p. 422

تمہیدی کلمات

سورۃ التکویر اپنے مضمون اور اسلوب کے اعتبار سے اپنے بعد والی تینوں سورتوں سے گہری مشابہت رکھتی ہے۔ اس مشابہت کی وجہ سے یہ چاروں سورتیں (سورۃ التکویر‘ سورۃ الانفطار‘ سورۃ المطففین اور سورۃ الانشقاق) ایک ضمنی گروپ کی حیثیت سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ البتہ جوڑوں کے نظم کے حوالے سے سورۃ التکویر کا تعلق سورۃ الانفطار سے ہے ‘جبکہ سورۃ المطففین اپنے بعد والی سورت یعنی سورۃ الانشقاق کے ساتھ مل کر جوڑا بناتی ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت ۱ {اِذَا الشَّمۡسُ کُوِّرَتۡ ۪ۙ﴿۱﴾} ’’جب سورج لپیٹ لیاجائے گا۔‘‘

آیت۲ {وَ اِذَا النُّجُوۡمُ انۡکَدَرَتۡ ۪ۙ﴿۲﴾} ’’اور جب ستارے ماند پڑ جائیں گے۔‘‘

آیت ۳ {وَ اِذَا الۡجِبَالُ سُیِّرَتۡ ۪ۙ﴿۳﴾} ’’اور جب پہاڑ چلادیے جائیں گے۔‘‘

آیت۴ {وَ اِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ ۪ۙ﴿۴﴾} ’’اور جب گابھن اونٹنیاں چھٹی پھریں گی۔‘‘

العِشار سے دس مہینوں کے حمل والی اونٹنیاں مراد ہیں‘ یعنی ایسی اونٹنیاں جن کے وضع حمل کا وقت بہت

source ↗

p. 423

قریب ہو۔ عربوں کے ہاں ایسی اونٹنی بہت قیمتی سمجھی جاتی تھی اور اس لحاظ سے وہ لوگ اس کی خصوصی حفاظت اور خدمت کرتے تھے ۔ آیت میں اس حوالے سے قیامت کی ہولناک کیفیت کی تصویر دکھائی گئی ہے کہ جب قیامت برپا ہو گی تو بہت قیمتی اونٹنیاں بھی لاوارث ہو جائیں گی‘ انہیں کوئی سنبھالنے والا نہیں ہو گا۔ ظاہر ہے اُس وقت جبکہ خود عورتوں کو اپنے حمل کی کوئی فکر نہیں ہو گی تو اونٹنیوں کی کسے ہوش ہو گی۔

آیت ۵ {وَ اِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡ ۪ۙ﴿۵﴾} ’’اور جب وحشی جانور جمع کر دیے جائیں گے۔‘‘

عام طور پر جنگلی جانور ایک دوسرے سے دور بھاگتے ہیں ‘لیکن اس دن خوف کے مارے ان کی وحشت بھی جاتی رہے گی اور مختلف اقسام کے جانور بھی اکٹھے ہوجائیں گے۔

آیت ۶ {وَ اِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ ۪ۙ﴿۶﴾} ’’اور جب سمندر دہکا دیے جائیں گے۔‘‘

اگلی سورت یعنی سورۃ الانفطار میں سمندروں کے پھاڑے جانے {وَ اِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ﴿ۙ۳﴾} کا ذکر ہے۔ان دونوں آیات پر غور کریں تو یوں لگتا ہے کہ جب زمین کو کھینچ کر پھیلایا جائے گا {وَ اِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡ ۙ﴿۳﴾} (الانشقاق) تو اس کی اندرونی تپش اوپری سطح پر آ جائے گی۔ چنانچہ دہکتے ہوئے لاوے کے عین اوپر سمندراُبل رہے ہوں گے اور اس طرح سمندروں کا پانی بخارات بن کر ہوا میں تحلیل ہو جائے گا۔ واللہ اعلم!

آیت ۷ {وَ اِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡ ۪ۙ﴿۷﴾} ’’اور جب جانوں کے جوڑ ملائے جائیں گے۔‘‘

یعنی پوری نسل انسانی کے مختلف افرادکی گروہ بندی کر دی جائے گی۔ یہ گروہ بندی لوگوں کے اعمال اور انجام کے حوالے سے ہو گی جیسے سورۃ النمل ‘آیت ۸۳ اور سورۂ حٰمٓ السجدۃ‘آیت ۱۹ میں اہل جہنم کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیے جانے کاذکر آیا ہے ۔اس آیت کا مفہوم یہ بھی لیا گیا ہے کہ جب جانیں جسموں کے ساتھ جوڑ دی جائیں گی۔

آیت ۸ {وَ اِذَا الۡمَوۡءٗدَۃُ سُئِلَتۡ ۪ۙ﴿۸﴾} ’’اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔‘‘

آیت ۹ {بِاَیِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ ۚ﴿۹﴾} ’’کہ وہ کس گناہ کی پاداش میں قتل کی گئی تھی؟‘‘

یہ تذکیر و انذار کا بہت لطیف انداز ہے۔

آیت ۱۰ {وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿۪ۙ۱۰﴾} ’’اور جب اعمال نامے کھول دیے جائیں گے۔‘‘

آیت۱ ۱ {وَ اِذَا السَّمَآءُ کُشِطَتۡ ﴿۪ۙ۱۱﴾} ’’اور جب آسمان کی کھال اُتار لی جائے گی۔‘‘

یعنی آسمان پر سے پردہ اُٹھادیا جائے گا اور اس کے وہ سب رموز اور مناظر جو انسانوں کی نظروں سے پوشیدہ تھے ان پرظاہر ہو جائیں گے۔اس سے یہ مفہوم بھی نکلتا ہے کہ آسمان اس دن کھال اُترے ہوئے کسی جانور کے جسم کی طرح سرخ نظر آئے گا ‘جیسا کہ سورۃ الرحمن کی اس آیت میں بھی بتایاگیا ہے : {فَاِذَا انۡشَقَّتِ السَّمَآءُ فَکَانَتۡ وَرۡدَۃً کَالدِّہَانِ ﴿ۚ۳۷﴾} ’’پھرجب آسمان پھٹ جائے گا اور ہو جائے گا گلابی‘ تیل کی تلچھٹ جیسا۔‘‘

آیت ۱۲ {وَ اِذَا الۡجَحِیۡمُ سُعِّرَتۡ ﴿۪ۙ۱۲﴾} ’’اور جب جہنم دہکائی جائے گی۔‘‘

آیت ۱۳ {وَ اِذَا الۡجَنَّۃُ اُزۡلِفَتۡ ﴿۪ۙ۱۳﴾} ’’اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی۔‘‘

source ↗

p. 424

ان تیرہ آیات میں قیامت کے دن کی مختلف کیفیات کا ذکرکرنے کے بعد جو اہم اور اصل بات بتانا مقصود ہے وہ یہ ہے :

آیت ۱۴ {عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡ ﴿ؕ۱۴﴾} ’’(اُس دن) ہر جان جان لے گی کہ اس نے کیا کچھ حاضر کیا ہے۔‘‘

یعنی ہر انسان کے تمام اعمال کی پوری تفصیل اس کے سامنے آجائے گی۔

آیت ۱۵‘۱۶ {فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالۡخُنَّسِ ﴿ۙ۱۵﴾الۡجَوَارِ الۡکُنَّسِ ﴿ۙ۱۶﴾} ’’تو نہیں! میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے‘ چلنے والے اور چھپ جانے والے ستاروں کی۔‘‘

یعنی ایسے ستارے جو سیدھا چلتے چلتے پھر پیچھے ہٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔ان آیات کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا شبیر احمد عثمانی ؒلکھتے ہیں:

’’کئی سیاروں (مثلاً زحل‘ مشتری‘ مریخ‘ زہرہ‘ عطارد) کی چال اس ڈھب سے ہے کہ کبھی مغرب سے مشرق کو چلیں‘ یہ سیدھی راہ ہوئی ‘ کبھی ٹھٹک کر اُلٹے پھریں اور کبھی سورج کے پاس آکر کتنے دنوں تک غائب رہیں۔‘‘

بہرحال یہ آیات آج کے ماہرین فلکیات کو دعوتِ تحقیق دے رہی ہیں کہ وہ جدید معلومات کی روشنی میں ان الفاظ (الْخُنَّس اور الْجَوَارِ الْکُنَّس) کے لغوی معانی کے ساتھ ستاروں کی دنیا کے رموز و حقائق کی مطابقت ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔

آیت ۱۷ {وَ الَّیۡلِ اِذَا عَسۡعَسَ ﴿ۙ۱۷﴾} ’’قسم ہے رات کی جب وہ روانہ ہونے لگے۔‘‘

یہ آیت اور سورۃ المدثر کی یہ آیت باہم مشابہ اور ہم معنی ہیں: {وَ الَّیۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَ ﴿ۙ۳۳﴾} ’’اور قسم ہے رات کی جب کہ وہ پیٹھ موڑے۔‘‘

آیت ۱۸ {وَ الصُّبۡحِ اِذَا تَنَفَّسَ ﴿ۙ۱۸﴾} ’’اور صبح کی جب وہ سانس لے۔‘‘

یعنی صبح صادق کا وہ وقت جب رات کے سناٹے میں سے زندگی انگڑائی لیتی ہوئی آہستہ آہستہ بیدار ہوتی ہے۔

آیت ۱۹ {اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۙ۱۹﴾} ’’یقینا یہ (قرآن) ایک بہت باعزت پیغامبر کا قول ہے۔‘‘

یہاں ’’رَسُوْلٍ کَرِیْم‘‘ سے مراد حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں۔ یہ آیت قبل ازیں سورۃ الحاقہ میں بھی (بطور آیت ۴۰) آ چکی ہے اور وہاں ’’رَسُوْلٍ کَرِیْم‘‘ سے مراد محمد رسول اللہﷺ ہیں۔سورۃ الحج (آیت ۷۵) میں فرمایا گیا ہے : {اَللّٰہُ یَصۡطَفِیۡ مِنَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ ؕ } ’’اللہ ُچن لیتا ہے اپنے پیغامبر فرشتوں میں سے بھی اور انسانوں میں سے بھی‘‘۔چنانچہ فرشتوں میں سے اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو ُچنا اور انسانوں میں سے حضرت محمدﷺ کو اور یوں ان دو ہستیوں کے ذریعے سے ’’رسالت‘‘ کا سلسلہ تکمیل پذیر ہوا۔ زیر مطالعہ آیات میں رسولِ کریم بشر(محمد ٌرسول اللہﷺ) اور رسولِ کریم ملک (حضرت جبرائیل علیہ السلام ) کی ملاقات کا ذکر بھی آ رہا ہے کہ رسالت کی ان دو کڑیوں کے ملنے کا ثبوت فراہم ہو جائے۔یہ مضمون اس سے پہلے

source ↗

p. 425

سورۃ النجم میں بھی آ چکا ہے۔

آیت ۲۰ {ذِیۡ قُوَّۃٍ عِنۡدَ ذِی الۡعَرۡشِ مَکِیۡنٍ ﴿ۙ۲۰﴾} ’’جو (جبرائیل) بہت قوت والا ہے ‘صاحب ِعرش کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔‘‘

یعنی وہ اللہ تعالیٰ کے خاص مقربین میں سے ہیں۔

آیت ۲۱ {مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیۡنٍ ﴿ؕ۲۱﴾} ’’جس کی اطاعت کی جاتی ہے اور وہ امانت دار بھی ہے۔‘‘

حضرت جبرائیل علیہ السلام تمام فرشتوں کے سردار ہیں ۔اس لحاظ سے آپؑ تمام فرشتوں کے مطاع ہیں یعنی تمام فرشتے آپؑ کی اطاعت کرتے ہیں۔ اور آپ ؑامانت دار ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا پیغام جوں کا توں انبیاء و رسل علیہم السلام تک پہنچاتے رہے ہیں۔

آیت۲۲ {وَ مَا صَاحِبُکُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ ﴿ۚ۲۲﴾} ’’اور تمہارے یہ ساتھی (محمدﷺ) کوئی مجنون نہیں ہیں۔‘‘

زیر مطالعہ آیات سورۃ النجم کی ابتدائی آیات کے ساتھ خصوصی مناسبت اور مشابہت رکھتی ہیں۔ وہاں بھی اس مضمون کا آغاز ستارے کی قسم (وَالنَّجْم) سے ہوا ہے اور یہاں بھی اس موضوع پر بات شروع کرنے سے پہلے آیات ۱۵ اور ۱۶میں ستاروں کی قسمیں کھائی گئی ہیں۔ وہاں صَاحِبُکُمْ سے بات شروع ہوکر حضرت جبرائیل ؑ کے ذکر تک آئی ہے‘ جبکہ یہاں حضرت جبرائیل ؑکا ذکر پہلے اور صَاحِبُکُمْ کا بیان بعد میں آیا ہے۔ وہاں حضرت جبرائیل ؑکا ذکر شَدِیْدُ الْقُوٰی کے لقب سے ہوا ہے جبکہ یہاں انؑ کی شان میں ذِیْ قُوَّۃٍ کے الفاظ آئے ہیں۔

آیت۲۳ {وَ لَقَدۡ رَاٰہُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِیۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾} ’’اور انہوں نے دیکھا ہے اس کو کھلے اُفق پر۔‘‘

یعنی ہمارے نبی(ﷺ) نے جبریل ؑکو کھلے اور روشن اُفق پر دیکھا ہے‘ اس میں کوئی اشتباہ نہیں ہے۔ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْن کے لیے سورۃ النجم میں ’بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰی‘ (آیت ۷) کی ترکیب آئی ہے۔

آیت ۲۴ {وَ مَا ہُوَ عَلَی الۡغَیۡبِ بِضَنِیۡنٍ ﴿ۚ۲۴﴾} ’’اور وہ غیب کے معاملے میں حریص یا بخیل نہیں ہیں۔‘‘

’ضَنِیْن‘ کا ترجمہ حریص بھی کیا گیا ہے اور بخیل بھی۔ دراصل بخل اور حرص دونوں لازم و ملزوم ہیں اور ایک ہی مفہوم کے دو پہلوئوں کو واضح کرتے ہیں۔ حریص کے معنی میں آیت کا مفہوم یہ ہو گا کہ ہمارے نبی (ﷺ) کی پوری زندگی تم لوگوں کے سامنے ہے۔ کیا انہوںؐ نے کاہنوں اور نجومیوں کے ساتھ کبھی دوستی رکھی ہے؟ یا غیب کی خبریں معلوم کرنے کے لیے کیا انہوںؐ نے کبھی ریاضتیں وغیرہ کرنے کی کوشش کی ہے ؟ ظاہر ہے انؐ کی زندگی میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ چنانچہ تم لوگ یہ نہیں کہہ سکتے ہوکہ وہ غیب کی خبروں کے معاملے میں شروع ہی سے ’’حریص‘‘ تھے۔ اسی طرح وہؐ اس بارے میں بخیل بھی نہیں ہیں اور اس حقیقت کے بھی تم خود گواہ ہو۔ انہیںؐ غیب کی جو خبریں معلوم ہوتی ہیں وہ تم لوگوں کو بتاتے ہیں۔ کیا کاہن اور نجومی بھی غیب کی خبریں اسی طرح کھلے عام لوگوں کو بتاتے ہیں؟کسی کاہن کے پاس تو غیب کا علم ہوتا ہی نہیں اور جو کسی قیاس آرائی یا ظن و تخمین کی بنا پر وہ کچھ جانتا ہے اس پر وہ اپنا کاروبار چمکاتا ہے۔گویا ’’ہلدی کی گانٹھ‘‘ مل جانے پر وہ پنساری بن کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی ایک ایک بات کے عوض منہ مانگے نذرانے وصول کرتا ہے۔ اس کے برعکس ہمارے رسول(ﷺ)نے اگر

source ↗

p. 426

فرشتے کو دیکھا ہے تو انہوںؐ نے سرعام تم لوگوں کو بتا دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں غیب کا جو علم دیا جا رہا ہے وہؐمن وعن تم لوگوں کو بتاتے ہیں اور اس معاملے میں بخل سے کام نہیں لیتے۔ (۱)

آیت ۲۵ {وَ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَیۡطٰنٍ رَّجِیۡمٍ ﴿ۙ۲۵﴾} ’’اور یہ کسی شیطانِ مردودکا قول نہیں ہے۔‘‘

شیاطین جن چونکہ غیب کے نام پر جھوٹی سچی خبریں کاہنوں تک پہنچاتے رہتے تھے اس لیے یہاں اس امکان کی بھی تردید کر دی گئی ہے۔ یعنی تم لوگ یہ مت سمجھو کہ جنوں میں سے کسی شیطان نے انہیںؐ کوئی پٹی ّپڑھا دی ہے (معاذ اللہ)۔ یہی مضمون سورۃ الحاقہ میں زیادہ وضاحت اور زیادہ ُپرزور انداز میں یوں بیان ہوا ہے: {فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۸﴾وَ مَا لَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾} ’’میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جو تم دیکھتے ہو اور ان کی بھی جو تم نہیں دیکھتے ہو‘‘۔ (یہاں پر مَا تُبْصِرُوْنَ سے شاعری وغیرہ مراد ہے ‘اس لیے کہ شاعر لوگ اپنی سوچ اور فکر سے شعر کہتے ہیں‘ جبکہ مَا لَا تُبْصِرُوْنَ کے الفاظ میں شیاطین جن کی خبروں کی طرف اشارہ ہے جو وہ کاہنوں تک پہنچاتے تھے)۔ {اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۚۙ۴۰﴾وَّ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾وَ لَا بِقَوۡلِ کَاہِنٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾} ’’یہ قول ہے رسولِ کریم کا۔اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے ۔کم ہی ہے جو تم یقین کرتے ہو ۔اور نہ ہی یہ کسی کاہن کا کلام ہے ۔کم ہی ہے جو تم غور کرتے ہو۔‘‘

آیت۲۶ {فَاَیۡنَ تَذۡہَبُوۡنَ ﴿ؕ۲۶﴾} ’’تو تم کدھر چلے جا رہے ہو؟‘‘

تمہاری بھلائی اور کامیابی تو اس میں تھی کہ تم لوگ ہمارے رسول (ﷺ) پر ایمان لاتے اور انؐ کی طرف جو وحی آ رہی ہے اس کے نور سے اپنے دلوں کو منور کرتے ‘لیکن تم لوگوں نے اس کے بجائے انؐ کی تکذیب اور مخالفت کی روش اپنا رکھی ہے۔ تم لوگ کبھی سنجیدگی سے غور تو کرو کہ اللہ کے کلام سے منہ موڑ کر تم لوگ کس طرف جارہے ہو۔

آیت ۲۷ {اِنۡ ہُوَ اِلَّا ذِکۡرٌ لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۲۷﴾} ’’نہیں ہے یہ مگر تمام جہان والوں کے لیے ایک یاد دہانی۔‘‘

قرآن مجید اس مفہوم میں ذکر یعنی یاد دہانی ہے کہ یہ انسان کی فطرت میں پہلے سے موجود حقائق کی یاد تازہ کرتا ہے۔ دراصل انسان فطری طور پر اللہ تعالیٰ کی ذات اور توحید کے تصور سے آشنا ہے‘ مگر دنیا میں رہتے ہوئے اگر انسان کی فطرت پر غفلت کے پردے پڑ جائیں تو وہ اللہ تعالیٰ کو بھول جاتا ہے۔ سورۃ الحشر کی آیت۱۹ میں اس حوالے سے ہم اللہ تعالیٰ کا یہ حکم پڑھ چکے ہیں: {وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ نَسُوا اللّٰہَ فَاَنۡسٰہُمۡ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ } کہ اے اہل ایمان! تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے انہیں اپنے آپ سے ہی غافل کر دیا۔بہرحال اس غفلت کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایمان باللہ سے متعلق وہ حقائق جو ہر انسان کی فطرت

(۱) اس آیت پر مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ علیہ کاتفسیری حاشیہ ملاحظہ ہو: ’’یعنی یہ پیغمبر ہر قسم کے غیوب کی خبر دیتا ہے‘ ماضی سے متعلق ہوں یا مستقبل سے‘ یا اللہ کے اسماء و صفات سے یا احکامِ شرعیہ سے یا مذاہب کی حقیقت و بطلان سے یا جنت و دوزخ کے احوال سے یا واقعات بعد الموت سے‘ اور ان چیزوں کے بتلانے میں ذرا بخل نہیں کرتا نہ اجرت مانگتا ہے۔‘‘

source ↗

p. 427

میں مضمر ہیں پس ِپردہ چلے جاتے ہیں۔ چنانچہ قرآنی تعلیمات انسانی فطرت میں موجود ان تمام حقائق کو خفتہ (dormant) حالت سے نکال کر پھر سے فعال (active) کرنے میں اس کی مدد کرتی ہیں۔

آیت ۲۸ {لِمَنۡ شَآءَ مِنۡکُمۡ اَنۡ یَّسۡتَقِیۡمَ ﴿ؕ۲۸﴾} ’’ہر اُس شخص کے لیے جو تم میں سے سیدھے راستے پر چلنا چاہے۔‘‘

یعنی قرآن ہر اس شخص کے لیے یاد دہانی ہے جو ہدایت کا طالب ہو اور پورے خلوص سے چاہتا ہو کہ وہ گمراہی سے نکل کر ہدایت کے راستے پر آ جائے۔

آیت۲۹ {وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾} ’’اور تمہارے چاہے بھی کچھ نہیں ہوسکتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔‘‘

یہ مضمون قرآن میں بہت تکرار کے ساتھ آیا ہے ‘یعنی کسی انسان کو ہدایت تبھی ملے گی جب وہ خود بھی اس کے لیے ارادہ کرے اور پھر اللہ بھی اسے ہدایت دینا چاہے۔ ظاہر ہے ہر کام اللہ ہی کے اذن اور اسی کی توفیق سے ہوتا ہے ۔لیکن ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ انسان کی اپنی خواہش اور طلب کا شامل ہونا بہت ضروری ہے‘کیونکہ اللہ تعالیٰ زبردستی کسی پر ہدایت مسلط نہیں کرتا۔ اگر ایسا ہو تو پھر سزا اور جزا کا سارا فلسفہ ہی غلط ہو جاتا ہے۔

source ↗

and 14 more in the library

Dr Israr Ahmed · in his lectures

Dora Tarjuma Quran 1998 · 114-Surah At-Takwir Ayat 1 to Ayat 29 [114 of 148] · 1999 — 02:35 81:9-10

found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds

excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers

← for what sin

ask the library

ask in English or Urdu. the library holds the works of Mawdudi, Dr Israr Ahmed, Iqbal and Shah Waliullah; answers come only from those works, and every one names its sources.

the library’s questions open soon.

until then, the book itself: the contents, the threads, and about.