al-Wāqi'ah · 56where the stars fall · library

al-Wāqi'ah, 56:75–76

۞فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ

وَإِنَّهُۥ لَقَسَمࣱ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ

Mawdudi · Towards Understanding the Qur’an

56:75

No! [36] I swear by the positions of the stars –

source ↗

56:76

and this is indeed a mighty oath, if only you knew –

source ↗

note 36 on 56:75

That is, the truth is not what you seem to think it is. Here, the use of the word la (nay) before swearing an oath by the Quran’s being Allah’s revelation by itself shows that the oath has been sworn to refute certain objections that the disbelievers were raising with regard to the Quran.

source ↗

مودودی · تفہیم القرآن

56:75

[36] پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی،

source ↗

56:76

اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے ،

source ↗

ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

p. 109

آیت ۷۱ {اَفَرَءَیۡتُمُ النَّارَ الَّتِیۡ تُوۡرُوۡنَ ﴿ؕ۷۱﴾} ’’کبھی تم نے سوچا کہ وہ آگ جو تم جلاتے ہو؟‘‘

آیت ۷۲ {ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَہَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔوۡنَ ﴿۷۲﴾} ’’کیا اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے ‘ یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟‘‘

بَلْ اَنْتَ یَارَبِّ! نوٹ کیجیے پے درپے سوالات کا یہ تیکھا اسلوب پورے قرآن میں اور کہیں نہیں ہے۔

آیت ۷۳ {نَحۡنُ جَعَلۡنٰہَا تَذۡکِرَۃً وَّ مَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِیۡنَ ﴿ۚ۷۳﴾} ’’ہم نے بنا دیا اس کو ایک نشانی یاد دلانے کو اور ایک بہت فائدہ مند چیز صحرا کے مسافروں کے لیے ۔‘‘

جیسا کہ سورۂ یٰسین کی آیت ۸۰ کے ضمن میں بھی وضاحت کی جا چکی ہے ‘ بعض صحراؤں میں ایسے درخت پائے جاتے ہیں جن کی سبز گیلی شاخوں کو آپس میں رگڑنے سے آگ پیدا ہوتی ہے۔ یہاں پر شَجَرَتَہَآ سے وہ مخصوص درخت بھی مراد ہے اور عام درخت بھی۔کیونکہ درختوں کی لکڑی آگ جلانے کا ایک بہت بڑاذریعہ ہے۔ اور یہ درخت ظاہر ہے اللہ نے پیدا کیے ہیں اور اسی نے ان میں جلنے کی خصوصیت رکھی ہے۔

آیت ۷۴ {فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪ؓ۷۴﴾} ’’پس تم تسبیح بیان کرو اپنے ربّ کے نام کی جو بہت عظمت والا ہے ۔‘‘

اب اگلی آیات میں قرآن کی عظمت کا بیان ہے۔ ان آیات کے مطالعہ سے پہلے عظمت قرآن کے حوالے سے سورۃ الرحمن کے آغاز کی یہ عظیم آیات بھی ذہن میں تازہ کر لیجیے: {اَلرَّحۡمٰنُ ۙ﴿۱﴾عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَ ؕ﴿۲﴾خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ ۙ﴿۳﴾عَلَّمَہُ الۡبَیَانَ ﴿۴﴾} ۔قرآن کی عظمت کے اس بیان کے بین السطور میں یہ پیغام بھی مضمر ہے کہ انسانوں پر اس عظیم کتاب کا حق ادا کرنا لازم ہے۔ اس حوالے سے حضورﷺ کا یہ فرمان بھی ہم ان آیات کے ضمن میں پڑھ آئے ہیں : ((خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ)) کہ تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جوخود قرآن سیکھتے اور دوسروں کوسکھاتے ہیں۔ان دونوں سورتوں کے مضامین چونکہ عکسی ترتیب سے بیان ہوئے ہیں ‘اس لیے عظمت قرآن کا وہ مضمون جو سورۃ الرحمن کے آغاز میں آیا تھا ‘اس سورت کے آخر میں آ رہا ہے اور سورۃ الرحمن کی مذکورہ چار آیات کے مقابلے میں یہاں اس موضوع پر آٹھ آیات آئی ہیں۔

آیات ۷۵ تا ۸۲

آیت ۷۵ {فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِ ﴿ۙ۷۵﴾} ’’پس نہیں! قسم ہے مجھے ان مقامات کی جہاں ستارے

source ↗

p. 99

آیت ۱ {اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَۃُ ۙ﴿۱﴾} ’’جب وہ ہونے والا واقعہ رونما ہو جائے گا۔‘‘

اس آیت کا ترجمہ یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ ’’جب وہ وقوع پذیرہونے والی وقوع پذیر ہوجائے گی‘‘۔ یعنی جس قیامت کی خبر تم لوگوں کو دی جا رہی ہے جب وہ آ جائے گی۔

آیت۲ {لَیۡسَ لِوَقۡعَتِہَا کَاذِبَۃٌ ۘ﴿۲﴾} ’’(اور جان لو) اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے ۔‘‘

یعنی وہ ہر صورت وقوع پذیر ہو کر رہے گی ۔

آیت ۳ {خَافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ ۙ﴿۳﴾} ’’وہ پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی۔‘‘

بہت سے ایسے لوگ جو دنیا میں بہت بلند مقام و مناصب کے مالک تھے‘ قیامت انہیں ذلیل و رسوا کر دے گی۔ اس کے برعکس کئی فقراء ومساکین جن کا دنیا میں کوئی ُپرسانِ حال نہیں تھا ‘اس دن بہت بلند مقامات پر فائز نظر آئیں گے۔اُس دن حضرت ابوہریرہ‘ حضرت ابودرداء‘ حضرت ابوذر غفاری اور دوسرے فقراء صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو ایسے اعلیٰ مراتب عطا ہوں گے جن کے بارے میں آج ہم لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

آیت۴ {اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ﴿۴﴾} ’’جب زمین ہلا ڈالی جائے گی جیسے کہ زلزلہ آتا ہے۔‘‘

آیت ۵ {وَّ بُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۙ﴿۵﴾} ’’اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے۔‘‘

آیت ۶ {فَکَانَتۡ ہَبَآءً مُّنۡۢبَثًّا ۙ﴿۶﴾} ’’پس وہ ہو جائیں گے اُڑتا ہوا غبار۔‘‘

آیت ۷ {وَّ کُنۡتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰثَۃً ؕ﴿۷﴾} ’’اور تم تین گروہوں میں منقسم ہو جاؤ گے۔‘‘

ان تین گروہوں کا ذکر بالواسطہ طور پر سورۃ الرحمن میں دو جنتوں کے حوالے سے ہوا ہے۔ یعنی اہل جہنم‘ نچلے درجے کی جنت کے مستحق اور اونچے درجے کی جنت کے باسی۔

آیت ۸ {فَاَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ۬ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ؕ﴿۸﴾} ’’تو جو داہنے والے ہوں گے‘ کیا خوب ہوں گے وہ داہنے والے!‘‘

داہنے والوں کی خوش نصیبی کا کیاکہناہو گا --- یا تم لوگوں کو کیا معلوم کہ وہ داہنے والے لوگ کون ہوں گے‘ ان کی کیا شان ہو گی اور وہ کس کیفیت میں ہوں گے۔ مَیْمَنَۃ ’’یمین‘‘ سے بھی ہو سکتا ہے جس کے معنی سیدھے ہاتھ کے ہیں‘ اور ’’یُمن‘‘ سے بھی ہو سکتا ہے جس کے معنی برکت اور خوش نصیبی کے ہیں۔اس اعتبار سے اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃ کاترجمہ مبارک لوگ یا خوش نصیب اور نیک بخت لوگ بھی ہو سکتا ہے۔

آیت ۹ {وَ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔمَۃِ ۬ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔمَۃِ ؕ﴿۹﴾} ’’اور جو بائیں والے ہوں گے‘ تو کیا حال ہو گا بائیں والوں کا!‘‘

مَشْئَمَۃ ’’شئوم‘‘ سے ہے‘ جس کے معنی بدنصیبی اور نحوست کے ہیں۔ عربوں کے ہاں جس طرح داہنی جانب خوش قسمتی اور برکت کی علامت سمجھی جاتی تھی اسی طرح بائیں جانب کو منحوس خیال کیا جاتا تھا۔ اس وجہ سے ان دونوں مادوں میں مستقل طور پر برکت اور نحوست کے معنی بھی شامل ہو گئے ہیں۔ چنانچہ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَۃ

source ↗

p. 100

کا دوسرا ترجمہ بدقسمت ‘بدبخت اور برے لوگ بھی کیا گیا ہے۔اردو لفظ ’’شوم‘‘ (شومئی قسمت وغیرہ) بھی اسی سے مشتق ہے۔ بہرحال دوسرا گروہ ان لوگوں پر مشتمل ہو گا جو دربارِ الٰہی میں بائیں جانب کھڑے کر دیے جائیں گے اور بہت برے انجام سے دوچار ہوں گے۔

آیت ۱۰ {وَ السّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَ ﴿ۚۙ۱۰﴾} ’’اور آگے نکل جانے والے تو ہیں ہی آگے نکل جانے والے۔‘‘

آیت۱ ۱ {اُولٰٓئِکَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ ﴿ۚ۱۱﴾} ’’وہی توبہت مقرب ہوں گے۔‘‘

یعنی تیسرا گروہ مقربین بارگاہ پر مشتمل ہو گا۔ اللہ تعالیٰ انسان کو اپنے قرب سے نوازنا چاہتا ہے اور اس کے لیے قرآن میں جابجا ترغیبی انداز اختیار کیا گیا ہے۔ سورۃ المائدۃ میں تو امر کے صیغے میں فرمایا گیا: {وَ ابۡتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الۡوَسِیۡلَۃَ وَ جَاہِدُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِہٖ } (آیت ۳۵) کہ تم اس کا قرب تلاش کرو اور اس کے لیے اس کی راہ میں جہاد کرو۔ظاہر ہے جو کوئی اللہ کی راہ میں جان و مال کے ساتھ جہاد کے لیے نکلے گا اللہ تعالیٰ اسے ضرور اپنے مقربین میں شامل فرمائیں گے۔

آیت ۱۲ {فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۱۲﴾} ’’یہ نعمتوں والے باغات میں ہوں گے۔‘‘

آیت ۱۳ {ثُلَّۃٌ مِّنَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ۙ۱۳﴾} ’’یہ بڑی تعداد میں ہوں گے پہلوں میں سے۔‘‘

آیت ۱۴ {وَ قَلِیۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ؕ۱۴﴾} ’’اور تھوڑے ہوں گے پچھلوں میں سے۔‘‘

بعض مفسرین کے نزدیک یہاں اَوَّلِیْن سے پہلی اُمتیں اور آخَرِین سے یہ اُمت مراد ہے ۔لیکن اگر اس مفہوم کو درست سمجھا جائے تو اس سے الٹا یہ ثابت ہو گا کہ پہلی اُمتیں اس اُمت کے مقابلے میں بہتر اور افضل تھیں۔ اس لیے زیادہ صحیح یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس فقرے کو ہر اُمت کے اولین اور آخرین سے متعلق سمجھا جائے۔ یعنی ہر اُمت کے اَوَّلِیْن (ہر نبی کے ابتدائی پیروکاروں)میں سے مقربین کی تعداد زیادہ ہو گی‘ جبکہ ہر اُمت کے آخِرِیْنَ میں سے بہت کم لوگ اس درجے تک پہنچ پائیں گے۔ اور یہی معاملہ اس اُمت کا بھی ہے۔ حضورﷺ کا فرمان ہے : ((اِنَّ خَیْرَکُمْ قَرْنِیْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ)) (۱) یعنی اس اُمت کا بہترین زمانہ حضورﷺ کا زمانہ تھا ۔ا س دور کے لوگ کثیر تعداد میں مقربین بارگاہ کے درجے تک پہنچے‘کیونکہ جس قدر قربانیاں ان لوگوں نے دیں پچھلے زمانہ کے لوگوں نے نہیں دیں۔ تاہم یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گا۔یعنی ہر دور میں لوگ صدیقین کے مقام تک بھی پہنچیں گے اور شہادتِ عظمیٰ کا درجہ بھی حاصل کریں گے ‘لیکن ان کی تعداد بہت کم ہوگی‘ جبکہ زیادہ تر مؤمنین ’’صالحین‘‘ کے درجے تک پہنچ پائیں گے۔ جیسا کہ سورۃ التوبہ کی اس آیت سے واضح ہے : {وَ السّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ مِنَ الۡمُہٰجِرِیۡنَ وَ الۡاَنۡصَارِ وَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُمۡ بِاِحۡسَانٍ ۙ…} (آیت ۱۰۰) ’’اور پہلے پہل سبقت کرنے والے مہاجرین اور

(۱) صحیح البخاری‘ کتاب المناقب‘ باب فضائل اصحاب النبیﷺ ۔ ومتعدد مقامات‘ح:۶۴۲۸‘ ۶۶۹۵۔ وصحیح مسلم ‘کتاب فضائل الصحابۃ‘ باب فضل الصحابۃ ثم الذین یلونھم ثم الذین یلونھم‘ ح:۲۵۳۵۔ واللفظ لہ۔

source ↗

p. 101

انصار میں سے ‘اور وہ جنہوں نے اُن کی پیروی کی احسان کے ساتھ…‘‘یعنی ’’سابقون الاولون‘‘ تو آگے نکل جانے والے ہوں گے جبکہ کچھ لوگ اسی راستے پر ان کے پیچھے آنے والے بھی ہوں گے ۔یہ عام مؤمنین صالحین ہوں گے جنہیں آیات زیر مطالعہ میں اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ اور اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ کے القاب سے نوازا گیا ہے۔ چنانچہ ہر اُمت کے پہلے دور کے اہل ایمان میں سے نسبتاً زیادہ لوگ ’’مقربین‘‘ ہونے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ بعد کے ادوار میں بہت کم لوگ اس درجہ تک پہنچ پائیں گے۔ جیسے آج حضورﷺ کی امت کی تعداد ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ ہے لیکن ان میں مقربین آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہوں گے۔

آیت ۱۵‘۱۶ {عَلٰی سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾مُّتَّکِـِٕیۡنَ عَلَیۡہَا مُتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۱۶﴾} ’’جڑاؤ تختوں پر‘ ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے آمنے سامنے۔‘‘

آیت ۱۷ {یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ ﴿ۙ۱۷﴾} ’’ ان پر گردش کر رہے ہوں گے وہ لڑکے جو سدا اسی طرح رہیں گے۔‘‘

عام طو رپر گھروں میں چھوٹی عمر کے لڑکوں کو ملازم رکھا جاتا ہے اور وہ آپ کے مزاج اورذوق سے واقف ہوجاتے ہیں‘ لیکن بڑے ہونے پر انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی گھر سے نکالنا پڑتا ہے ۔ جبکہ جنت میں چھوٹے لڑکے (غلمان) جو اہل جنت کی خدمت پر مامور ہوں گے وہ ’’بڑے‘‘ نہیں ہوں گے بلکہ ہمیشہ لڑکپن کی عمر میں ہی رہیں گے۔

آیت ۱۸ {بِاَکۡوَابٍ وَّ اَبَارِیۡقَ ۬ۙ وَ کَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍ ﴿ۙ۱۸﴾} ’’آب خورے‘ صراحیاں اور شرابِ خالص کے جام لیے ہوئے ۔‘‘

اہل جنت کی محفلوں میں خوبصورت غلمان نہایت شفاف قسم کی شراب کے مینا و جام لیے ہر وقت محو گردش رہیں گے۔

آیت ۱۹ {لَّا یُصَدَّعُوۡنَ عَنۡہَا وَ لَا یُنۡزِفُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾} ’’(اس سے) نہ تو ان کے سروں میں کوئی گرانی ہوگی اور نہ ہی وہ بہکیں گے۔‘‘

دنیا کی شراب پینے سے تو سر چکرانے لگتا ہے اور آدمی مدہوش ہو جاتا ہے‘بہکی بہکی باتیں کرنے لگتا ہے‘ لیکن جنت کی ’’شرابِ طہور‘‘ کو اس شراب پر قیاس نہیں کرنا چاہیے۔ اس میں ایسی کسی خرابی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

آیت ۲۰ {وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾} ’’اور میوے جو وہ پسند کریں گے۔‘‘

آیت ۲۱ {وَ لَحۡمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾} ’’اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں گے۔‘‘

خوب صورت ابدی لڑکے یہ سب نعمتیں اہل جنت کی خدمت میں پیش کر رہے ہوں گے۔

آیت۲۲ {وَ حُوۡرٌ عِیۡنٌ ﴿ۙ۲۲﴾} ’’اور حوریں ہوں گی بڑی بڑی آنکھوںوالی۔‘‘

نوٹ کیجیے یہاں اس جنت کی نعمتوں میں حوروں کا ذکر بھی ہوا ہے لیکن اگلی آیات میں اصحاب الیمین کی جنت کے تذکرے میں ’’حُوْر‘‘ کا لفظ نہیں آیا۔ یاد رہے کہ سورۃ الرحمن میں نچلے درجے کی جنت کا ذکر پہلے

source ↗

p. 102

جبکہ حوروں والی جنت (اونچے درجے کی جنت) کا ذکر بعد میں آیاہے۔ دونوں سورتوں کے مضامین کی اسی ترتیب کو میں نے ابتدا میں عکسی ترتیب (mirror image) کا نام دیا ہے۔

آیت۲۳ {کَاَمۡثَالِ اللُّؤۡلُؤِ الۡمَکۡنُوۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾} ’’جیسے موتی ہوں چھپا کر رکھے گئے۔‘‘

آیت ۲۴ {جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۴﴾} ’’ یہ بدلہ ہو گا ان کے اعمال کا جو وہ کرتے رہے تھے۔‘‘

یہ ان قربانیوں کا صلہ ہو گا جو انہوں نے اپنی دنیوی زندگی میں اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے دی ہوں گی۔

آیت ۲۵ {لَا یَسۡمَعُوۡنَ فِیۡہَا لَغۡوًا وَّ لَا تَاۡثِیۡمًا ﴿ۙ۲۵﴾} ’’وہ نہیں سنیں گے اس میں کوئی لغو بات اور نہ ہی کوئی الزام۔‘‘

آیت۲۶ {اِلَّا قِیۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ﴿۲۶﴾} ’’مگر (ان کے لیے ‘ ہر طرف سے) سلام سلام ہی کی آوازیں ہوں گی۔‘‘

یہ تو تھا مقربین اور ان کی جنت کا بیان‘ اب آگے اصحاب الیمین اور ان کی جنت کا ذکر ہے۔

آیت ۲۷ {وَ اَصۡحٰبُ الۡیَمِیۡنِ ۬ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ۲۷﴾} ’’اور اصحاب الیمین! کیا کہنے ہیں اصحاب الیمین کے!‘‘

آیت ۲۸ {فِیۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍ ﴿ۙ۲۸﴾} ’’وہ ہوں گے بیری کے درختوں میں جن میں کانٹے نہیں ہوں گے۔‘‘

آیت۲۹ {وَّ طَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍ ﴿ۙ۲۹﴾} ’’اور تہ بر تہ کیلے۔‘‘

آیت ۳۰ {وَّ ظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍ ﴿ۙ۳۰﴾} ’’اور پھیلے ہوئے سائے۔‘‘

آیت۳۱ {وَّ مَآءٍ مَّسۡکُوۡبٍ ﴿ۙ۳۱﴾} ’’اور بہتا ہوا پانی۔‘‘

آیت ۳۲ {وَّ فَاکِہَۃٍ کَثِیۡرَۃٍ ﴿ۙ۳۲﴾} ’’اور کثرت کے ساتھ میوے۔‘‘

آیت ۳۳ {لَّا مَقۡطُوۡعَۃٍ وَّ لَا مَمۡنُوۡعَۃٍ ﴿ۙ۳۳﴾} ’’نہ ٹوٹے ہوئے اور نہ ہی پہنچ سے باہر۔‘‘

جنت کے پھل درختوں سے توڑ کر انہیں پیش نہیں کیے جائیں گے بلکہ جب وہ پھل حاصل کرنا چاہیں گے درخت خود ان کے سامنے جھک جائیں گے ۔تمام پھل بکثرت بے روک ٹوک ملیں گے۔ کوئی پھل ایسا نہیں ہو گا جو ان کی پہنچ سے باہر ہو یا اسے کھانا ممنوع قرار دیا گیا ہو۔

آیت ۳۴ {وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَۃٍ ﴿ؕ۳۴﴾} ’’اور اونچے اونچے بچھونے۔‘‘

آیت ۳۵ {اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰہُنَّ اِنۡشَآءً ﴿ۙ۳۵﴾} ’’ان (کی بیویوں) کو اٹھایا ہے ہم نے بڑی اچھی اُٹھان پر۔‘‘

آیت ۳۶ {فَجَعَلۡنٰہُنَّ اَبۡکَارًا ﴿ۙ۳۶﴾} ’’پس ہم نے بنایا ہے انہیں کنواریاں۔‘‘

آیت ۳۷ {عُرُبًا اَتۡرَابًا ﴿ۙ۳۷﴾} ’’پیار دینے دلانے والیاں‘ ہم عمر۔‘‘

آیت۳۸ {لِّاَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ٪۳۸﴾} ’’(یہ سب کچھ ہو گا ) اصحاب الیمین کے لیے۔‘‘

source ↗

p. 104

آیت ۴۹ {قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِیۡنَ وَ الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ۙ۴۹﴾} ’’ (اے نبیﷺ!) آپ کہیے کہ یقینا پہلے بھی اور پچھلے بھی۔‘‘

آیت ۵۰ {لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۬ۙ اِلٰی مِیۡقَاتِ یَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ ﴿۵۰﴾} ’’لازماً جمع کیے جائیں گے ایک مقرر دن کے طے شدہ وقت پر۔‘‘

آیت ۵۱ {ثُمَّ اِنَّکُمۡ اَیُّہَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُکَذِّبُوۡنَ ﴿ۙ۵۱﴾} ’’پھر تم ‘ اے گمراہو اور جھٹلانے والو!‘‘

آیت ۵۲ {لَاٰکِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍ ﴿ۙ۵۲﴾} ’’ ضرور کھاؤ گے زقوم کے درخت سے۔‘‘

تم بھٹکے ہوئے تھے‘ ہم نے تمہاری راہنمائی کے لیے اپنا رسولؐ بھیجا‘ کتاب ہدایت بھیجی : {تَبۡصِرَۃً وَّ ذِکۡرٰی لِکُلِّ عَبۡدٍ مُّنِیۡبٍ ﴿۸﴾} (قٓ) یہ سب کچھ تمہاری آنکھیں کھولنے کے لیے تھا ۔لیکن اس کے باوجود تم نے ہمار ے رسول ؐکو بھی جھٹلادیا‘ ہماری کتاب کی بھی تکذیب کی اور گمراہ رہنے کو ہی ترجیح دی ۔تو اے بھٹکے ہوئے اور ہماری ہدایت کو جھٹلانے والے لوگو! اب جہنم کے اندر تمہاری ضیافت زقوم کے درخت سے ہی کی جائے گی۔ (۱)

آیت ۵۳ {فَمَالِـُٔوۡنَ مِنۡہَا الۡبُطُوۡنَ ﴿ۚ۵۳﴾} ’’پس اسی سے تم اپنے پیٹ بھرو گے۔‘‘

آیت ۵۴ {فَشٰرِبُوۡنَ عَلَیۡہِ مِنَ الۡحَمِیۡمِ ﴿ۚ۵۴﴾} ’’پھر پیو گے اس پر کھولتا ہوا پانی ۔‘‘

آیت ۵۵ {فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡہِیۡمِ ﴿ؕ۵۵﴾} ’’اور ایسے پیو گے جیسے پیاس کا مارا اونٹ پیتا ہے۔‘‘

جس طرح پیاس زدہ اونٹ جلدی جلدی اپنے پیٹ میں پانی بھرتا چلا جاتا ہے تم بھی وہ کھولتا ہوا پانی اسی طرح اپنے پیٹو میں بھروگے۔

آیت ۵۶ {ہٰذَا نُزُلُہُمۡ یَوۡمَ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۵۶﴾} ’’یہ ہو گی ان کی ابتدائی ضیافت جزاکے دن۔‘‘

(۱) زقوم کے حوالے سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((لَـوْ اَنَّ قَطْرَۃً مِنَ الزَّقُّوْمِ قُطِرَتْ فِیْ دَارِ الدُّنْیَا لَاَفْسَدَتْ عَلٰی اَھْلِ الدُّنْیَا مَعَایِشَھُمْ فَکَیْفَ بِمَنْ یَکُوْنُ طَعَامَہٗ)) (سنن الترمذی‘ابواب صفۃ جھنم‘ باب ما جاء فی صفۃ شراب اھل النار) ’’اگر زقوم کا ایک قطرہ بھی دنیا میں ٹپکا دیا جائے تو دنیا والوں کے لیے ان کی زندگی برباد کر دے‘ تو پھر ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جن کی غذا ہی یہی ہو گی!‘‘’’زقوم‘‘ صحرائے عرب کا ایک درخت ہے‘ جس کے بارے میں مولانا مودودیؒ نے لکھا ہے:’’زقوم ایک قسم کا درخت ہے جو تہامہ کے علاقے میں ہوتا ہے ۔ مزہ اس کا تلخ ہوتا ہے‘ بو ناگوار ہوتی ہے اور توڑنے پر اس میں سے دودھ کا سا رس نکلتا ہے جو اگر جسم کو لگ جائے تو ورم ہو جاتا ہے۔غالباً یہ وہی چیز ہے جسے ہمارے ملک میں تھوہر کہتے ہیں۔‘‘(تفہیم القرآن‘ جلد۴‘ ص ۲۸۹)اس کے بارے میں مفتی محمد شفیعؒ رقم طراز ہیں:’’بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح سانپ بچھو وغیرہ دنیا میں بھی ہوتے ہیں اسی طرح دوزخ میں بھی ہوتے ہیں‘ لیکن دوزخ کے سانپ بچھو یہاں کے سانپ بچھوؤں سے کہیں زیادہ خوفناک ہوں گے‘ اسی طرح دوزخ کا زقوم بھی اپنی جنس کے لحاظ سے تودنیا ہی کے زقوم کی طرح ہو گا‘ لیکن یہاں کے زقوم سے کہیں زیادہ کریہہ المنظر اور کھانے میں کہیں زیادہ تکلیف دہ ہو گا‘ واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم!‘‘(معارف القرآن‘ جلد۷‘ ص ۲۴۱)

source ↗

p. 106

ہوجاتا ہے۔ وہ نطفہ علقہ میں تبدیل ہوتا ہے‘ علقہ سے مغضہ بنتا ہے۔ پھر ہڈیاں بنتی ہیں‘ جوڑ بند درست ہوتے ہیں‘ آنکھوں‘ کانوں اور دوسرے اعضاء کا نقشہ تیار ہوتاہے اور یہ سارا عمل تین پردوں {فِیۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ؕ } (الزمر:۶) کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے۔ کیا اس سارے عمل میں تمہارا بھی کوئی حصہ ہے؟ ماں کے پیٹ میں مختلف پیچیدہ تخلیقی مراحل سے گزرتے ہوئے بچے کے کسی عضو کے بنانے میں کیا کوئی تمہارا کردار بھی ہے؟ یا اس کی تذکیر و تانیث میں تمہارا کچھ اختیار ہے؟ ظاہر ہے اس پورے تخلیقی عمل میں تمہارا حصہ یا کردار بالکل نہیں ہے‘ اور تم تسلیم کرتے ہو کہ نہیں ہے ‘تو پھر اس حقیقت کو قبول کیوں نہیں کر لیتے ہوکہ یہ سب کچھ اللہ کی مرضی و منشاء اور صناعی و خلاقی کا مظہر ہے۔

جب ہم ان آیات کی تلاوت کریں تو ہر سوال کے جواب میں عجز و انکساری سے عرض کرنا چاہیے : بَلْ اَنْتَ یَارَبِّ! کہ اے میرے پروردگار! یہ سب تیری کاریگری ‘ تیری صناعی اور تیری خلاقی کا مظہر ہے‘ اس میں سے ہمارے بس میں کچھ بھی نہیں۔ (تفسیر عثمانی کے مطابق بعض روایات کی بنا پر علماء نے یہ مستحب سمجھا ہے۔)

آیت ۶۰‘۶۱ {نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَیۡنَکُمُ الۡمَوۡتَ وَ مَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِیۡنَ ﴿ۙ۶۰﴾عَلٰۤی اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَکُمۡ } ’’ہم نے تمہارے مابین موت کو ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں کہ تمہاری مثل بدل کر لائیں‘‘

یہ مقام بھی مشکلات القرآن میں سے ہے۔ بہرحال اس کی ایک توجیہہ جو میری سمجھ میں آتی ہے‘وہ یہ ہے کہ یہاں دو انسانی زندگیوں اور ان کے درمیان طے شدہ موت کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی ایک دنیا کی زندگی ہے اور دوسری آخرت کی زندگی اور درمیان میں اللہ تعالیٰ نے موت کا پردہ حائل کر دیا ہے۔ موت کی اس سرحد کے اس طرف بھی تم ہو اور دوسری طرف بھی تم ہو۔ گویا موت کے وقفے کے بعد زندگی کا تسلسل پھر سے بحال ہو جائے گا۔ بقول شاعر ؎

موت اِک زندگی کا وقفہ ہے

یعنی آگے چلیں گے دم لے کر!

یہاں سمجھنے کا اصل نکتہ یہ ہے کہ مرنے کے بعد انسان کا جسم تو مٹی میں مل کر مٹی ہو جاتاہے ‘جبکہ اس کی روح کو موت نہیں آتی ‘روح زندہ رہتی ہے۔ قیامت میں انسان کو جس جسم کے ساتھ دوبارہ زندہ کیا جائے گا وہ بعینہٖ اس کا دنیا والا جسم نہیں ہو گا‘ بلکہ ’’اس جیسا‘‘ جسم ہو گا۔ اس حوالے سے یہ نکتہ بھی سمجھنے کا ہے کہ انسان کا دُنیوی زندگی والا جسم تو اس زندگی میں بھی مسلسل بدلتا رہتا ہے ۔ زندہ جسم کے اربوں خلیے مسلسل ختم ہوتے رہتے ہیں اور ایسے ہی نئے خلیے مسلسل بنتے رہتے ہیں۔ جلد کی جھلی بھی بدلتی رہتی ہے اور ناخن بھی لگاتار گھستے اور نئے بنتے رہتے ہیں۔ اس عمل کو ذہن میں رکھیں تو یہ حقیقت بخوبی سمجھ میں آجاتی ہے کہ ایک انسان کا چند سال پہلے جو جسم تھا آج اس کا جسم وہ نہیں ہے اور جو جسم اس کا آج ہے چند سال بعد بعینہٖ یہ نہیں رہے گا۔چنانچہ جب انسان کا جسم مسلسل تبدیل ہو رہا ہے تو آخرت میں اسے بعینہٖ دنیا والا جسم ملنا ویسے ہی بعید از قیاس ہے۔ اگر وقتی طور پر یہ فرض کر لیا جائے کہ انسان کو آخرت میں دنیا والا جسم ملے گا تو پھر اس سوال کا جواب بھی دینا پڑے گا کہ وہ اس کا کون سا جسم ہو گا؟ بیس برس کی عمر والا؟ چالیس سال کی عمر والا؟ یاساٹھ سال کی عمر والا؟ لہٰذا یہ بات عقل اور منطق ہی کے خلاف

source ↗

p. 110

ڈوبتے ہیں۔‘‘

بعض مفسرین نے مَوٰقِعِ النُّجُوم کی وضاحت شہابِ ثاقب کے حوالے سے کی ہے‘حالانکہ شہابِ ثاقب بالکل مختلف چیز ہے اور قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اسے شیاطین کو عالم بالا سے مار بھگانے کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ موجودہ دور میں سائنس کی فراہم کردہ معلومات کی مدد سے اس آیت کو نسبتاً بہتر طور پر سمجھاجا سکتا ہے‘ اگرچہ ابھی بھی اس کا مفہوم پوری طرح واضح نہیں ہوا۔

یہاں ضمنی طو رپر یہ نکتہ بھی سمجھ لیجیے کہ حلال و حرام‘ جائز و ناجائز‘ فرائض اور دین کے عملی پہلو سے متعلق قرآنی احکام کی تفہیم و تعمیل کے حوالے سے ہمیں راہنمائی کے لیے ’’دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو!‘‘ کے مصداق پیچھے مڑ کر دیکھنا چاہیے۔ اس ضمن میں ہماری نظری و عملی اطاعت کا کمال یہ ہوگا کہ ہم اپنے اسلاف کا دامن تھامے رکھیں اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اتباع کو لازم جانیں۔یہاں تک کہ اس حوالے سے خود کو محمد ٌرسول اللہﷺ کے قدموں میں پہنچا دیں‘ بقول اقبال : ؎

بمصطفیٰ ؐبرساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست

اگر بائو نہ رسیدی تمام بولہبی است!

البتہ دوسری طرف کائنات کی تخلیق ‘ کائنات میں زندگی کی ابتدا‘ تاریخی حوالہ جات اور سائنس کے مختلف شعبوں سے متعلق قرآنی آیات کی تشریح و تعبیر کے لیے ہمیں ہر دور کے اجتماعی انسانی شعور اور دستیاب حقائق و معلومات کو مدنظر رکھنا چاہیے‘ پھر جہاں مناسب معلوم ہو ان معلومات سے استفادہ بھی کرنا چاہیے اور جب ممکن نظر آئے تکلف سے اجتناب کرتے ہوئے فطری انداز میں قرآنی الفاظ و معانی کا زمینی حقائق کے ساتھ تطابق ڈھونڈنے کی کوشش بھی کرنی چاہیے۔ اس حوالے سے یہ نکتہ بھی ذہن نشین کرلیجیے کہ ایسی آیات کا جو مفہوم آج سے ہزار سال پہلے سمجھا گیا تھا آج ہم اس مفہوم کو ماننے اور درست جاننے کے پابند نہیں ہیں۔ اس لیے کہ ایسی آیات کا تعلق حکمت سے ہے ‘کسی حکم سے نہیں ہے۔ چنانچہ حکمت اور سائنس کے میدان میں تو نئے نئے افق تلاش کرنے کے لیے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے‘ لیکن احکام اور دین کے عملی پہلو کو سمجھنے ‘ سمجھانے کے لیے ماضی سے تعلق جوڑنے اور حضورﷺ کے فرمان مَا اَنَا عَلَیْہِ وَاَصْحَابِیْ کو مشعل راہ بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔

اب آیئے آیت زیر مطالعہ کو موجودہ دور کی سائنسی معلومات کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کریں۔موجودہ دور میں سائنس دانوں نے کائنات کے اندر ایسے بے شمار بڑے بڑے اندھے غاروں کا کھوج لگایا ہے جو اپنے پاس سے گزرنے والی ہر چیز کو نگل جاتے ہیں۔ سائنس دانوں نے ان ’’غاروں‘‘کو Black Holes کا نام دیا ہے۔ ایسے کسی ایک بلیک ہول کی وسعت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے اندر ہمارے سورج سے کروڑوں گنا بڑے ستار ے پلک جھپکنے میں غائب ہو جاتے ہیں‘بلکہ ایسے کروڑوں ستاروں پر مشتمل کہکشائیں بھی ایسے بلیک ہولز کے اندر گم ہو کر معدوم ہو جاتی ہیں۔سائنسی تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ کائنات کے اندر مسلسل نئے نئے ستارے جنم لے رہے ہیں اور نئی نئی کہکشائیں وجود میں آ رہی ہیں‘ جبکہ ساتھ ہی ساتھ بے شمار کہکشائیں اپنے اَن گنت ستاروں کے ساتھ مسلسل بلیک ہولز کی نذر ہو کر معدوم ہو رہی ہیں۔ اگرچہ کائنات کے اسرار و رموز سے متعلق آج بھی انسان کی معلومات بہت محدود ہیں لیکن پھر بھی بلیک ہولز کے متعلق اب تک

source ↗

p. 111

حاصل ہونے والی یہ معلومات بہت ہوشربا ہیں۔

اب اگر ہم اپنی زمین کی جسامت اور وسعت کا نقشہ ذہن میں رکھیں ‘پھر اس کے مقابلے میں سورج کی جسامت کا اندازہ کریں‘ پھر یہ تصور کریں کہ کائنات میں ہمارے سورج سے کروڑوں گنا بڑے اربوں کھربوں ستارے بھی موجود ہیں اور ان ستاروں کے درمیان اربوں نوری سالوں کے فاصلے ہیں‘ پھر یہ تصور کریں کہ ایسے اَن گنت ستاروں پر مشتمل ان گنت کہکشائیں ہیں ‘اور ان کہکشائوں کے درمیانی فاصلے بھی اسی تناسب سے ہیں ۔ کہکشاؤں اور ستاروں سے متعلق یہ تمام معلومات ذہن میں رکھ کر اگر ہم کائنات کے طول و عرض میں موجود لاتعدادبلیک ہولز کا تصور کریں اور پھر یہ نقشہ ذہن میں لائیں کہ ان میں سے ایک ایک بلیک ہول اتنا بڑا ہے کہ وہ اپنے پاس سے گزرنے والی کسی بڑی سے بڑی کہکشاں کو آنِ واحد میں ایسے نگل جاتا ہے کہ اس کا نام و نشان تک باقی نہیں رہتا اور پھر ان بلیک ہولز کا اطلاق مَوٰقِعِ النُّجُوْم پر کریں تو شاید ہمیں کچھ کچھ اندازہ ہو جائے کہ اس آیت میں جس قسم کا ذکر ہوا ہے وہ کتنی بڑی قسم ہے۔

آیت ۷۶ {وَ اِنَّہٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِیۡمٌ ﴿ۙ۷۶﴾} ’’اور یقینا یہ بہت بڑی قسم ہے اگر تم جانو!‘‘

یعنی ابھی تم مَوٰقِعِ النُّجُوْم کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ ایک وقت آئے گا جب تمہیں ان کی حقیقت سے متعلق معلومات حاصل ہوجائیں گی ‘پھر تمہیں احساس ہوگا کہ ہم نے تمہارے سامنے یہ کس قدر عظیم قسم پیش کی ہے۔

آیت ۷۷ {اِنَّہٗ لَقُرۡاٰنٌ کَرِیۡمٌ ﴿ۙ۷۷﴾} ’’یقینا یہ بہت عزت والا قرآن ہے۔‘‘

یہاں پر ہم میں سے ہر شخص کوپوری دیانت داری سے اپنا جائزہ لیناچاہیے کہ اس نے اپنی حد تک قرآن مجید کی کیا قدر کی ہے اور کس حد تک اس کے حقوق پورے کیے ہیں؟ بہرحال جہاں تک ان حقوق کی ادائیگی کا تعلق ہے ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر کسی انسان کو ہزاروں زندگیاں مل جائیں اور وہ انہیں ’’قرآن‘‘ کے لیے وقف کر دے ‘ تب بھی قرآن کا حق ادا نہیں ہو سکے گا۔

آیت ۷۸ {فِیۡ کِتٰبٍ مَّکۡنُوۡنٍ ﴿ۙ۷۸﴾} ’’ایک ُچھپی ہوئی کتاب میں ۔‘‘

یہ قرآن کریم ایک پوشیدہ کتاب میں محفوظ ہے۔ سورۃ الزخرف کی آیت ۴ میں اس کِتابٍ مَّکْنُوْنٍ کو اُمِّ الْـکِتَاب کا نام دیا گیا ہے : {وَ اِنَّہٗ فِیۡۤ اُمِّ الۡکِتٰبِ لَدَیۡنَا لَعَلِیٌّ حَکِیۡمٌ ؕ﴿۴﴾} ’’اوریہ اُمّ الکتاب میں ہے ہمارے پاس بہت بلند و بالا‘ بہت حکمت والی!‘‘جبکہ سورۃ البروج میں یہی مضمون اس طرح بیان ہوا ہے : {بَلۡ ہُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِیۡدٌ ﴿ۙ۲۱﴾فِیۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ ﴿٪۲۲﴾} ’’بلکہ یہ قرآن عظیم الشان (کتاب) ہے۔ لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا)۔‘‘

آیت ۷۹ {لَّا یَمَسُّہٗۤ اِلَّا الۡمُطَہَّرُوۡنَ ﴿ؕ۷۹﴾} ’’اسے چھو نہیں سکتے مگر وہی جو بالکل پاک ہیں۔‘‘

یعنی اسے فرشتے ہی چھو سکتے ہیں جو بالکل پاک مخلوق ہے ۔ جیساکہ قرآن مجید کی عظمت کے ضمن میں سورۂ عبس میں فرمایا گیاہے : {کَلَّاۤ اِنَّہَا تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۱۱﴾فَمَنۡ شَآءَ ذَکَرَہٗ ﴿ۘ۱۲﴾فِیۡ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾مَّرۡفُوۡعَۃٍ مُّطَہَّرَۃٍۭ ﴿ۙ۱۴﴾بِاَیۡدِیۡ سَفَرَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾کِرَامٍۭ بَرَرَۃٍ ﴿ؕ۱۶﴾} ’’ہرگز نہیں‘ یہ تو ایک نصیحت ہے۔ پس جو کوئی چاہے اسے قبول کرے۔ یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو باعزت ہیں‘ بلند مرتبہ ہیں‘ پاکیزہ ہیں۔ ایسے کاتبوں کے ہاتھوں میں

source ↗

and 15 more in the library

Dr Israr Ahmed · in his lectures

Dora Tarjuma Quran 1998 · 001-Taruf-e-Quran (Part 1) [1 of 148] · 1999 — 00:58 56:75-80

Dora Tarjuma Quran 1998 · 102-Surah Al-Haaqqa Ayat 1 to Ayat 52 [102 of 148] · 1999 — 07:25 56:75-77

Muntakhab Nisab 2004 · 146-Ummat-e- Muslimah Say Jame' Tareen Khitaab (Surah Al-Hadeed)-4 — 17:37 56:75-76

found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds

excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers

← where the stars fall

ask the library

ask in English or Urdu. the library holds the works of Mawdudi, Dr Israr Ahmed, Iqbal and Shah Waliullah; answers come only from those works, and every one names its sources.

the library’s questions open soon.

until then, the book itself: the contents, the threads, and about.