Yā Sīn · 36look for the seams · library

Yā Sīn, 36:36

سُبۡحَٰنَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡأَزۡوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلۡأَرۡضُ وَمِنۡ أَنفُسِهِمۡ وَمِمَّا لَا يَعۡلَمُونَ

Mawdudi · Towards Understanding the Qur’an

36:36

Holy is He [30] Who created all things in pairs, whether it be of what the earth produces, and of themselves, and of what they do not know. [31]

source ↗

note 30 on 36:36

Glory be to Him: He is free from every defect and fault, from every error and weakness, and that another one should be His associate and partner in His work. The Quran has generally used these words when refuting polytheistic beliefs, because every belief of shirk is, in fact, an imputation of some defect, some weakness and some fault to Allah. When a person says that Allah has an associate, he in fact, thinks that either Allah is incapable of running and ruling His Kingdom alone, or He is under compulsion to make another His associate in His work. Or, some other beings are so powerful in themselves that they are interfering in God’s administration and God is putting up with their interference. Or, God forbid, Allah has the weaknesses of the worldly kings, due to which He is surrounded by an army of ministers, courtiers, flatterers and beloved princes or princesses, and thus many powers of Godhead have become divided among them. Had there been no such notions of ignorance about Allah in the minds, there could be no question of any idea of shirk in the world. That is why it has been stated again and again in the Quran That Allah is free from and exalted far above those defects and faults and weaknesses which the mushriks ascribe to Him.

source ↗

note 31 on 36:36

This is still another argument for Tauhid. Here again certain realities of daily experience have been mentioned and it is suggested that man observes these day and night but does not ponder over them seriously, whereas they contain signs and pointers to the reality. The coming together of the man and woman is the cause of man’s own birth. Procreation among the animals also is due to the combination between the male and the female. Also about vegetation, man knows that the law of sex is working in it. Even among the lifeless substances when different things combine with one another, a variety of compounds come into existence. The basic composition of matter itself has become possible due to the close affinity between the positive and the negative electric charges. This law of the pairs which is the basis of the existence of the entire universe, contains in itself such complexities and finenesses of wisdom and workmanship, and there exist such harmonies and mutual relationships between the members of each pair that an objective observer can neither regard it as the result of an accident, nor can he believe that many different gods might have created these countless pairs and matched their members, one with the other, with such great wisdom. The members of each pair being a perfect match for each other and coming into being of new things with their combination itself is an explicit argument of the Creator’s being One and only One.

source ↗

مودودی · تفہیم القرآن

36:36

پاک وہ ذات [30] جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوعِ انسانی)میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیں۔ [31]

source ↗

note 30 on 36:36

یعنی ہر شائبہ نقص و عیب سے پاک، ہر غلطی اور کمزوری سے پاک، اور اس بات سے پاک کہ کوئی اس کا شریک و سہیم ہو۔ مشرکین کے عقائد کی تردید کرتے ہوئے بالعموم قرآن مجید میں یہ الفاظ اس لیے استعمال کیے جاتے ہیں کہ شرک کا ہر عقیدہ اپنی حقیقت میں اللہ تعالیٰ پر کسی نہ کسی نقص اور کسی نہ کسی کمزوری اور عیب کا الزام ہے ۔ اللہ کے لیے شریک تجویز کرنے کے معنی ہی یہ ہیں کہ ایسی بات کہنے والا دراصل یہ سمجھتا ہے کہ یا تو اللہ تعالیٰ تنہا اپنی خدائی کا کام چلانے کے قابل نہیں ہے ، یا وہ مجبور ہے کہ اپنی خدائی میں کسی دوسرے کو شریک کرے ، یا کچھ دوسری ہستیاں آپ سے آپ ایسی طاقتور ہیں کہ وہ خدائی کے نظام میں دخل دے رہی ہیں اور خدا ان کی مداخلت برداشت کر رہا ہے ، یا معاذ اللہ وہ انسانی بادشاہوں کی سی کمزوریاں رکھتا ہے جن کی بنا پر وزیروں، درباریوں منہ چڑھے مصاحبوں، اور چہیتے شہزادوں اور شہزادیوں کا ایک لشکر کا لشکر اسے گھیرے ہوئے ہے اور خدائی کے بہت سے اختیارات ان کے درمیان بٹ کر رہ گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ جاہلانہ تصورات اگر ذہنوں میں موجود نہ ہوتے تو سرے سے شرک کا خیال پیدا ہی نہ ہو سکتا تھا۔ اسی لیے قرآن مجید میں جگہ جگہ یہ بات فرمائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام عیوب و نقائص اور کمزوریوں سے پاک اور منزہ ہے جو مشرکین اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔

source ↗

note 31 on 36:36

یہ توحید کے حق میں ایک اور استدلال ہے ، اور یہاں پھر پیش پا افتادہ حقائق ہی میں سے بعض کو لے کر بتایا جا رہا ہے کہ شب و روز جن اشیاء کا تم مشاہدہ کرتے اور یوں ہی غور و خوض کیے بغیر گزر جاتے ہو ان ہی کے اندر حقیقت کا سراغ دینے والے نشانات موجود ہیں۔ عورت اور مرد کا جوڑ تو خود انسان کا اپنا سبب پیدائش ہے ۔ حیوانات کی نسلیں بھی نر و مادہ کے ازدواج سے چل رہی ہیں۔ نباتات کے متعلق بھی انسان جانتا ہے کہ ان میں تزویج کا اصول کام کر رہا ہے ۔ حتیٰ کہ بے جان مادوں تک میں مختلف اشیاء جب ایک دوسرے سے جوڑ کھاتی ہیں تب کہیں ان سے طرح طرح کے مرکبات وجود میں آتے ہیں۔ خود مادے کی بنیادی ترکیب منفی اور مثبت برقی توانائی کے ارتباط سے ہوئی ہے ۔ یہ تزویج، جس کی بدولت یہ ساری کائنات وجود میں آئی ہے ، حکمت و صنّاعی کی ایسی باریکیاں اور پیچیدگیاں رکھتی ہے اور اس کے اندر ہر دو زوجین کے درمیان ایسی مناسبتیں پائی جاتی ہیں کہ بے لاگ عقل رکھنے والا کوئی شخص نہ تو اس چیز کو ایک اتفاقی حادثہ کہہ سکتا ہے کہ مختلف خداؤں نے ان بے شمار ازواج کو پیدا کر کے ان کے درمیان اس حکمت کے ساتھ جوڑ لگائے ہوں گے ۔ ازواج کا ایک دوسرے کے لیے جوڑ ہونا اور ان کے ازدواج سے نئی چیزوں کا پیدا ہونا خود وحدت خالق کی صریح دلیل ہے ۔

source ↗

ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

p. 121

آیت ۳۶ {سُبۡحٰنَ الَّذِیۡ خَلَقَ الۡاَزۡوَاجَ کُلَّہَا } ’’ پاک ہے وہ ذات جس نے پیدا کیا ہے تمام جوڑوں کو‘‘

{مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ وَ مِنۡ اَنۡفُسِہِمۡ وَ مِمَّا لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۶﴾} ’’اُس میں سے بھی جو زمین اُگاتی ہے‘ اور خود ان کی اپنی جانوں سے بھی اور اُس میں سے بھی جن کے بارے میں یہ نہیں جانتے۔‘‘

زمین سے اُگنے والے سب نباتات بھی جوڑوں کی شکل میں ہیں‘انسانوں کی تخلیق بھی جوڑوں کی صورت میں ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ کی بہت سی دوسری مخلوقات بھی جوڑوں کی شکل میں ہیں جن کے بارے میں انسان ابھی جانتا بھی نہیں ہے۔

آیت ۳۷ {وَ اٰیَۃٌ لَّہُمُ الَّیۡلُ ۚۖ نَسۡلَخُ مِنۡہُ النَّہَارَ فَاِذَا ہُمۡ مُّظۡلِمُوۡنَ ﴿ۙ۳۷﴾} ’’اور ان کے لیے ایک نشانی رات بھی ہے ‘ہم کھینچ لیتے ہیں اُس سے دن کو ‘تو اُس وقت یہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔‘‘

یہ ایسے ہے جیسے ایک سیاہ چادر بچھی ہو‘جسے ایک چمکدار چادر نے ڈھانپ رکھا ہو۔ پھر اوپر والی سفید اور چمکدار چادر کھینچ لی جائے اور نیچے سے سیاہ چادر نمودار ہو جائے۔

آیت ۳۸ {وَ الشَّمۡسُ تَجۡرِیۡ لِمُسۡتَقَرٍّ لَّہَا ؕ } ’’اور سورج چلتا رہتا ہے اپنے مقررہ راستے پر۔‘‘

یعنی اپنے ایک معین مدار پر گردش کرتا ہے۔

{ذٰلِکَ تَقۡدِیۡرُ الۡعَزِیۡزِ الۡعَلِیۡمِ ﴿ؕ۳۸﴾} ’’یہ اندازہ مقرر کیا ہوا ہے اُس کا جو بہت زبردست ‘بہت علم والا ہے۔‘‘

آیت ۳۹ {وَ الۡقَمَرَ قَدَّرۡنٰہُ مَنَازِلَ حَتّٰی عَادَ کَالۡعُرۡجُوۡنِ الۡقَدِیۡمِ ﴿۳۹﴾} ’’اور چاند کی ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں‘یہاں تک کہ وہ پھر کھجور کی پرانی سوکھی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے۔‘‘

ستائیسویں شب کی صبح کو دیکھیں تو چاند واقعی ایک سوکھی ہوئی ٹہنی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

آیت ۴۰ {لَا الشَّمۡسُ یَنۡۢبَغِیۡ لَہَاۤ اَنۡ تُدۡرِکَ الۡقَمَرَ وَ لَا الَّیۡلُ سَابِقُ النَّہَارِ ؕ } ’’نہ تو سورج کے لیے ممکن ہے کہ وہ چاند کو پکڑ لے اور نہ ہی رات دن سے آگے نکل سکتی ہے۔ ‘‘

جب تک یہ دنیا قائم ہے یہ دونوں ایک دوسرے کے آگے پیچھے ہی چلتے رہیں گے۔

{وَ کُلٌّ فِیۡ فَلَکٍ یَّسۡبَحُوۡنَ ﴿۴۰﴾} ’’‘اور یہ سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں۔‘‘

یہ تمام اجرامِ سماویہ بہت منظم انداز میں اپنے اپنے مدار کے اندر محو ِگردش ہیں۔

آیت ۴۱ {وَ اٰیَۃٌ لَّہُمۡ اَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّیَّتَہُمۡ فِی الۡفُلۡکِ الۡمَشۡحُوۡنِ ﴿ۙ۴۱﴾} ’’اور ان کے لیے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیا۔‘‘

اس بارے میں عام رائے یہی ہے کہ اس سے خاص طور پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی مراد ہے۔

آیت ۴۲ {وَ خَلَقۡنَا لَہُمۡ مِّنۡ مِّثۡلِہٖ مَا یَرۡکَبُوۡنَ ﴿۴۲﴾} ’’اور ہم نے ان کے لیے اسی طرح کی اور چیزیں

source ↗

p. 109

بیانُ القُرآن

source ↗

p. 110

تمہیدی کلمات

سورۂ یٰـسٓ بالکل منفرد سورت ہے‘اس کا کوئی جوڑا نہیں۔مسند احمد‘ سنن ابی داؤد اور دیگر کتب حدیث میں حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: ((یٰسٓ قَلْبُ الْقُرْآنِ)) یعنی سورئہ یٰـسٓ قرآن مجید کا دل ہے۔ اس حوالے سے اس کی ایک خصوصیت جو واضح طور پر محسوس ہوتی ہے وہ اس کا اسلوب ہے‘جس کی وجہ سے اسے پڑھنے یا سننے سے انسان اپنی روح کے اندر ایک ارتعاش سا محسوس کرتا ہے جیسے انسان کے سینے میں دل دھڑکتا ہو۔دوسری خصوصیت جو میری سمجھ میں آئی ہے وہ اس کے مضمون کے اعتبار سے ہے اور اس خصوصیت کے درست ادراک کے لیے ضروری ہے کہ مکی سورتوں کے گروپس کی تقسیم کو ایک دفعہ پھر سے ذہن میں تازہ کر لیا جائے۔ مکی سورتوں کے کل چھ گروپس ہیں جو مضامین کے اعتبار سے مزید دو دو گروپس پر مشتمل تین ضمنی گروپس میں منقسم ہیں۔ پہلے دو گروپس (ان کے پہلے گروپ میں سورۃ الانعام اور سورۃ الاعراف اور دوسرے گروپ میں سورۂ یونس سے لے کر سورۃ المؤمنون تک چودہ سورتیں شامل ہیں) کی سورتوں کا بنیادی موضوع ایمان بالرسالت ہے۔ درمیانی دو گروپس (ان کے پہلے گروپ میں سورۃ الفرقان سے سورۃ السجدۃ تک آٹھ سورتیں جبکہ دوسرے گروپ میں سورۂ سبا سے سورۃ الاحقاف تک تیرہ سورتیں شامل ہیں) میں اللہ تعالیٰ کی شانِ توحید کو اُجاگر کرنے اور شرک کا رد کرنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

source ↗

p. 111

البتہ آخری دو گروپس کی سورتوں میں ایمان بالآخرت اور بعث بعد الموت کی تذکیر کو مرکزی مضمون کی حیثیت حاصل ہے۔اس حوالے سے سورۂ یٰـسٓ کے بارے میں جو نکتہ یہاں واضح کرنا مقصود ہے وہ یہ ہے کہ درمیانی دو گروپس کی اکیس سورتوں میں (جن کا بنیادی مضمون توحید ہے) اس سورت کا مقام بالکل درمیان میں ہے۔ یعنی سورۃ الفرقان تا سورۂ فاطر دس سورتیں ایک طرف اور سورۃ الصّٰفّٰت سے سورۃ الاحقاف تک دس سورتیں دوسری طرف ہیں اور ان کے درمیان میں سورۂ یٰـسٓ ہے ۔ گویا توحید کے مضمون کی حامل سورتوں کا مقام مکی سورتوں کے وسط میں ہے اور پھر ان سورتوں کے عین وسط میں سورۂ یٰـسٓ کو رکھا گیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں قرآن کا بنیادی مضمون توحید ہے اور اس مضمون کی حامل سورتوں میں مقام کے اعتبار سے اس سورت کو گویامرکزی حیثیت حاصل ہے۔’’قلب القرآن‘‘ ہونے کے حوالے سے سورۂ یٰـسٓ کے بارے میں ایک خاص نکتہ یہ بھی ہے کہ مصحف کے اندر اس کا مقام انسانی جسم میں دل کے مقام سے مشابہ ہے‘یعنی عین درمیان سے تھوڑا ہٹ کر ایک سمت میں ۔

source ↗

p. 112

آیات ۱تا ۱۲

زیادہ تر مفسرین کی رائے میں ’’ یٰـسٓ ‘‘ حضورﷺ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔ اسی طرح ’’طٰہٰ‘‘ کے بارے میں بھی یہی کہا جا تا ہے کہ یہ حضورﷺ کا نام ہے۔ واللہ اعلم!

آیت ۲ {وَ الۡقُرۡاٰنِ الۡحَکِیۡمِ ۙ﴿۲﴾} ’’قسم ہے قرآن حکیم کی!‘‘

عربی زبان میں ’’قسم‘‘ سے گواہی مراد لی جاتی ہے۔ چنانچہ اس آیت کا مفہوم یوں ہوگا کہ یہ حکمت بھرا قرآن گواہ ہے۔ اس قسم کا مقسم علیہ کیا ہے؟ یعنی یہ قسم کس چیز پر کھائی جا رہی ہے؟ اور یہ قرآن کس عظیم حقیقت پر گواہ ہے؟ اس کا ذکر اگلی آیت میں ہے:

آیت ۳ {اِنَّکَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ۙ﴿۳﴾} ’’کہ( اے محمدﷺ!) یقینا آپ رسولوں میں سے ہیں۔‘‘

گویا حضورﷺ کی رسالت کا سب سے بڑا ’’مُصدِّق‘‘ (تصدیق کرنے والا)اور سب سے بڑا ثبوت قرآن حکیم ہے۔ اور قرآن حکیم ہی آپؐ کا سب سے بڑا معجزہ بھی ہے۔اس حوالے سے ایک اہم نکتہ یہ بھی نوٹ کرلیجیے کہ قرآن کی قسم اور بھی کئی سورتوں کے آغاز میں کھائی گئی ہے مگر وہاں قسم کے بعد مقسم علیہ کا ذکر نہیں ہے۔ مثلاً سورۂ صٓ کی پہلی آیت میں یوں فرمایاگیا: {صٓ وَ الۡقُرۡاٰنِ ذِی الذِّکۡرِ ؕ﴿۱﴾} ‘سورۃالزخرف کے شروع میں یوں فرمایا گیا: {حٰمٓ ۚ﴿ۛ۱﴾وَ الۡکِتٰبِ الۡمُبِیۡنِ ۙ﴿ۛ۲﴾} ‘سورۂ ق کا آغاز یوں ہوتاہے: {قٓ ۟ۚ وَ الۡقُرۡاٰنِ الۡمَجِیۡدِ ۚ﴿۱﴾} ۔ اب چونکہ سورۂ یٰـسٓ کی اِن آیات میں قرآن کی قسم کے مقسم علیہ کا ذکر بھی ہے اس لیے قرآن کی جن قسموں کا مقسم علیہ مذکور نہیں ان کا مقسم علیہ بھی وہی قرار پائے گا جس کا یہاں ذکر ہوا ہے۔چنانچہ قرآن کے ان تمام

source ↗

p. 113

مقامات پر جہاں قرآن کی قسم تو کھائی گئی ہے لیکن قسم کے بعد مقسم علیہ کا ذکرنہیں ہے ‘وہاں ان تمام قسموں کے بعد اِنَّکَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ کا جملہ بطور مقسم علیہ محذوف (understood) مانا جائے گا۔ اس اعتبار سے سورۂ یٰـسٓ ایسی تمام سورتوں کے لیے ذروۂ سنام (climax) کا درجہ رکھتی ہے جن کے آغاز میں قرآن کی قسم کا ذکر ہے۔

آیت ۴ {عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ؕ﴿۴﴾} ’’ سیدھے راستے پر ہیں۔‘‘

آیت ۵ {تَنۡزِیۡلَ الۡعَزِیۡزِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۵﴾} ’’(اور اس قرآن کا) نازل کیا جانا ہے اُس ہستی کی جانب سے جو بہت زبردست‘نہایت رحم فرمانے والا ہے۔‘‘

آیت ۶ {لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُہُمۡ فَہُمۡ غٰفِلُوۡنَ ﴿۶﴾} ’’تا کہ آپؐ خبردار کر دیں اُس قوم کو جن کے آباء و اَجداد کو خبردار نہیں کیا گیا‘ پس وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔‘‘

یہ مضمون اس سے پہلے سورۃ السجدۃ کی آیت ۳ میں بھی آ چکا ہے۔ یعنی آپؐ سے پہلے چونکہ اس قوم میں کوئی نبی یا رسول نہیں آیا‘ اس لیے نہ تو انہیں نبوت و رسالت کے بارے میں کچھ معلوم ہے اور نہ وہ کتاب و شریعت سے واقف ہیں۔

یہاں پر فَہُمْ غٰفِلُوْنَ کے الفاظ میں رعایت کا انداز بھی پایا جاتا ہے ‘یعنی چونکہ اس قوم میں اس سے پہلے نہ تو کوئی پیغمبر آیا ہے اور نہ ہی کوئی الہامی کتا ب ان لوگوں تک پہنچی ہے اس لیے ان کا ’’غافل‘‘ ہونا بالکل قرین قیاس تھا۔ لیکن اب جبکہ ان میں پیغمبر بھی مبعوث ہو چکا ہے اور ایک حکمت بھری کتاب کی آیات بھی ان تک پہنچ چکی ہیں تو اس کے بعد ان کی گمراہی کا کوئی جواز نہیں۔ لیکن یہ لوگ ہیں کہ اب بھی گمراہی سے چمٹے ہوئے ہیں اور چونکہ انہوں نے ہمارے رسول ﷺ کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے اس لیے:

آیت ۷ {لَقَدۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ عَلٰۤی اَکۡثَرِہِمۡ فَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۷﴾} ’’ قول واقع ہو چکا ہے ان میں سے اکثر پر تو اب وہ ایمان لانے والے نہیں۔‘‘

یہاں پر یہ بات اس قدر شد ومد کے ساتھ دراصل حضورﷺ اور اہل ایمان کی تسلی اور دلجوئی کے لیے بیان کی گئی ہے مبادا کہ وہ یہ سمجھیں کہ ان کی محنت غیر موثر ہے اور یہ کہ شاید ان کی کوششوں میں کوئی خامی ہے جو یہ لوگ ایمان نہیں لا رہے۔ آیت ۸ {اِنَّا جَعَلۡنَا فِیۡۤ اَعۡنَاقِہِمۡ اَغۡلٰلًا فَہِیَ اِلَی الۡاَذۡقَانِ فَہُمۡ مُّقۡمَحُوۡنَ ﴿۸﴾} ’’ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں اور وہ ان کی ٹھوڑیوں تک اسی طرح پہنچے ہوئے ہیں کہ ان کے سر اونچے ہو کر رہ گئے ہیں۔‘‘

آیت ۹ {وَ جَعَلۡنَا مِنۡۢ بَیۡنِ اَیۡدِیۡہِمۡ سَدًّا وَّ مِنۡ خَلۡفِہِمۡ سَدًّا فَاَغۡشَیۡنٰہُمۡ فَہُمۡ لَا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۹﴾} ’’اور ہم نے ایک دیوار کھڑی کر دی ہے ان کے آگے اور ایک ان کے پیچھے ‘اس طرح ہم نے انہیں

source ↗

p. 119

غیب کی دوسری طرف اُس جہان کی کیفیات کا کچھ علم نہیں‘ جہاں اللہ کا ایک بندہ جنت کے تخت پر بیٹھا کہہ رہا ہے کہ اگر میری قوم کے لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ اللہ کے ہاں میری کیسی قدر و منزلت ہوئی ہے اور مجھے کیسے کیسے اعزاز و اکرام سے نوازا گیا ہے تو وہ میری شہادت پررنجیدہ و غمگین نہ ہوتے۔

آیت ۲۸ {وَ مَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلٰی قَوۡمِہٖ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ مِنۡ جُنۡدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا کُنَّا مُنۡزِلِیۡنَ ﴿۲۸﴾} ’’اور اس کے بعد ہم نے اُس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نازل نہیں کیا تھا اور نہ ہی ہم (لشکر) نازل کرنے والے تھے۔‘‘

اپنے منکروں اور نافرمانوں کو سزا دینے کے لیے اللہ تعالیٰ کو آسمانوں سے کوئی فوج اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

آیت ۲۹ {اِنۡ کَانَتۡ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمۡ خٰمِدُوۡنَ ﴿۲۹﴾} ’’وہ تو بس ایک زور دار چنگھاڑ تھی‘جبھی وہ سب بجھ کر رہ گئے۔‘‘

اس یکبارگی خوفناک چنگھاڑ کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ پوری آبادی چشم ِزدن میں گویا راکھ کا ڈھیر بن کر رہ گئی۔

آیت ۳۰ {یٰحَسۡرَۃً عَلَی الۡعِبَادِ ۚؑ مَا یَاۡتِیۡہِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۳۰﴾} ’’افسوس ہے بندوں کے حال پر! نہیں آتا ان کے پاس کوئی پیغمبر مگر وہ اس کا مذاق ہی اڑاتے ہیں۔‘‘

آیت ۳۱ {اَلَمۡ یَرَوۡا کَمۡ اَہۡلَکۡنَا قَبۡلَہُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ اَنَّہُمۡ اِلَیۡہِمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ ﴿ؕ۳۱﴾} ’’کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے ہم نے کتنی نسلوں کو ہلاک کر دیا کہ وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آتے!‘‘

ایک دفعہ دنیاسے چلے جانے کے بعد کسی کو بھی دوبارہ یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا۔ چنانچہ ان اقوام کے لوگ نیست و نابود ہو کر ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔

آیت ۳۲ {وَ اِنۡ کُلٌّ لَّمَّا جَمِیۡعٌ لَّدَیۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ ﴿٪۳۲﴾} ’’اور وہ سب کے سب ہمارے ہی سامنے حاضر کیے جائیں گے۔‘‘

اگرچہ دنیا میں واپس آنے کی تو انہیں اجازت نہیں مگر وہ معدوم نہیں ہوئے۔ عالم برزخ میں وہ سب کے سب اب بھی موجود ہیں اور وقت آنے پر ان میں سے ایک ایک کو پکڑ کر اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر کر دیا جائے گا۔

source ↗

p. 123

مساکین کا خیال رکھیں اور بھوکوں کو کھانا کھلائیں۔

آیت ۴۸ {وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۸﴾} ’’اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا‘اگر تم لوگ سچے ہو!‘‘

یہاں وعدے سے قیامت کاوعدہ بھی مراد ہو سکتا ہے اور عذاب آنے کا وعدہ بھی۔ یعنی آپ کا دعویٰ تو یہ ہے کہ ایمان نہ لانے کی پاداش میں ہم پر اللہ کا عذاب ٹوٹ پڑے گا ۔ چنانچہ ہم آپ کی دعوت کا انکار توکر چکے ہیں ‘اب وہ عذاب ہم پر آخر کب آئے گا؟ یا اگر قیامت کے بارے میں آپ کا دعویٰ سچا ہے تو ذرا یہ بھی بتا دیں کہ قیامت آخر کب برپا ہو گی؟

آیت ۴۹ {مَا یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً تَاۡخُذُہُمۡ وَ ہُمۡ یَخِصِّمُوۡنَ ﴿۴۹﴾} ’’یہ لوگ نہیں انتظار کررہے مگر ایک چنگھاڑ کا‘وہ انہیں آ پکڑے گی اور یہ (اسی طرح) جھگڑ رہے ہوں گے۔‘‘

آیت ۵۰ {فَلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ تَوۡصِیَۃً وَّ لَاۤ اِلٰۤی اَہۡلِہِمۡ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿٪۵۰﴾} ’’پھر نہ تو وہ کوئی وصیت ہی کرسکیں گے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر جا سکیں گے۔‘‘

وہ معاملہ اس قدر اچانک ہو گا کہ جو کوئی جس حالت میں ہو گا اسی حالت میں اس کا شکار ہو جائے گا۔ قبل ازیں اسی سورت میں اس منظر اور کیفیت کا ایک نقشہ ان الفاظ میں کھینچا گیا ہے: {اِنۡ کَانَتۡ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمۡ خٰمِدُوۡنَ ﴿۲۹﴾} ’’وہ تو بس ایک زور دار چنگھاڑ تھی‘تو جبھی وہ سب بجھ کر رہ گئے۔‘‘

آیات ۵۱تا ۶۸

source ↗

p. 126

آیات ۶۹تا ۸۳

آیت ۶۹ {وَ مَا عَلَّمۡنٰہُ الشِّعۡرَ وَ مَا یَنۡۢبَغِیۡ لَہٗ ؕ } ’’اور ہم نے ان کو شعر نہیں سکھایا اور نہ ہی یہ ان کے شایانِ شان ہے۔‘‘

اس سے پہلے سورۃ الشعراء میں شعراء کے بارے میں یہ حکم ہم پڑھ آئے ہیں: {وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُہُمُ الۡغَاوٗنَ ﴿۲۲۴﴾ؕاَلَمۡ تَرَ اَنَّہُمۡ فِیۡ کُلِّ وَادٍ یَّہِیۡمُوۡنَ ﴿۲۲۵﴾ۙوَ اَنَّہُمۡ یَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۲۲۶﴾ۙ} ’’اور شعراء کی پیروی تو گمراہ لوگ ہی کرتے ہیں۔کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں سرگرداں رہتے ہیں۔اور یہ کہ وہ جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں‘‘۔ سورۃ الشعراء کی ان آیات کے بعد اگرچہ اللہ تعالیٰ نے اس حوالے سے استثناء کا ذکر بھی فرمایا ہے‘ لیکن شعراء اور شاعری کے بارے میں عام قاعدہ کلیہ بہر حال یہی ہے جو ان آیات میں ارشاد فرمایا گیا ہے۔

چنانچہ آیت زیر مطالعہ میں اس حقیقت کا اعلان فرمادیا گیا کہ شاعری کے ساتھ ہمارے رسولﷺ کی طبیعت کی مناسبت ہی نہیں ۔ آپﷺ کی طبیعت میں شعر فہمی اور شعر شناسی کا ملکہ تو تھا لیکن شعر پڑھنے کا ذوق نہیں تھا‘ اس لیے اگر آپؐ کبھی کوئی شعر پڑھتے بھی تو اس کے الفاظ آگے پیچھے ہو جاتے اور شعر کا وزن خراب ہو جاتا۔ ایک دفعہ آپﷺ نے ایک شعر پڑھا اور پڑھتے ہوئے حسب معمول شعر بے وزن ہو گیا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پاس تھے‘آپؓ سن کر مسکرائے اور عرض کیا: اِنِّی اَشْھَدُ اَنَّکَ رَسُوْلُ اللّٰہ ’’ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؐ اللہ کے رسول ہیں‘‘۔یعنی جب اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ ہم نے آپؐ کو شعر کی تعلیم نہیں دی تو پھر آپؐ درست شعر کیونکر پڑھیں گے! گویا آپؐ کی زبانِ مبارک سے بے وزن شعر سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ثبوت مل گیا کہ اللہ تعالیٰ نے

source ↗

p. 131

آیت ۸۲ {اِنَّمَاۤ اَمۡرُہٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیۡئًا اَنۡ یَّقُوۡلَ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿۸۲﴾} ’’اُس کے امر کی شان تو یہ ہے کہ جب وہ کسی شے کا ارادہ کر لیتا ہے تو وہ اسے کہتا ہے ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے۔‘‘

یہاں پریہ اہم نکتہ نوٹ کرلیجیے کہ یہ ’’عالم امر‘‘ کا معاملہ ہے‘ جبکہ عالم ِخلق کے قوانین مختلف ہیں۔ قرآن میں یہ آیت متعدد بار آئی ہے اور اسی مفہوم اور انہی الفاظ کے ساتھ آئی ہے۔ عالم امر اور عالم خلق کے بارے میں وضاحت سورۃ الاعراف کی آیت ۵۴کے ضمن میں کی جا چکی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ عالم امر میں چیزوں کو وقوع پذیر ہونے کے لیے کوئی وقت درکار نہیں ‘جبکہ عالم خلق میں تخلیق کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ مثلاً اللہ تعالیٰ نے قرآن میں زمین و آسمان کی تخلیق کے بارے میں فرمایا ہے کہ ہم نے انہیں چھ دنوں میں بنایا۔ ان چھ دنوں سے مراد چھ ادوار (Eras) ہو سکتے ہیں ۔انہیں آپ میلینیم (millenniums) کہہ لیں۔ عین ممکن ہے کہ جس عرصہ کو یہاں ’’دن‘‘ کا نام دیا گیا ہے وہ لاکھوں برس پر محیط ہو۔ لیکن چھ دنوں کے ذکر سے یہ حقیقت تو بہرحال واضح ہوتی ہے کہ زمین وآسمان کی تخلیق میں کچھ وقت لگا۔ اس لیے کہ یہ ’’عالم خلق‘‘ کی تخلیق ہے۔

اس کے برعکس ’’عالم ِامر‘‘ میں ’’وقت‘‘ کا ّتکلف نہیں پایا جاتا۔ مثلاً روحِ انسانی اور فرشتوں کا تعلق عالم امر سے ہے ‘اس لیے روح کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کے لیے کوئی وقت درکار نہیں۔ اسی طرح حضرت جبریل امین علیہ السلام آنِ واحد میں عرش سے زمین پر آ جاتے ہیں اور آنِ واحد میں زمین سے عرش پر پہنچ جاتے ہیں۔ چنانچہ آیت زیر مطالعہ میں اللہ تعالیٰ کے امر کی خصوصی شان کا ذکر عالم امر کے حوالے سے ہوا ہے۔

آیت ۸۳ {فَسُبۡحٰنَ الَّذِیۡ بِیَدِہٖ مَلَکُوۡتُ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿٪۸۳﴾} ’’تو بڑی با برکت ہے وہ ذات جس کے قبضہ ٔقدرت میں ہر شے کا اختیار ہے اور اُسی کی طرف تم سب لوٹا دیے جاؤ گے۔‘‘

source ↗

and 13 more in the library

Dr Israr Ahmed · in his lectures

Dora Tarjuma Quran 1984 · 094-Surah Ya-Seen Ayat 13 to Ayat 83 [94 of 129] — 11:13 36:36

found by matching the recitation in machine transcripts; the moment may be off by a few seconds

excerpts for study, with thanks to tafheemulquran.net and Tanzeem Digital Library; the works belong to their authors and publishers

← look for the seams

ask the library

ask in English or Urdu. the library holds the works of Mawdudi, Dr Israr Ahmed, Iqbal and Shah Waliullah; answers come only from those works, and every one names its sources.

the library’s questions open soon.

until then, the book itself: the contents, the threads, and about.